ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

لاطینی امریکی خطہ کے عوام کی بیداری اور ان کا اپنے حق کے حصول کے لئے پختہ عزم مبارک قدم ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج بولیویا کے صدر ایوو ( EVO) مورالیز اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں بولیویا میں حالیہ رفرینڈم میں عوام کی طرف سے ان کے مجدد انتخاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: آپ کا عوامی جذبہ اور محروم و فقیر طبقات کے پیش نظر ، عوام کی خدمت کے لئے تلاش و کوشش بہت ہی گرانقدر قدم ہے اور یہی جذبہ قوموں کی سرافرازی و سربلندی کا موجب بن سکتا ہے۔

رہبر معظم نے بولیویا میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کو تمام قوموں اور آزاد ملکوں کے لئے خوشی و مسرت کا باعث قراردیتے ہوئے فرمایا: لاطینی امریکی خطہ میں عوام کی بیداری اور ان کا اپنے حق کے حصول کے لئے پختہ عزم ایک مبارک قدم ہے۔ اور یقینی طور پر تسلط پسند طاقتیں اس قدم سے خوشحال نہیں ہونگی ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا: سامراجی طاقتیں آپ پر دباؤ ڈالیں گی کیونکہ وہ اس جذبہ کی مخالف ہیں لیکن ان کے دباؤ کے مد مقابل استقامت و پائداری ، اچھاجذبہ اور خداوند متعال پر توکل کامیابی اور فتح کا سبب بنے گا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نےامید کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: تہران میں آقای مورالز کے مذاکرات دونوں ممالک کے باہمی روابط کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کا سبب قرار پائیں۔

اس ملاقات میں صدر احمدی نژاد بھی موجود تھے آقای مورالز نے رہبر معظم سے ملاقات پر بڑی خوشی و مسرت کا اظہارکیا اور بولیویا کے عوام اور تمام لاطینی امریکی ممالک میں بیداری کو امپریالزم کے تسلط سے خطہ کی آزادی کی شروعات قراردیتے ہوئے کہا: لاطینی امریکی ممالک میں ایسی سیاسی ، سماجی اور ثقافتی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں جو ناقابل برگشت ہیں۔

انھوں نے امید کا اظہار کیا کہ ایرانی عوام کے تجربات و پیشرفت بولیویا کےعوام کی پیشرفت و ترقی کے لئے سودمند اور مفید ثابت ہونگے۔

700 /