ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

ڈاکٹر سرافراز کا استعفیٰ قبول کر لیا گیا

رہبر انقلاب اسلامی نے ڈاکٹر علی عسکری کو نشریاتی ادارے کا سربراہ منصوب کردیا

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے جناب محمد سرافراز کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے اور انکی انقلابی اور گراں قدر خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، ایک فرمان کے زریعے جناب ڈاکٹر عبدالعلی علی عسکری کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹی وی کے ادارے آئی آر آئی بی کے سربراہ کے عہدے پر منصوب کردیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے حکم کا متن مندرجہ ذیل ہے:


بسم اللہ الرحمنٰ الرحیم
جناب ڈاکٹر عبدالعلی علی عسکری دام توفیقہ
جناب محمد سرافراز کی جانب سے استعفیٰ دیئے جانے اور انکی تمام تر گراں قدر اور خلوص دل کے ساتھ انجام دی جانے والی زحمتوں اور کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا، آپ کو، کہ آپ انقلابی ماضی کے حامل ہیں اور قومی نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی میں انتظام و انصرام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ریڈیو اور ٹی وی کے ادارے آئی آر آئی بی کے سربراہ کے عہدے پر منصوب کرتا ہوں۔
جس چیز کے بارے میں نصیحت کی جائے گی، وہ جناب سرافراز کے لئے میرے جانب سے صادر کئے گئے حکم نامے میں تفصیل کے ساتھ موجود ہے۔ لہذا میں تاکید کے ساتھ اس بات کی نصیحت کرتا ہوں کہ منصوبہ بندی، اہم حکمت عملیوں کی رعایت، انقلابی اور کار آمد افرادی قوت کی تربیت، انہیں اپنے ساتھ ملانے، انکی حفاظت کئے جانے اور سائبر اسپیس میں اپنی موثر موجودگی کے لئے، تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں اور خداوند متعال پر توکل اور اعتماد کریں۔
بارگاہ ربوبیت میں آپکی توفیقات میں اضافے کے لئے دعاگو ہوں۔


سید علی خامنہ ای
۱۱/۰۵/۲۰۱۶


رہبر انقلاب اسلامی نے اسی طرح جناب سرافراز کو سائبر اسپیس کی اعلی کونسل کی شورائے عالی کے عہدے پر بھی منصوب کیا ہے۔ جناب سرافراز، صدا و سیما کے سربراہ بننے سے پہلے سائبر اسپیس کی اعلی کونسل کے بنیادی رکن بھی رہ چکے ہیں۔
 

700 /