ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

تمام فکری اور عملی صلاحیتوں، ظرفیتوں اور توانائیوں کو میدان میں لانا چاہیے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 29 فروردین اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فوج کے دن کی مناسبت سے بعض اعلی فوجی کمانڈروں سے ملاقات میں فوج کی بہت اچھی کارکردگی اورکوششوں کی تعریف اور قدردانی کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوری نظام میں اللہ تعالی نے خدمت کرنے کا جو بہترین موقع عطا کیا ہے اس سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے اور اپنی تمام فکری اور عملی توانائیوں ،صلاحیتوں اور ظرفیتوں کو میدان میں لانا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے فرمایا: جس میدان میں بھی فکری اور عملی توانائیوں اور ظرفیتوں کو خلوص کے ساتھ پیش کیا جائے گا اس میں اللہ تعالی کی مدد و نصرت اور فضل و کرم شامل حال ہوگا اور روزبروز کامیابیوں کی راہیں ہموار ہونگی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے منصوبوں کے اجراء کے لئےدقیق ٹائم ٹیبل پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: مسلح افواج بالخصوص فوج کو فوجی چھاؤنیوں کی نئی تعمیر و ترقی اور فوجیوں کے لئے وہاں بہتر اور سازگار ماحول بنانےپر اپنی توجہ مبذول کرنی چاہیے

اس ملاقات میں فوج کے سربراہ میجر جنرل صالحی اور بری فوج کے سربراہ جنرل پوردستان نے فوج میں انجام پانے والے امور کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

اس ملاقات کے آغاز میں حاضرین نے نماز ظہر و عصر رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی۔

700 /