ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا قم میں شاندار استقبال:

قم کے علماء اور عوام کے مختلف طبقات نےرہبر معظم انقلاب اسلامی کا پرجوش اور والہانہ استقبال کیا

آٹھویں اور مہربان امام حضرت امام علی بن موسی الرضا (ع) کی ولادت با سعادت کے موقع پر قم المقدس کا شہر اسلامی اور انقلابی قدروں کے دفاع میں یکجہتی اور استقامت کا مظہر بن گیا اور اس شہر کے مؤمن اور انقلابی شوق و ولولہ  سے سرشار عوام نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا شاندار، پرجوش اور والہانہ استقبال کرکے قم کی درخشاں تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا ہے۔

پروگرام کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے استقبال کا آغازجہاد اسکوائر سےطے تھا لیکن حالیہ دنوں میں عوام کے مختلف طبقات رہبر معظم انقلاب اسلامی کی زیارت کے شدید مشتاق تھے اور سورج نکلنے کے ابتدائی لمحات سے اور  استقبال کے طے  شدہ را ستے سے کئی کلو میٹر پہلے ہی لوگ اپنے رہبر کا استقبال کرنے کے لئے طویل صفوں میں کھڑے ہوگئے۔

بالآخر رہبر معظم انقلاب اسلامی  کی حامل گاڑی 9بجکر 20 منٹ پر استقبال کے راستہ پر وارد ہوئی  اور جو ش  خروش میں ڈوبے ہوئےقم کے مؤمن و متدین لوگوں نے تکبیر اور اللہ اکبر کے نعروں سے شہر کی فضا کو معطر کیا۔

عوام کی تعداد وصف نا پذیر اور بے شمار تھی، قم کی فضاؤں میں انقلابی نعروں کی گونج تھی ، لوگوں کےاندر شوق و ولولہ موجزن تھا عوام کے احساسات اور جذبات اس قدر عمیق تھے کہ  لوگوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حامل گاڑی کو اپنی الفت و محبت اور وفاداری کے حلقہ میں لےلیا۔

یہ بہت ہی حسین اور تاریخی لمحات تھے عوام اپنی بصیرت کا عملی ثبوت پیش کررہے تھے رہبر معظم انقلاب اسلامی کا استقبال اتنا عظیم ، شاندار اور جوش وخروش سے مملو تھا کہ استقبال کا 5 کلو میٹر کا راستہ ایک گھنٹہ اور بیس منٹ میں طے ہوا۔

اس یادگار اور تاریخی استقبال میں قم کے تمام طبقات ، علماء ، طلباء ، مدرسین ، معلمین ، یونیورسٹی طلباء ، اساتذہ ، بازار و زراعت و صنعت  اور سرکاری و غیر  سرکاری اداروں سے وابستہ افراد نے بھر پور شرکت کی  اور اس کے ساتھ قم کی تیسری نسل کے شاداب جوانوں نے موسم خزاں کے ستائیسویں دن کو موسم بہار کے دن میں تبدیل کردیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی قم کےعوام کے شاندار استقبال کے بعد بلا فاصلہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کی زیارت سے مشرف ہوئے۔

زیارت اور نماز کے بعد حوزہ علمیہ قم کے بعض علماء اور اساتید نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو شہر علم و فضیلت میں  تشریف لانے پر خوش آمدید کہا۔

اس ملاقات میں آیت اللہ امینی نے قم کے دیگر علماء و فضلا کی نمائندگی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے قم کا سفر کرنے پر شکریہ ادا کیا اوراس  امید کا اظہار کیا کہ یہ   سفر بھی دس سال پہلے کے سفر کی طرح حوزہ علمیہ اور قم کے عوام کے لئے بہت سے فیوض اور  برکات کا سبب بنےگا۔

700 /