ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

استفتاآت کے جوابات

  • تقلید
  • احکام طهارت
  • احکام نماز
  • احکام روزہ
  • خمس کے احکام
  • جہاد
  • امر بالمعروف و نہی عن المنکر
  • حرام معاملات
  • شطرنج اور آلات قمار
    • شطرنج
      پرنٹ  ;  PDF
       
      شطرنج
       
      س1116: اکثراسکولوں میں شطرنج کھیلنے کا رواج پیدا ہوگیا ہے کیا آپ کی نظر میں شطرنج کھیلنا جائز ہے؟ اورکیا شطرنج کی تعلیم دینا صحیح ہے؟
      ج: اگر آج کل مکلف کی نظر میں شطرنج آلات قمار میں سے شمار نہیں کیا جاتا تو شرط باندھے بغیر کھیلنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
       
      س 1117: تاش و غیرہ جیسے کھیل تماشے کے اسباب سے کھیلنے کا کیا حکم ہے ؟ کیا ان آلات کے ساتھ محض کھیل تماشے کی خاطر کسی قسم کی شرط باندھے بغیر کھیلنا جائز ہے؟
      ج: جو چیزیں عرف عام میں جوا کھیلنے کے آلات شمار کی جاتی ہیں انکے ساتھ ہر صورت میں کھیلنا حرام ہے اگرچہ شرط باندھے بغیر اور محض کھیل تماشے کے لئے ہو۔
       
      س 1118: مندرجہ ذیل مقامات میں شطرنج کا کیا حکم ہے؟
      ١۔ شطرنج کے آلات بنانا، فروخت کرنا اورخریدنا۔
      ٢۔ شرط کے ساتھ اوربغیر شرط کے شطرنج کھیلنا ۔
      ٣۔ شطرنج کی تعلیم دینے اور شطرنج کھیلنے کیلئے عمومی و خصوصی حلقوں میں مراکز قائم کرنا اور لوگوں کو اس کھیل کی تشویق دلانا۔
      ج: اگر مکلف کی نظر میں آج کل شطرنج آ لات قمار میں سے شمار نہیں کیا جاتا تو اس کے بنانے ، فروخت کرنے اورخریدنے میں کوئی حرج نہیں ہے اسی طرح بغیر شرط کے کھیلنے اورمذکورہ فرض کے ساتھ تعلیم دینے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔
       
      س1119: آیا کھیلوں کے محکمے کی جانب سے شطرنج کے مقابلوں کی تائید و حمایت سے یہ ثابت نہیں ہوجاتا کہ شطرنج جوئے اور قمار کے آلات میں سے نہیں ہے ؟ اور کیا مکلّف اس پر اعتماد کرسکتاہے؟
      ج: احکام کے موضوعات کے تعیّن کا معیار مکلف کی اپنی تشخیص یا اسکے نزدیک اس پر کسی شرعی دلیل کا قائم ہونا ہے ۔
       
      س1120: غیر اسلامی ممالک میں کفار کے ساتھ شطرنج اوربلیرڈ جیسے آلات سے کھیلنے کا کیا حکم ہے؟ اوربغیر شرط کے ان آلات کو استعمال کرنے کے لئے پیسے دینے کا کیا حکم ہے؟
      ج: جوئے کے آلات اورشطرنج کھیلنے کا حکم گزشتہ مسائل میں بیان ہوچکا ہے اس کھیل کے اسلامی اور غیر اسلامی ملک میں کھیلنے میں کوئی فرق نہیں ہے نہ ہی مسلمان اورغیر مسلمان کے ساتھ کھیلنے میں کوئی فرق ہے ۔ جوئے کے آلات کی خریدو فروخت اور ان موارد میں مال خرچ کرنا بھی جائز نہیں ہے۔
    • آلات ِ قمار
  • موسیقی اور غنا
  • رقص
  • تالی بجانا
  • نامحرم کی تصویر اور فلم
  • ڈش ا نٹینا
  • تھیٹر اور سینما
  • مصوری اور مجسمہ سازی
  • جادو، شعبدہ بازی اور روح و جن کا حاضر کرنا
  • قسمت آزمائی
  • رشوت
  • طبی مسائل
  • تعلیم و تعلم اور ان کے آداب
  • حقِ طباعت ، تالیف اور ہنر
  • غیر مسلموں کے ساتھ تجارت
  • ظالم حکومت میں کام کرنا
  • لباس کے احکام
  • مغربی ثقافت کی پیروی
  • جاسوسی، چغلخوری اور اسرار کا فاش کرنا
  • سگریٹ نوشی اور نشہ آور اشیاء کا استعمال
  • داڑھی مونڈنا
  • محفل گناہ میں شرکت کرنا
  • دعا لکھنا اور استخارہ
  • دینی رسومات کا احیاء
  • ذخیرہ اندوزی اور اسراف
  • تجارت و معاملات
  • سود کے احکام
  • حقِ شفعہ
  • اجارہ
  • ضمانت
  • رہن
  • شراکت
  • ہبہ
  • دین و قرض
  • صلح
  • وکالت
  • صدقہ
  • عاریہ اور ودیعہ
  • وصیّت
  • غصب کے احکام
  • بالغ ہونے کے علائم اور حَجر
  • مضاربہ کے احکام
  • بینک
  • بیمہ (انشورنس)
  • سرکاری اموال
  • وقف
  • قبرستان کے احکام
700 /