ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

وقف کو معاشرے میں زیادہ سے زیادہ فروغ ملناچاہیے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ادارہ اوقاف اور خیریہ امور کے سربراہ اور حکام سے ملاقات میں وقف کو مبارک قدم اور بہت ہی اچھا ونیک عمل قراردیا اور توحیدی ادیان اور اسلام میں وقف کی اچھی سنت کے وجود کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: وقف کو معاشرے میں زیادہ سے زیادہ فروغ دینا اور ترویج کرناچاہیے۔

رہبر معظم نے ملک میں گوناگوں ،متنوع اور متعدد موقوفات کی طرف اشارہ کیا اور واقف کی نیت کے مطابق شائستہ عمل کو وقف کو فروغ دینے میں مؤثر قدم قراردیتے ہوئے فرمایا: ادارہ اوقاف کے حکام اور اوقاف کے متولیوں کے اچھے اقدامات اور اعمال وقف کو معاشرے میں فروغ دینے کا موجب بنیں گے۔

رہبر معظم نے شاہی طاغوتی حکومت کے دور میں اوقاف کے حکام اور موقوفات کے متولیوں کی بد عنوانیوں اور انحرافات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی نظام کے بنیادی اقدامات میں واقفین کی نیک نیت کو احیا کرنا شامل ہےاور یہ عظیم خدمت ادارہ اوقاف اور خیریہ امور کے حکام کے دوش پر عائد ہوتی ہے جو خداوند متعال کی رضایت اور عوام کی خوشنودی کا موجب بنے گی ۔

700 /