ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کا جناب پرورش کی رحلت پر تعزیتی پیغام :

مرحوم پرورش نے اپنی زندگی کے عظیم حصہ کو اسلام اور دین کی اعلی اقدار کی خدمت میں بسر کیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جناب سید علی اکبر پرورش کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

نہایت ہی افسوس اور غم و اندوہ کے ساتھ انقلاب کے سچے دوست مرحوم جناب سید علی اکبر پرورش رحمت اللہ علیہ کے انتقال کی خبر دریافت کی؛ مرحوم ایک ممتاز اور مؤثر شخصیت کے حامل تھے جنھوں نے اپنی بابرکت زندگی کے عظیم حصہ کو اسلام اور دین کی اعلی اقدار کی خدمت میں بسر کیا۔

مرحوم نے نیک سیرت، سچے انداز اور خلوص نیت کے ساتھ اسلامی نظام اور انقلاب کے استحکام اور ترویج کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا؛ طاغوت کے دور میں اپنی مجاہدانہ کوششوں کو اسلامی جمہوریہ کے دور میں اعلی دفاعی کونسل ، قوہ مجریہ اور مقننہ میں اپنی سنگین ذمہ داریوں اور گرانقدر خدمات کے ساتھ منسلک کردیا ؛ اور اپنی پوری طاقت اور کوشش کے ساتھ ملک اور قوم کی خدمت کی؛ اور اپنی راحت اور اپنے آرام و سکون کو ترک کرکے اپنی ذمہ داری پر عمل کیا۔ اور اپنی عمر کے آخری ایام میں طویل بیماری کے سخت امتحان کو صبر و بردباری کے ساتھ برداشت کیا اور اس طرح اپنی پاک اور شرافتمندانہ زندگی کو اختتام تک پہنچایا۔ میں مرحوم کے انتقال پر مرحوم کے خاندان ، لواحقین ، پسماندگان، دوستوں اور ساتھیوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں  اور مرحوم کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے رحمت اور رضوان طلب کرتا ہوں۔

سید علی خآمنہ ای

6 دی ماہ 1392

700 /