ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

پیغام

رہبر معظم کا دفاع مقدس کے شہداء اور جانبازوں کے یوم تجلیل کی مناسبت سے پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےدفاع مقدس کے شہداء اورجانبازوں کے یوم تجلیل کی مناسبت سے شہداء اور جانبازوں کی فداکاری اور قربانی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شہداء اور جانبازوں کی قربانیوں اور فداکاریوں کے نتیجے میں قومی استقلال اور ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت میسر ہوئی اور انھوں نے ملک کو امن و سلامتی عطا کی ۔ شہداء اس صفحہ کے تابندہ اور درخشاں نقاط ہیں جو راہنما ستارے کی مانند سب کو راستہ دکھا تے ہیں۔

رہبر معظم کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

دفاع مقدس کا جو دن شہیدوں کے نام سے موسوم ومزین ہے وہ ایرانی تاریخ اور ملک و قوم کا وہ تابندہ دن ہے اور اس دن ہر چیز سے زیادہ ان دلیروں اور فداکاروں کے عظیم حق پر اپنی توحہ مبذول کرنی چاہیے۔ انھوں نے فوجی دفاع اور انقلاب کے میدان میں فداکاری و جاں نثاری کے ذریعہ قومی استقلال اور ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت و ملکی سلامتی کو یقینی بنایا۔ اسلام دشمن طاقتوں نے اسلامی حکومت کے سرافراز پرچم کو سرنگوں کرنے اور اس امید افزا نشان کو مسلمان قوموں کی آنکھوں سے دور کرنے کے لئے فوجی حملہ کا سہارا لیا اور عراق کی گمراہ ، فاسد اور منحرف (صدامی )بعثی حکومت کو ایران کی مؤمن ، شجاع اور دلیر قوم کے خلاف جنگ کے لئے روانہ کیا ۔ اس سرزمین کے غیور جوانوں نے اسلام اور اسلامی جمہوریہ کا بھر پور اوردلیرانہ دفاع کیا ، اسلام اور امت اسلامی کو سرافرازی و سربلندی عطا کی ، شہادت اور شہید کی منزلت و عظمت پرایمان ، فداکاری کے ذوق و شوق نے سپاہ اسلام اور ان کے خاندان والوں کے دلوں کو منور کیا بعض اس عظیم مقام پر فائز ہوگئے اور بعض اپنے جسم و جان کو اس مقام پر فائز کرنےکے انتظار میں ہیں، فمنھم من قضی نحبہ و منھم من ینتظر ۔۔۔ اور اسی مجاہدت کی بدولت ایرانی قوم کا جہاد امت اسلامی کے لئے نمونہ عمل بن گیا ایرانی قوم نے عزت ، استقلال اور سعادت کی رمز کو عملی طور پر سب کے سامنے پیش کیا ۔شہداء اس صفحہ کے درخشاں اور تابندہ نقاط ہیں جو راہنما ستارے کی طرح سب کو راستہ دکھاتے ہیں ۔ خدا وند متعال کی رحمت اور اس کا دورود و سلام ان پر نازل ہو۔

سید علی خامنہ ای

6/7/1385

700 /