ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

اللہ تعالی کا ارادہ طاغوتی اور مادی طاقتوں پر غالب ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ادارہ حج کے انتظامی امور کے اہلکاروں سے ملاقات میں حج کی عظیم ظرفیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: حج کے اعمال اور مناسک کا ہر حصہ انسان کی روحی تربیت کے علاوہ تبلیع اور عام افکار کی تنویر کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔

رہبر معظم نے حج کے انتظامی امور کے اہلکاروں کی تلاش و کوشش کی قدردانی کرتے ہوئے فرمایا: حج کی مجہول ظرفیتوں کے انکشاف کے لئے ماہرین و مفکرین کے ایک ایسے مجموعہ کی تشکیل ضروری ہے جس کی توجہ صرف ان مجہول ظرفیتوں کو کشف کرنے پر مرکوز ہو۔

اور اس کے ساتھ سمیناروں کے پروگراموں کی کیفیت کو بھی مزید مؤثر بنایا جاسکتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس سال حج کے موقع پر اللہ تعالی کے خصوصی فضل و کرم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی نے ہمیں دکھا دیا کہ اس کا ارادہ کس طرح طاغوتی اور مادی طاقتوں پر غلبہ پیدا کرتا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران میں اس امر کا کئی بار تجربہ ہوچکا ہے۔

رہبر معظم نے فرمایا: بعض شبہات کےبیان سے تبلیغ اور تشریح کے لئے جدید باب باز ہوسکتے ہیں اور اس کے ساتھ شبہات کا جواب دینا بھی ضروری ہے۔

رہبر معظم نے مشرکین سےبرائت کی شاندار تقریب اور مدینہ منورہ میں دعائے کمیل کے معنوی انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: توسل آپ کے کام کی قوت اور پشتپناہ ہےیہ عروہ الوثقی ہے اسکی حفاظت کرنی چاہیےاور بڑی تلاش و کوشش  کے بعد حج آج عام افکار کی تنویر کے مرکز میں تبدیل ہوچکا ہے۔اوراس کام کو بھر پور انداز اور قوت کے ساتھ جاری رہنا چاہیے۔

رہبر معظم نے ایچ آئی این آئی وائرس کی روک تھام میں حکومت کی تدبیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: احتمالات کے پیش نظر یہ تدابیر اور پیشنگوئیاں ضروری تھیں۔

اس ملاقات کے آغاز میں ایرانی حجاج کے سرپرست اور ادارہ حج میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین رے شہری نے اس سال بصیرت و اتحاد کو حج کا موضوع اور حقیقی منتظرین کی اہم خصوصیت بیان کرتے ہوئے کہا: وسیع پیمانے پر منفی تبلیغات کے باوجود اس سال حج کے تمام اعمال و مناسک ماضی کی نسبت بڑے آرام و سکون کے ساتھ انجام پذیر ہوئے ۔

رے شہری نے رہبر معظم کے بعثہ میں مختلف موضوعات پر منعقد ہونے والے سمیناروں کی کمیت اور کیفیت کے ارتقاء کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ان سمیناروں میں فقہی مسائل کی تشریح، وحدت و برائت ، مسئلہ تبلیغ پر نئی نگاہ، شبہات کا جواب ، امت اسلامیہ کے درمیان اتحاد ، اسلامی جمہوری نظام کے اہم مقام جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گيا اور اسی طرح اس سال حج میں قرآن مجید کے قاریوں سے مسجد الحرام اور ایرانی قافلوں میں استفادہ کیا گیا۔

ادارہ حج کے سربراہ جناب خاکسار قہرودی نے بھی حج کے دوران عدم اسراف ،حفظان صحت اورثقافتی مسائل پر خصوصی توجہ اور تمام شعبوں کے درمیان قوی رابطہ کو اس سال کےحج کی اہم خصوصیات قراردیا۔

700 /