ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حجۃ الاسلام والمسلمین حاج شیخ ہادی مروی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےنامور خطیب اور ممتاز عالم دین حاج شیخ حجۃ الاسلام والمسلمین ہادی مروی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیاہے۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

نامور خطیب اور ممتاز عالم دین جناب حجۃ الاسلام والمسلمین حاج شیخ ہادی مروی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت پر ، مرحوم کے اہل خانہ، آیۃاللہ خزعلی، جناب حجۃ الاسلام حاج شیخ احمد مروی اور دیگر پسماندگاں اور مرحوم کے ارادتمندوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔

مرحوم نے خطابت و قضاوت کے محاذ پر جوگرانقدر خدمات انجام دی ہیں وہ انشاءاللہ ، مرحوم کی نیک نامی، معنوی سرمایہ اور درجات کی بلندی کا باعث قرار پائیں گی۔

خداوند متعال سے مرحوم کے لئے رحمت و مغفرت اور مرحوم کے پسماندگان کے لئے صبر و اجر کا طالب ہوں ۔

والسلام

سید علی خامنہ ای

700 /