ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

پاکستانی قوم باہمی اتحاد و یکجہتی کے ذریعہ امریکیوں کے شوم منصوبوں کو ناکام بنادےگی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو پاکستان کے صدر جناب آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات میں ، ایران اور پاکستان کی دو قوموں کے تاریخی ، ثقافتی اور مذہبی روابط کو دونوں ممالک کے باہمی تعاون کے زیادہ سے زیادہ فروغ کا باعث قراردیا اور تہران اور اسلام آباد کے درمیان تمام شعبوں میں باہمی روابط کو مضبوط بنانے پر تاکید کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پاکستانی قوم کے باہمی اتحاد کو امریکیوں کے شوم منصوبوں کی ناکامی کا باعث قراردیتے ہوئے فرمایا: امریکہ پاکستانی قوم کے درمیان اختلافات پیدا کرکے اپنے ناپاک عزآئم تک پہنچنے کی تلاش و کوشش میں ہے لیکن واشنگٹن کی پلید نیات کے بارے میں پاکستانی قوم کی آگاہی ، امریکہ کی تسلط پسندی کے خلاف اس میں مزید استقامت و پائداری کا حوصلہ پیدا کرےگی۔

پاکستان کے صدر جناب آصف علی زرداری نےایران اور پاکستان کی دو قوموں کے باہمی روابط کو مضبوط تاریخی اور ثقافتی بنیادوں پر استوارقراردیتے ہوئے کہا: یہ روابط مستقبل میں مزید مضبوط اور درخشاں ہوجائیں گے۔

700 /