ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کا حجۃ الاسلام والمسلمین زرندی کے انتقال پر تعزیتی پیغام:

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حجۃ الاسلام والمسلمین زرندی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے عالم مجاہد حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ حاج شیخ حسین معصومی زرندی کے انتقال پر تعزيتی پیغمام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم مجاہد حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ حاج شیخ حسین معصومی زرندی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر مرحوم کے خاندان ، پسماندگان، شاگردوں ، ارادتمندوں  اور کرمانشاہ کے انقلابی عوام کو تعزيت پیش کرتا ہوں ۔اس بزرگ عالم دین نے انقلاب سے قبل طویل عرصہ تک اور دفاع مقدس کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی خدمت اور اس کے اعلی  اور نورانی اہداف کے لئے بہت زيادہ  زحمات اور مشکلات کو برداشت کیا۔ اللہ تعالی سے مرحوم کے لئے رحمت و مغفرت طلب اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعات کرتا ہوں ۔

سید علی خامنہ ای

7 خرداد 1393

700 /