ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

مستقبل کےمطلوب، مفید اورمنسجم منصوبے کے لئےمردم شماری کی اہم ضرورت ہے

 رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (پیرکے دن)  ملک میں مردم شماری منصوبہ کے اجراء کے پہلے دن اس قومی منصوبے میں شرکت کی۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے خطاب میں عوام سے مردم شماری کے منصوبہ میں مصروف اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: مردم شماری ملک کے لئے ایک اہم ضرورت اور مستقبل سے درست ،صحیح اور منطقی استفادہ کرنے کا ایک معقول اور مطلوب منصوبہ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مختلف میدانوں میں اعداد و شمار کو منصوبہ بندی کی ریڑھ کی ہڈی قراردیا اور مردم شماری کے سلسلے میں عوام کے اہم نقش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ملک کے عزيز عوام سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ مردم شماری کے اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ان کے سوالات کا دقت اور حوصلہ مندی کے ساتھ صحیح جواب دیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مختلف اداروں کو بھی مردم شماری کے منصوبے کے درست اجراء کے لئے اعداد و شمار کے ادارے کے ساتھ تعاون کرنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایران کے اعداد و شمار کے ادارے کو بھی چاہیے کہ وہ مردم شماری کے کام کو غیر جانبدارانہ، دقیق، علمی اور حقائق کی روشنی میں انجام دے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: مردم شماری کی اطلاعات کا جائزہ لینے میں کسی بھی سیاسی و غیر سیاسی نظریہ کو اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اعداد و شمار کے ادارے کے اعلی اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:آپ کو عملی طور پریہ ثبوت فراہم کرنا چاہیے کہ آپ اطلاعات کا جائزہ لینے میں غیر جانبدار اور حقائق کے تابع ہیں تاکہ جو اعداد و شمار پیش کئے جاتے ہیں ان پر مختلف ادارے مکمل طور پر اعتماد کریں۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کے مختلف اداروں کواعداد و شمار کو جلدبازی سے پیش کرنے کے سلسلے میں پرہیز کرنے کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ملک کےسرکاری اعداد و شمارمتعلقہ ادارے کی جانب سے پیش کئے جانے چاہییں اور پھر دیگر ادارے ان اطلاعات کی بنا پر منصوبہ بندی اور اطلاع رسانی کریں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مردم شماری کے اہلکاروں کو مکمل حوصلہ اور عوام کے ساتھ اسلامی اخلاق کا مظاہرہ کرنے کی سفارش کی۔

اس ملاقات کے آغازمیں ایران کے ادارہ اعدادو شمارکے سربراہ عادل آذر نے مردم شماری کے منصوبے کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا: مردم شماری کا کام 22 آبان تک جاری رہےگا اور 21 ملین خاندانوں کے لئے مردم شماری کا فارم آمادہ کیا گيا ہے۔

جناب عادل آذر نے مردم شماری کی اطلاعات کے جائزے کے لئے پیشرفتہ وسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مردم شماری کے سوالات کو اس طرح  آمادہ کیا گیا ہے کہ آبادی سے متعلق اطلاعات کا جائزہ لینے کے ساتھ ملک کے مختلف شعبوں میں حکومت کے منصوبوں کے اثرات و اجرا کا طریقہ کار بھی حاصل ہوجائےگا۔

700 /