ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی سےشعراء کرام کی صمیمی ملاقات

 

کریم اہلبیت حضرت امام حسن مجتبی(ع) کی ولادت باسعادت کے موقع پر ایران کے مشہور و معروف شعراء کرام نےرہبر معظم انقلاب اسلامی آیۃاللہ خامنہ ای کی موجودگی میں اہلبیت عصمت وطہارت علیہم السلام ، شہدای انقلاب اسلامی ودفاع مقدس نیز مذہبی وسماجی مضامین پر مشتمل کلام پیش کیا ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس محفل کو شعر وشاعری کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک سنگ میل قرار دیااور اس امرکی طرف توجہ دلائی کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد فن شعروادب نے اپنی ترقی کا راستہ اختیار کر لیا ہے اور امید کی جاسکتی ہے کہ جلدہی یہ کاروان اپنے تاریخی عروج کوجا پہنچے گا۔

رہبر معظم نے ‌‍‎‎نئی فکر،جدید اسلوب ، نئے مضامین اور جدیدتراکیب اور کلمات سے بہترین استفادہ کو عصر حاضر کے شعراء کا طرۂ امتیاز قرار دیا۔

حضرت آیۃاللہ العظمی خامنہ ای نے نئی نسل کے شعراء کی حوصلہ افزائی پر تاکید کرتے ہوئے مزید فرمایا : ہمارے جوان شعراء کا کلام درحقیقت بعض اس ادبی وادبی نما کلام سے کہیں بلند وبالا ہے جو روح اسلام وانقلاب سے عاری ہے ۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فن شعروادب ، نقد وتنقید کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے فرمایا:  نقد وتنقیدسے شعر کو نکھارنے اور اسے جلا بخشنے میں مدد ملتی ہے اوراس سے شعر کے مثبت پہلواجاگر ہوتے ہیں اور اشعار کی نشر اشاعت نقد وتنقید کا موقع فراھم کرتی ہے ۔

اس محفل کے آغاز میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز مغربین با جماعت ادا کی گئی اور حاضرین نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ہمراہ روزہ افطار کیا ۔

700 /