رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سربراہ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے وزیر داخلہ کی اس درخواست سے موافقت کی ہے جس میں انتظامی امور کے اختیارات وزیر داخلہ کو سونپنےکی تجویز پیش کی گئی تھی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام وزیر داخلہ آقای محصولی کے خط کا متن حسب ذیل ہے:
بسمہ تعالی
محضر مبارک رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای (مد ظلہ العالی)
با عرض سلام و تحیات الہی
وزارت داخلہ کی طرف سے معاشرے میں نظم و انضباط اور امن و سلامتی کی فضا قائم کرنے کی اہم ذمہ داری اور اس اہم ذمہ داری کو محقق کرنے کے لئےقانون کے مطابق وزارت داخلہ اور پولیس کے درمیان قریبی رابطہ کے پیش نظررہبر معظم سے استدعا ہے کہ بہتر نظم پیدا کرنے کے لئے وزیر داخلہ کو ناجا میں اپنا نائب بنا کر اپنے اختیارات تفویض فرمائیں۔
خداوند متعال سے اسلامی جمہوری نظام کی خدمت ، شرعی و قانونی ذمہ داریوں پر عمل کی توفیق طلب کرتا ہوں ، خدا وند متعال اپنی عنایات و برکات تمام خدمتگذاروں کے شامل حال فرمائے اور حضرتعالی کا سایہ تمام مسلمانوں بالخصوص ایرانی مسلمانوں کے سرپر قائم و دائم رکھے۔
صادق محصولی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
آپ نے جن امورکا ذکر کیاہے ان کے پیش نظر آپ کوانتظامی امور میں اپنا قائم مقام منصوب کرتا ہوں ۔ اختیارات کے حدود اور تفصیل کو اعلی کمانڈ کے خط میں ابلاغ کیا جائے گا۔
سید علی خامنہ ای
7/ دی/87