ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

بعض غیر ملکی سیاستدانوں کے اظہارات خباثت، تکبر اور صہیونی ذرائع ابلاغ سے متاثرہیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے اراکین سے ملاقات میں ملک میں علمی فعالیت وحرکت کوفوری اور ضروری قراردیتے ہوئے فرمایا: جوانوں کے دوش پر ایک عظیم تاریخی مرحلے سے عبور کرنے کے لئےعلم کے حصول اور خدا کی راہ میں تلاش و کوشش کی سنگین اور اہم ذمہ داری عائدہے۔

رہبر معظم نے بیرون ملک  طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کی درست اور صحیح سمت میں فعالیت کی طرف اشارہ کیا اور اسے شجرہ طیبہ اور مؤمن جوانوں کا ادارہ قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کے عظیم و بلند و بالا اور گرانقدر اہداف تک پہنچنے کے لئےملک میں علم کو فروغ دینا اور اس کی جڑوں کو مضبوط کرنا بہت ہی اہم ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دنیا پر حاکم نظام کو غیر منصفانہ قراردیتے ہوئے فرمایا: آج کی دنیا میں انسان غلط ثقافت و نظام ، تبعیض اور بے انصافی میں گھرا ہوا ہےاور دنیا میں بے انصافی مغربی سرمایہ دارانہ نظام کی طبیعت اور ذات کا حصہ بن گئی ہے جس پرلیبرل ڈیموکریسی کا خول چڑھا ہوا ہے۔

رہبر معظم نے دنیا میں منصفانہ نظام کے قیام کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کی طرف اشارہ اور امید کا اظہارکرتے ہوئے فرمایا: عالمی سطح پر عدل و انصاف کے پرچم کو بلند کیا جاسکتا ہے اور اس پرچم کے سائے میں عوام کی بڑی تعداد کو جمع بھی کیا جاسکتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس سلسلے میں عدل و انصاف پر قائم نظام کی تشکیل اور اس نظام کو دنیا میں پہچنوانے کے دو عمدہ اہداف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی نظام کی تشکیل اور اس کی معرفی میں علم ایمان اور روحی و جسمی توانائی ضروری ہے اور یہ خصوصیات ملک کے جوانوں کے اندر موجود ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے خواہشات نفسانی کے باوجود  اس سخت و دشوار راہ میں حرکت کے لئے استقامت و ایمان کی حفاظت اور مختلف جذبات و احساسات کو ضروری قراردیتے ہوئے فرمایا: لالچ و طمع کے بغیر سیدھے ومستقیم راستے پر چلنےکو ہی استقامت کہتےہیں جس کے لئے مجاہدت اور بصیرت کی ضرورت ہے۔

رہبر معظم نے  ملک کے اندر بعض افراد کے انحراف اور طمع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اگر بعض افراد راستے میں سستی کا مظاہرہ نہ کرتے تو آج ملک کی معنوی اور مادی حالت بہت بہتر ہوتی، جیسا کہ بار بار تاکید کی ہے اور معاشرے کے حقائق سےبھی یہی ظاہر ہوتاہے کہ جانے والوں سے آنے والوں کی تعداد دو گنا ہے  

رہبر معظم نے دنیا کے بعض سیاستدانوں کی طرف سے تہران میں عاشور کے دن بلوائیوں کی حمایت کے بارے میں بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس قسم کے بیانات ان کی خباثت اور تکبر اور حقائق کو منحرف کرنے کی کوشش اور صہیونی ذرائع ابلاغ سے ان کے متاثر ہونے کی واضح دلیل ہے۔

اس ملاقات کے آغاز میں یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین جواد اژہ ای نے تہران میں اس یونین کے چوالیسویں اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس یونین نے حاکمیت کے مختلف سلائق کے ساتھ ہر قسم کے تفرقہ اور اختلاف سے اجتناب کیاہےاور امام خمینی (رہ) و ولایت فقیہ کے راستے پر گامزن رہتے ہوئے اپنے کام کو قوت کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔

یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے سکریٹری نے بھی کہا: اس یونین کے طلباء امام خمینی(رہ) اور ولایت فقیہ کے ساتھ والہانہ محبت رکھتے ہیں اور اس راستے پر گامزن رہتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کو علمی و معنوی اقتدار تک پہنچانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

700 /