حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا اصحاب کی عظیم قربانی کی یاد میں مجلس شام غریباں منعقد ہوئی۔
مجلس عزا میں عوام کے مختلف طبقات کے علاوہ بعض اعلی حکام نے شرکت کی۔حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد خاتمی نے واقعہ عاشورا کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور اس کے بعد مداحوں اور نوحہ خوانوں نے سید الشہداء اور ان کے اصحاب کےبارے میں مصائب پیش کئے۔
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجالس عزا کا سلسلہ جمعرات 12 محرم الحرام تک جاری رہےگا۔