ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

صدر احمدی نژاد کی ملاقات۔

رہبر معظم سے صدر احمدی نژاد کی ملاقات۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اتوار کے دن بعد از ظہر صدر جناب احمدی نژاد سے ملاقات میں ان کے امریکی دورہ کو انتہایی کامیاب و مبارک اورایرانی قوم کے لئے فخر و سربلندی کا باعث قرار دیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس سلسلے میں فرمایا: کولمبیا یونیورسٹی میں آپ کی تقریر اور وہ مسائل جو وہاں پیش آئے نیز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے آپ کا خطاب ایرانی قوم کی سربلندی وسرافرازی کا سبب بنا۔
رہبر معظم نے امریکہ کے سفر میں جناب احمدی نژاد کے اخلاق وکردار وگفتار پر مسرت وخوشحالی کا اظہار کیا اور فرمایاآپ نے وہاں مختلف مسائل کے سلسلے میں" جو موقف اختیار کیا وہ حق بجانب تھا" اس ملاقات میں صدر احمدی نژاد نے اپنے تین ملکی (امریکہ، بولیوی اور ونزوئلا) دورے کےپروگراموں اور نتایج سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو آگاہ کیا۔
700 /