رہبر معظم انقلاب اسلامی :
ایران آج خلاقیت اور پیشرفت کے عظیم کارخانہ میں تبدیل ہوگيا ہے
۲۰۱۰/۰۹/۰۷ - ۲۳:۳۰
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج سہ پہر کو صنعت، معدن ، زراعت اور صحت و سلامتی کے مختلف شعبوں میں مصروف عمل اہلکاروں سے ملاقات میں کام اور عمل کو ایک بہت بڑی عبادت اور عظیم قدر و قیمت کا حامل قراردیتے ہوئے فرمایا: آج ایران جیسے عظیم ملک کو ہر دور سے زیادہ کام و عمل اور خلاقیت کی ضرورت ہے۔