ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کا آیت اللہ شیخ علی پناہ اشتہاردی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

مرحوم نیک وصالح کردار کے حامل اور علمی واخلاقی فضائل و کمالات سے آراستہ تھے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے پغام میں عالم ربانی اور معلم اخلاق آیت اللہ شیخ علی پناہ اشتہاردی کی رحلت پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

پیغام کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم ربانی وپرہیزگار ، معلم اخلاق مرحوم آیت اللہ آقای شیخ علی پناہ اشتہاردی کی رحلت کی افسوسناک خبر سن کر کافی درد وغم ہوا ہے مرحوم خداوند متعال کے صالح، نیک اور مہذب بندوں میں شمار ہوتے تھے جو علمی واخلاقی فضائل و کمالات سے آراستہ تھے۔ حوزہ علمیہ میں مرحوم کا درس اخلاق ہی نہیں بلکہ ان کی زندگی کی رفتار بھی زہد وتقوی کے لئے نمونہ عمل تھی۔

میں اس عالم ربانی کے فقدان پر علماء اعلام ، مراجع عظام اور تمام طلاب بالخصوص مرحوم کے شاگردوں کو تعزيت پیش کرتا ہوں اور خداوند متعال کی بارگاہ سے مرحوم کے لئے رحمت و مغفرت طلب کرتاہوں۔

سید علی خامنہ ای

19/تیر/1387

700 /