ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبرمعظم انقلاب اسلامی :

دیانت، اتحاد اور سیاست کی بنیاد پر خالص اسلامی فکرکو فروغ دینے کے لئے حج بہترین موقع ہے

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروز پیر) اس سال حج کے انتظامی امور کے حکام اور اہلکاروں سے ملاقات میں حج کو عظیم موقع اور اللہ تعالی کا لطف اور نعمت قراردیتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی کی اس عظیم نعمت کا کامل شکریہ ہے کہ اس عظیم اور بے مثال موقع کی قدر کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیا جائے اور اس سال  نمونے کے طور پر دعائے کمیل اور دعائے عرفہ کا شاندار انعقاد اس کا عظيم مظہر ہے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے حج کی ظرفیتوں کو اس سے کہیں بلند و بالا اور وسیع قراردیتے ہوئے فرمایا: حج کی عظیم فرصتوں میں ایک فرصت یہ ہے کہ  زندگی کے مختلف شعبوں میں اسلامی فکر کو دین، سیاست ، دیانت اور اتحاد کی بنا فروغ دیا جائے،اور صحیح اور درست انداز میں خالص اسلامی معارف کوتشنگان حقائق اور معارف تک پہنچایا جائے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلامی جمہوریہ ایران میں موجود حقائق کی پہچان کے سلسلے میں ایرانی زائرین کی رفتار کی اہمیت اور نقش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایک ایراانی زائر کو متدین، مؤدب ، منظم ، خوشحال، دوسروں کے ساتھ مہربان اوراسلامی اخوت و برادری پر اعتقاد رکھنا چاہیے اور یہ عملی تبلیغ ہر بیان اور ہر سخن سے زيادہ مفید اور مؤثر ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: حج کا پروگرام اس طرح مرتب ہوناچاہیے تاکہ سرزمین وحی پر ایک حاجی اپنے حضور کے موقع پر قرآن مجید کی تلاوت، دعاؤں ، معارف اور معنویت سے زيادہ سے زیادہ استفادہ کرسکے۔

اس ملاقات کے آغاز اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خطاب سے قبل ایرانی حجاج کے سرپرست اور نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین قاضی عسگر نے اپنی رپورٹ میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حج کے بارے معنوی اور ثقافتی ارتقاء کی سفارشات کے سلسلے میں حج انتظامیہ اور اہلکاروں کے اہتمام کی طرف اشارہ کیا اور رہبر معظم کے بعثہ کے اقدامات  اور فعالیتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس کے بعد حج و زیارت ادارے کے سربراہ جناب لیالی نے بھی اپنی رپورٹ میں اس سال حج کے اجرائی امور اور حجاج کی رفت و آمد کی طرف اشارہ کیا اور حج کےقافلوں کی مدیریت کے جائزے اور کفایت شعاری کے بارے میں رپورٹ میں کی۔

700 /