رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ٹیم میں شامل جوانوں سے ملاقات کی کہ جنہوں نے اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی سمندری حدود میں داخل ہونے والے امریکی فوجیوں کے خلاف اقدامات انجام دیئے اور دراندازوں کو گرفتار کر لیا تھا۔ آپ نے ان جوانوں سے کچھ دیر تک بات چیت کی۔
سپریم لیڈر اور رہبر انقلاب اسلامی نے اپنی مختصر سی گفتگو میں سپاہ پاسداران کی سمندری فوج کے اس قابل تعریف اقدام کو شجاعانہ اور ایمان سے سرشار اقدام قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ آپ کا یہ کام بہت اچھا، بروقت اور پرکشش تھا، اور اس واقعے کو خدائی امر کہنا چاہئے کہ وہ امریکیوں کو ہماری آبی حدود میں کھینچ کر لایا تاکہ آپ کےبروقت اقدام کے ذریعے انھیں اس حالت میں گرفتار کریں کہ انکے ہاتھ انکے سروں کے پیچھے بندھے ہوئے ہوں۔
اس ملاقات کے بعد نماز ظہرین رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی گئی۔