ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

حزب اللہ کا دفاع سب پر واجب ہے ۔ رہبر انقلاب اسلامی

قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ عالم اسلام پر حزب اللہ لبنان کا دفاع کرنا واجب ہے ۔
قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے تیرہ رجب ، حضرت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے معاشرے کے مختلف طبقات ، شہداء کے گھرانوں اور مقامی اہل سنت علماء سے خطاب میں فرمایا کہ کوئی بھی اسلامی ملک آج لبنان میں جاری مسائل کا شکار ہوسکتا ہے لہذا مسلم امّہ کو ہوشیار رہنا چاہئے اس لئے کہ بڑی طاقتیں کبھی بھی اس کے مفادات کو مد نظر نہیں رکھیں گی بلکہ اسے اپنے تحفظ اور طاقت کے لئے اتحاد کو بڑھانا چاہئے ۔
قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ دشمن نے مسلمانوں کو شکست دینے کے لئے ہمیشہ سے سنی ، شیعہ اختلاف پھیلانے کا حربہ استعمال کیا ہے ۔
قائد انقلاب اسلامی نے عالم اسلام منجملہ عراق، فلسطین ، لبنان و افغانستان کے مسائل کے بارے میں اسلامی جمہوریۂ ایران کے مواقف کو یکسان قراردیا ۔آپ نے فرمایا امریکہ ، صیہونیوں اور برطانیہ جیسی بعض خبیث یورپی حکومتوں کے تعاون سے مشرق وسطیٰ میں اسلام کی بیخ کنی کرنے کے درپے ہے ۔
قائد انقلاب اسلامی نے لبنانی عوام اور حزب اللہ کے جہاد کو اسلامی استقامت اور اسلامی عزّت و وقار کا نمونہ قراردیا ۔آپ نے فرمایا صیہونی فوج جس کے ناقابل شکست ہونے کے چرچے تھے آج ایک ماہ گزرنے کے بعد امریکہ کی تمامتر فوجی امداد کے باوجود خدا کی راہ میں جہاد کرنے والی حزب اللہ کے مقابل کامیاب نہیں ہوسکی ہے بلکہ اسے مسلسل ناکامیوں کا منہ دیکھنا پڑرہا ہے ۔
قائد انقلاب اسلامی نے غاصب صیہونی حکومت کو شہ دینے میں امریکہ و برطانیہ کے کردار نیز اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے مدافع اداروں کی ناتوانی پر کڑی تنقید کی جو متمدن ہونے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کا دعوے بھی کررہے ہیں
700 /