ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

معاشرے کو کتاب سے مانوس ہونا چاہیے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح مصلی تہران میں کتاب کی تئیسویں بین الاقوامی نمائشگاہ کا قریب سے مشاہدہ کیا اور کتاب کے ناشرین اور مؤلفین سے تازہ ترین تالیفات ، ترجمہ اور نشر و اشاعت کی صورتحال کے بارے میں گفتگو کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس سال کتاب کی نمائشگاہ کے بارے میں رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: کتاب کا مطالعہ زندگی کے اصلی امور کا حصہ ہے اور اگر  اس بات کی حقیقت کو سمجھ لیں تو پھر کتاب کے مطالعہ میں کوئی چیز رکاوٹ نہیں بنےگی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کتاب کے مطالعہ اور تعداد میں اضافہ پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: معاشرے کو کتاب کے ساتھ انس پیدا کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی، وزیر ثقافت اور ارشاد کے ہمراہ  آج صبح 10 بجے کتاب کی تیئیسویں بین الاقوامی نمائشگاہ  کے شبستان حال میں حاضر ہوئے اور تین گھنٹے تک نمائشگاہ کے مختلف شعبوں میں کتابوں کا مشاہدہ کیا اور کتاب کی نشر و اشاعت کے بارے میں سوالات کئےاور تازہ ترین صورتحال سے آگاہ ہوئے۔

700 /