ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سےممتاز کھلاڑیوں کے خط کا جواب:

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اولمپکس مقابلوں میں ممتاز کھلاڑیوں کے ہدیہ کردہ میڈلز کو حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مبارک میں ہدیہ کردیا ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر 13ممتاز کھلاڑیوں نے اپنے میڈلز ہدیہ کے طور پر پیش کئے تھے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کھلاڑیوں کے خط کے جواب میں ان کے اس اقدام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی طرف سے ہدیہ کردہ میڈلز کو حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم میں ہدیہ کردیا ہے۔ 13 ممتاز بسیجی جوانوں نے حال ہی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام ایک خط میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اولمپکس مقابلوں میں حاصل ہونے والے 15 میڈلز معظم لہ کی خدمت میں پیش کئے، رہبر معظم نے ان بسیجیوں کے خط کے جواب میں اس طرح مرقوم فرمایا:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

آپ عزیزجوانوں کا شکریہ ، آپ ایران کی عظیم قوم کے نورچشم اورملک کے مستقبل کے تابناک اور درخشاں ستارے ہیں۔ آپ کے اس گرانقدر ہدیہ کوحضرت ابالحسن علی بن موسی الرضا علیہ آلاف السلام کے حرم مبارک میں بطور ہدیہ پیش کرتا ہوں۔

700 /