ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

گارڈین کونسل کے بعض اراکین کی رکنیت کی مدت میں توسیع

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے علیحدہ علیحدہ حکم ناموں میں آیۃ اللہ محمد یزدی، آیۃ اللہ محمد مومن اور حجۃ الاسلام صادق لاریجانی کو نئی قانونی مدت کے لیے گارڈین کونسل کے فقہاء کے عنوان سے مقرر کیا ہے۔

حکم ناموں کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

آیت اللہ محمد یزدی دامت افاضاتہ

جنابعالی کی گارڈين کونسل میں رکنیت کی مدت پوری ہوچکی ہےلہذا بنیادی آئین کی دفعہ 91 کی بنیاد پر میں جنابعالی کو دوبارہ قانونی مدت کے لئے مذکورہ کونسل کا رکن مقرر کرتا ہوں۔ خدا وند متعال سے آپ کی توفیقات کا خواہاں ہوں۔

سید علی خامنہ ای

24 / تیر/1386

بسم اللہ الرحمن الرحیم

آیت اللہ حاج شیخ محمد مؤمن دامت افاضاتہ

جنابعالی کی گارڈين کونسل میں رکنیت کی مدت ختم ہوچکی ہےلہذا بنیادی آئین کی دفعہ 91 کی بنیاد پر میں جنابعالی کو دوبارہ قانونی مدت کے لئے مذکورہ کونسل کا رکن مقرر کرتا ہوں۔ خدا وند متعال سے آپ کی توفیقات کا خواہاں ہوں۔

سید علی خامنہ ای

24 / تیر/1386

بسم اللہ الرحمن الرحیم

محقق و مفکر جناب حجۃ الاسلام آقای شیخ محمد صادق لاریجانی دامت افاضاتہ

700 /