ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

ایران اپنے تجربات برادر اور دوست ممالک کو منتقل کرنے کے لئے تیار ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج رات تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات میں اقتصادی تعاون کی تنظیم اکو کو بہت ہی اہم اوراچھی تنظیم قراردیا اور اکو رکن ممالک میں موجود مختلف وسائل ، خصوصیات اور ان کے حساس محل وقوع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس علاقائی تنظیم کو فعال اور مضبوط بنانے کے لئے تمام ظرفیتوں سےمکمل طور پراستفادہ کرنا چاہیے ۔

رہبر معظم نے ایران اور تاجیکستان کے تاریخی اور ثقافتی مشترکات منجملہ دین اسلام اور فارسی زبان کو باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے اہم اور مناسب موقع قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران خلا ،فضا ، صنعت اور سائنس کےمختلف شعبوں میں اپنی اہم پیشرفت اور تجربات کو برادر اور دوست ممالک کو دینے کے لئے آمادہ ہے اور علاقائی پیشرفت و ترقی میں مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

اس ملاقات میں ایران کے صدر احمدی نژاد بھی موجود تھے تاجیکستان کے صدر نے تاجیکستان کی عوام کی طرف سے رہبر معظم کو قلبی اور گرم سلام پیش کرتے ہوئے کہا: دنیا اسلامی جمہوریہ ایران کی پیشرفت کو دیکھ رہی ہے اور ایران نے مختلف شعبوں میں اہم پیشرفت حاصل کرکے تمام مسلمانوں اور فارسی زبان لوگوں کو سرافراز و سربلند کردیا ہے۔

جناب امام علی رحمان نے دونوں ممالک کے باہمی روابط کو مطلوب سطح پر قراردیا اور مشترکہ منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہم ہمیشہ ایران کی حمایت کے امیدوار تھے اور امیدوارہیں۔
700 /