ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی

تسلط پسند طاقتیں آج اضمحلال اور زوال کا احساس کررہی ہیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج اسرائیلی عقوبت خانوں سے آزاد ہونے والے بعض افراد سے ملاقات میں اسارت اور قید کے تلخ اور دشوار لمحات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: زندان میں آپ نے اپنے صبر و مجاہدت کے ذریعہ اسلامی بیداری کی عالمی اور عظیم تحریک کو کئی قدم آگے بڑھایا ہے اور اس کے ساتھ خداوند متعال کی جانب سے آپ کی مقاومت کے ہر لمحہ پر آپ کو اجر و پاداش اور نیکی مل رہی ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ اور اسرائیلی حکومت کی صورتحال کا بیس سال پہلے سے موازنہ کرتے ہوئے فرمایا: تسلط پسند طاقتیں جو کچھ عرصہ پہلے اپنے آپ کو طاقتور تصور کررہی تھیں اب وہ اضمحلال اور زوال کا احساس کررہی ہیں اور مجاہدت کے استمرار کے ساتھ الہی قدرت و طاقت و کامیابی کی نشانیاں پہلے سے کہیں زیادہ نمایاں ہونگي۔

رہبر معظم نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا: خدا وند متعال اور انبیاء (ع)کا راستہ ناقابل شکست ہے جس طرح خداوند متعال نے لبنانی اور فلسطینی مجاہدین کو صبر و استقامت کی برکت عطا کی اور وہ جنوبی لبنان اور غزہ میں کامیابی سے سرافراز ہوئے انشاءاللہ دوسرے مجاہدین بھی اسی طرح کامیابی کے شریں مزے سے لطف اندوز ہونگے۔

اس ملاقات میں صہیونی حکومت کے عقوبت خانوں سے آزادا ہونے والے اسراء سمیر قنطار، شیخ عبدالکریم عبید اور مصطفی دیرانی ، صدام کی بعثی حکومت کی قید سے آزاد ہونے والے جبار موات کسار اور فاضل الموسوی اور بعض جابر حکومتوں کی جیلوں سے آزاد ہونے والے قیدی اور ان کے اہل خانہ موجود تھے ۔

700 /