ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا تعزيتی پیغام:

اس ممتاز عالم دین نے, اپنی عمر عوام کی ہدایت، قرآنی اور اسلامی معارف کی تبلیغ و ترویج میں صرف کی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ حاج شیخ محمد تقی نصیری کی رحلت پر تعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ حاج شیخ محمد تقی نصیری رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت پر سمنان کے حوزہ علمیہ ، سمنان کے علماء ، مرحوم کے دوستوں اور اہلخانہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔ مرحوم نے اپنی عمر عوام کی ہدایت، قرآنی اور اسلامی معارف کی تبلیغ و ترویج میں صرف کی۔

اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور خدا وند مرحوم کو شہید فرزند اور اپنے اولیاء کے ساتھ محشور فرمائے۔

سید علی خامنہ ای

24/ شہریور/ 1393

700 /