ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

ہماری ثقافت اسلامی انقلاب اور مذہبی اقدار پر مبنی ہے

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج اسلامی بلدیاتی کونسل کے ممبران، تہران کےمئیر اور مختلف حلقوں کے بلدیاتی سربراہوں اور معاونین سے ملاقات کے دوران عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ تہران شہرکی روح یعنی ثقافتی امور اور مذہبی اقدار پر خاص توجہ دینے پرتاکید کرتے ہوئے فرمایا: تہران کی اسلامی بلدیاتی کونسل اور بلدیہ حکام آپس میں مناسب ودوستانہ تعاون نیزحکومت اور حکومتی اداروں کے ساتھ یگانگی اور یکجہتی کے ذریعہ تہران شہر کے بڑے اور اصلی مسائل حل کرنے کی سمت قدم بڑھائیں۔

رہبر معظم نے دوسرے دور کی اسلامی بلدیاتی کونسل اور اسی طرح تہران کےمئیر کی کوششوں اور زحمات پر اظہار قدردانی کرتے ہوئے شہر کی قدیمی اور فرسودہ حدود، پبلک ٹرانسپورٹ، رہائشی ماحول، رہائش، تعمیرات اور انکی مضبوطی پر نگرانی رکھنے کو تہران شہر کے اہم مسائل قرار دیا اور فرمایا: توقع ہے کہ متعلقہ اداروں کے بیچ احتمالی اختلافات کے خاتمہ کے لئے ہمت، کوشش اور عزم راسخ کے ذریعہ جملہ مسائل بالخصوص پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹریفک جیسےمسائل حل ہو جائیں گے اور لوگوں کو سکون میسر ہوگا۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے شہری حدود کی تشخیص، موقع پرست افراد کے ہاتھوں انجام پانے والی غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام اور قدرتی وسائل کے تحفظ کو دیگر اہم مسائل قرار دیتے ہوئے فرمایا: کاموں کی پیشرفت و ترقی نزدیک سے لمس ہونی چاہیے صرف دفتری رپورٹیں ہی کافی نہ ہوں۔

رہبر معظم نےبلندو بالا عمارتوں کی تعمیر پر باقاعدہ نگرانی رکھنے کی ضرورت پر تاکید کی اور اس کام کو صحیح طریقے سے انجام دینے اور شہر کے ظاہر کے ساتھ ساتھ اسکے باطن اور روح پر توجہ دینے کی ضرورت پر تاکید کرتےہوئے فرمایا: ثقافتی مسائل ہر شہر میں اہمیت کے حامل ہیں لیکن تہران اسلامی جمہوریہ ایران کا دارالحکومت ہے اس اعتبار سے یہاں یہ مسائل زیادہ اہم ہیں یہ بات مد نطر رہنی چاہئے کہ ہماری ثقافت اسلامی انقلاب اور مذہبی اقدار پر مبنی ہے۔

رہبر معظم نے کچھ لوگوں کی طرف سے معاشرہ سے اسلامی انقلاب پر مبنی اقدار کے خاتمہ اور عوام کو راہ انقلاب سے منحرف کرنے کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:: ہر ثقافتی شعبہ میں اسلامی و انقلابی اقدار کی رعایت کی ضرورت ہے اور اس کام کے لئے محنت، جذبہ اور عزم راسخ ہونا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عوام کے لئے بلدیہ کے دروازے کھلے رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئےفرمایا: بلدیہ کو ہر وقت موقع پرست اور مفاد پرست افراد کی طرف سے خطرہ ہے لیکن عوام سے روابط اور بلدیاتی سربراہوں تک عوام کی آسان رسائی کے ذریعہ موقع پرستی کے بہت سارے موارد ختم ہو جائیں گے۔

حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے بلدیاتی عہدہ داروں کی طرف سے مفاد پرستوں کے خلاف دوٹوک اور سنجیدہ کاروائی اور عوام کے ساتھ سختی سے پیش نہ آنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا: شہر کی ادارت میں سائنسی طریقہ کاراختیار کرنے اور یونیورسٹی کے محققین سے تعاون لینے کی ضرورت ہے۔

رہبر معظم نے بلدیہ کے بجٹ اور اخراجات کی شفافیت، بیت المال کی رعایت، زرق و برق سے پرہیز اور عوامی خدمت کے سلسلہ میں سیاسی رجحانات اور اختلافات کے اثر انداز نہ ہونے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

رہبر معظم انقلاب نے فرمایا: سب لوگ لباس خدمت پہن لیجئے اورایک دوسرے کے شانہ بشانہ عوام کی خدمت کیجئے۔

اس نشست میں تہران کی بلدیاتی اسلامی کونسل کے سربراہ جناب چمران نے دوسرے دور کی کونسل کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے شہر تہران کے لئے بیس سالہ منصوبہ نیز شہر کے لئے جامع اور تفصیلی منصوبہ سازی کو کونسل کے اہم ترین پروگرام قرار دیا اور دارالحکومت کے بنیادی مسائل کے حل کے لئےبلدیاتی کونسل اور بلدیہ حکام سے تمام اداروں کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

تہران کے مئیر جناب قالیباف نے بھی بلدیہ کی کارکردگی پر رپورٹ پیش کرتے ہوئے شہر کےفرسودہ حصہ کا حل، پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافہ، تہران شہر کے اندر سرمایہ کاری، ثقافتی مسائل کی طرف توجہ، مالی شفافیت، جنوبی علاقوں کو ترجیح، بنیادی آئین کی دفعہ چوالیس کے تحت نج کاری اور بلدیاتی حلقے چھوٹے کرنے کو اب تک اٹھائے گئے اہم ترین اقدامات قرار دیتے ہوئےکہا: جامع منصوبہ سازی ایک اہم اقدام تھا جس نے تہران جیسے بڑے شہر کے لئے ایک ٹارگٹ اور ہدف معین کردیاہے۔

700 /