ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی :

ایران ، خداوند متعال پر توکل و اعتماد کی برکت اور فداکاری کی بدولت ایک عظیم علاقائی طاقت بن گيا ہے۔

مسلح افواج کے کمانڈر انچیف اوررہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج جمہوری اسلامی ایران کی بحریہ کے کمانڈر اور ڈپٹی کمانڈروں سے ملاقات میں منہ زور اور تسلط پسندوں طاقتوں کی مرضی و منشاء پر عدم توجہ کئے بغیر رشد و ترقی کے میدان میں ایران کے گرانقدر اور عظیم تجربات  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران ، خداوند متعال پر توکل و اعتماد کی برکت ، فداکاری کی بدولت اور اپنے تمام وسائل کی بنا پرایک عظيم اورعلاقائی طاقت میں تبدیل ہوگيا ہے اور دشمن بھی ان حقائق کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

مسلح افواج کے سربراہ نے 7 تیر کی مناسبت سے بحریہ کے بہادر جوانوں کی یاد تازہ کی اور بحریہ کی بہت ہی اعلی صلاحیتوں اور ظرفیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: خداوند متعال کے ساتھ ارتباط ، معنویت پر توجہ ،عمل اورفیصلہ کرنے کی قوت میں مزید اضافہ کا سبب بنتا ہے اور خداوند متعال کی نصرت و مدد سے اس کا وعدہ محقق ہوگا۔

رہبر معظم نے فوج کو اسلام اور ایران سے متعلق قراردیتے ہوئے فرمایا: فوج کی جڑیں انقلاب اور اعلی صلاحیتوں پر استوارہیں جوضرورت کے وقت اپنی طاقت و قدرت کا مظاہرہ کرتی ہے اوراس سلسلے میں مسلط کردہ جنگ کے ابتدائی دور میں ایرانی فضائیہ اور بحریہ نے فداکاری اور شجاعت کے شاندار نمونے پیش کئے ہیں۔

رہبر معظم نے فنی ، رزمی اور جنگي وسائل کے ساتھ ساتھ ایرانی بحریہ کی معنوی اور انسانی طاقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اب بحریہ بہت طاقتور ہے اور اقتصادی پابندیوں کے باوجود بحریہ کے جوان سب سے پیچیدہ وسائل کو ملک کے اندر بنانے اورتعمیر کرنے پر قادرہوگئے ہیں۔

اس ملاقات کے آغاز میں بحریہ کے وائس ایڈمیرل سیاری نے ایرانی بحریہ کی رزمی اور دفاعی طاقت و قدرت کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

700 /