ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی نےمجازی فضا کی اعلی کونسل کی تشککیل کا حکم صادر کیا ہے:

مجازی فضا کی اعلی کونسل کی تشکیل اور اس کے حقیقی اور حقوقی اراکین کا تقرر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صدر کی سربراہی میں مجازی فضا کی اعلی کونسل کی تشکیل کے حکم کے ضمن میں اعلی کونسل کے حقیقی اور حقوقی اراکین کا تقرر کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انسان کی اجتماعی و انفرادی زندگی کے مختلف پہلوؤں میں انٹرنیٹ کے عالمی نیٹ ورک کے نمایاں آثار، اور اس کے خطرات سے محفوظ رہنے کے لئے ہم آہنگي ، منصوبہ بندی، اور عوام کو وسیع و مفید خدمات پیش کرنے کے لئے زيادہ سے  زیادہ استفادہ کومجازی فضا کی اعلی کونسل کی تشکیل کی ضرورت قراردیتے ہوئے فرمایا: اس کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ قومی مجازی فضا کے نام سے ایک مرکز قائم کرے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جدید ٹیکنالوجی ، اطلاعات و ارتباطات بالخصوص انٹرنیٹ کے عالمی نیٹ ورک کے روز افزوں فروغ  اور اجتماعی و انفرادی زندگی کے مختلف پہلوؤں میں اس کے نمایاں آثار ، وسیع سرمایہ کاری اور ملک کی ہمہ جہت ترقی و پیشرفت کے سلسلے میں پیدا ہونے والے مواقع سے زيادہ سے زيادہ استفادہ کو بامقصد بنانے نیز عوام کے مختلف طبقات کو مفید اور وسیع خدمات پیش کرنے اور اس کے خطرات سے محفوظ رہنے کے لئے مسلسل ہم آہنگي و منصوبہ بندی کے پیش نظر اس بات کی ضرورت ہے کہ ملک کی مجازی فضا میں ہم آہنگی پیدا کرنے، فیصلہ کرنے اور پالیسیاں مرتب کرنے کے لئے ایک مرکز قائم کیا جائے، اس مقصد کے پیش نظر صدر کی سربراہی میں کافی اختیارات کے ساتھ ملک کی مجازی فضا کی اعلی کونسل تشکیل دی جاتی ہے اور ضروری ہے کہ اس کے تمام منظور شدہ امور کو قانونی حیثیت دی جائے۔

اس کونسل کے حقوقی اراکین مندرجہ ذیل ہیں: صدر ( کونسل کے سربراہ ) پارلیمنٹ کے اسپیکر، عدلیہ کے سربراہ، اسلامی جمہوریہ ایران کے آئی آرآئی بی ادارے کے سربراہ، اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری  اور مرکز کے سربراہ ، اعلی ٹیکنالوجی و ارتباطات کے وزير، ثقافت و ارشاد اسلامی کے وزیر، سائنس و ٹیکنالوجی کے وزير ،انٹیلیجنس کے وزير، پارلیمنٹ کی ثقافتی کمیشن کے سربراہ ، سازمان تبلیغات اسلامی کے سربراہ ، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ، اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس کے سربراہ، اسی طرح اس کونسل کے حقیقی اراکین بھی مندرجہ ذیل ہیں: ڈاکٹر حمید شہریاری، ڈاکٹر سید جواد مظلومی، انجینئر مسعود ابو طالبی، ڈاکٹر کامیار ثقفی، ڈاکٹر رسول جلیلی، ڈاکٹر محمد سرافراز، اور انجینئر علی رضا شاہ میرزائی ، مذکورہ افراد کو تین سال کی مدت  کے لئے اس کونسل میں مقرر کیا جاتا ہے۔

اس کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں قومی مجازي فضا کے نام سے ایک مرکز قائم کرے تاکہ داخلی اور عالمی سطح پر مجازی فضا پر مکمل نگرانی اور اسے روزمرہ بنانے کے ساتھ،  اعلی کونسل کے منظور شدہ امور کے دائرے میں متن، سافٹ ویئر ، ہارڈ ویئرکے موضوع کے بارے میں  منصوبہ بندی اور فیصلہ کرنے کے سلسلے میں دانشمندانہ طریقہ سے عمل اورتمام موارد میں  کونسل کے منظور شدہ فیصلوں کے نفاذپر دقیق نظارت  کا کام محقق ہونا چاہیے۔

اعلی کونسل کی ذمہ داریوں  اور قومی مجازی فضا پر سنجیدہ توجہ کے پیش نظر اس کےبارے میں بنیادی نکات اس حکم کے ساتھ منسلک اور ابلاغ کئے جاتے ہیں۔

آخر میں توقع رکھتا ہوں کہ قومی مجازي فضا کے مرکز کی تشکیل میں سرعت کے ساتھ اس کونسل کے سربراہ اور اراکین اس مرکز کے مقررہ اہداف تک پہنچنے کے سلسلے میں اپنی تمام کوششیں کام میں لائیں  اور ملک کے تمام ادارے اس مرکز کے ساتھ اپنا تعاون فراہم کرنے کے پابند ہیں ۔

سید علی خامنہ ای

17/اسفند/ 1390

700 /