ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

ایرانی قوم نے اپنی تلاش وکوشش اور پیشرفت کے ذریعہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح صوبہ کردستان کے بعض ممتاز و منتچب عوامی نمائندوں ، شہداء کے اہل خانہ اور صوبہ کے علماء و حکام سے ملاقات میں صوبہ کردستان کو علم و ادب و ہنر کی سرزمین اور صفا و صمیمیت، ہمدردی ، ہمدلی ، وفاداری اور شجاعت و دلاوری کا خطہ قراردیتے ہوئے فرمایا: قومی عزت ، سیاسی عظمت، علمی پیشرفت اور سماجی ترقی کے لحاظ سے ایرانی قوم اپنی براہ راست تلاش وکوشش ، بصیرت ، پیہم جد و جہد کے ذریعہ ماضی کی نسبت عظیم مقام تک پہنچ گئی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صوبہ کردستان کے اپنے دوسال قبل کے سفر کو جذاب ، دلچسپ اور عمدہ خاطرات سے مملو قراردیا اور صوبہ کے عوام کے والہانہ اور محبت آمیز استقبال کی جانب اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: اسلامی جمہوری نظام کے ساتھ کردستان کے عوام کی وفاداری اورصمیمیت بہت ہی زيادہ اور غیر معمولی ہے جو دوسری جگہ پر کم مشاہدہ ہوتی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انقلاب کے اوائل میں کردستان میں رعب اور وحشت کی فضا پیدا کرنے اور چھوٹے گروہوں کے دباؤ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: کردستان کے عوام نے ہمیشہ اسلامی نظام کے بارے میں اپنی وفاداری کو ثابت کیا ہے اور دشمن کی پیچیدہ تبلیغات اور گمراہ کن پروپیگنڈے بھی اس گرانقدر خصوصیت کومتاثر نہیں کرسکے ہیں ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کردستان کے علماء اور بزرگ شخصیات بالخصوص شہید شیخ الاسلام اور جناب آقائ مجتہدی کی یاد کرتے ہوئے فرمایا: قومی اتحاد اور ملک کی پیشرفت کے دشمن کردستان کے سفر کے حقاقئق کو برداشت اور تحمل نہیں کرسکے لہذا انھوں نے شہید شیخ الاسلام سے انتقام لیا اور اس مظلوم اور دانشور شخصیت کو شہید کردیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کردستان کی سرزمین پر قومی اتحاد اورعزت کی راہ میں شہید ہونے والے علماء اور شہداء کی سوانح حیات تدوین کرنے پر تاکید فرمائي۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے علاقہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اقتدار ، عزت و عظمت کے بارے میں دشمن کے اعتراف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: انقلاب کی کامیابی کے آغاز سے ہی دشمن نے اسلامی نظام کے خلاف  اپنے میڈيا سے بھر پور استفادہ کیا لیکن اسلامی نظام  نے عملی طور پر پیشرفت و ترقی کی سمت حرکت جاری رکھتے ہوئے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام اور باطل کردیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اب قومیں اسلامی جمہوریہ ایران کا نام اور اس کے اہداف کو عزت و عظمت اور پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اور قوموں کے دلوں میں ایران کی بہت بڑی عزت اور بہت زيادہ احترام ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کی پیشرفت کو انکی مسلسل و پیہم اور مخلصانہ تلاش و کوشش اورجد وجہد کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم نے اپنی اس پیشرفت کے ذریعہ دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا اور ملک کی موجودہ صورتحال ملک کے بہتر اور درخشاں مستقبل کی خوشخبری اور بشارت دیتی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نےعشرہ پیشرفت و عدالت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ملک باہمی اتحاد، پیشرفت اور علمی توانائی سے سرشار ہے اور اس کے ساتھ ساتھ عدل و انصاف کے قیام کے سلسلے میں بھی بہت ہی عمدہ اور نمایاں کام انجام دیئے گئے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کی پیشرفت و ترقی میں ہر صوبہ کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ہر صوبہ کے حکام کو مثبت مقابلوں میں اپنی تلاش و کوشش  اور اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور صوبہ کردستان کے دانشوروں ، ممتاز شخصیات اور حکام کو بھی چاہیے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا نمایاں کردار ادا کریں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صوبہ کردستان کے باصلاحیت جوانوں سے استفادہ اور ان کے لئے روزگار فراہم کرنے کی راہیں ہموار کرنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: صوبہ کردستان  سرسبز و شاداب اور با نشاط صوبہ ہے اور حکام اور ممتاز شخصیات کو جوانوں پر اپنی زیادہ تر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صوبہ کردستان میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد حسینی شاہرودی کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا اورحاضرین سے فرمایا کہ وہ کردستان کے عوام تک ان کا محبت آمیز اور صمیمی سلام پہنچادیں۔

اس ملاقات کے آغاز میں صوبہ کردستان میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد حسینی شاہرودی نے صوبہ کردستان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دو سال پہلے سفر اور کردستان کے ولایتمدارعوام سے ملاقات کو خیر و برکت کا باعث قراردیتے ہوئے کہا: صوبہ کردستان کے عوام و حکام کے درمیان قابل تعریف  اتحاد ، ہمدلی ، ہمدردی ، آگاہی، بصیرت کی وجہ سے صوبہ کردستان پیشرفت کے راستہ پر گامزن ہوگیا ہے اور اختلاف و تفرقہ ڈالنے کے سلسلے میں دشمن کی تمام کوششوں اور سازشوں کو ناکام بنادیا گیا ہے۔

700 /