ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

استفتاآت کے جوابات

  • تقلید
    • احتیاط، اجتہاد اور تقلید
    • تقلید کے شرائط
    • اجتھاد و اعلمیت کااثبات اور فتویٰ حاصل کرنے کے طریقے
    • تقلید بدلنا
    • میت کی تقلیدپر باقی رھنا
    • تقلید کے متفرقہ مسائل
    • مرجعیت و راہبری
      پرنٹ  ;  PDF
       
      مرجعیت و راہبری
       
      س52: اگر سماجی ، سیاسی اور ثقافتی مسائل میں ولی فقیہ اور دوسرے مرجع تقلید کے فتاویٰ مختلف ہوں تو ایسے کاموں میں مسلمانوں کا شرعی فریضہ کیا ہے ؟ اور کیا کوئی ایسا معیار ہے کہ جس کی بنیاد پر ولی فقیہ کی طرف سے جاری ہونے والے احکام اور مراجع تقلید کے صادر کردہ احکام کے درمیان امتیاز کیا جاسکے ؟ مثلا اگر موسیقی کے مسئلہ میں مرجع تقلید اور ولی فقیہ کا فتوی مختلف ہو تو کس کی پیروی واجب اور کافی ہے بطور کلی حکومتی احکام جن میں ولی فقیہ کی رائے مرجع تقلید کے فتوی پر ترجیح رکھتی ہے کونسے ہیں ؟
      ج: اسلامی ملک کے چلانے اور مسلمانوں کے عمومی مسائل کے بارے میں ولی فقیہ کی رائے کی اطاعت ضروری ہے اور خالصةً انفرادی مسائل میں ہر شخص اپنے مرجع تقلید کی پیروی کرے۔
       
      س53: جیسا کہ آپ کو معلوم ہے علم اصول فقہ میں " اجتہاد متجزی" کے عنوان سے ایک مسئلہ کے بارے میں بحث کی جاتی ہے، کیا امام خمینی کا مرجعیت کو قیادت سے جدا کرنا اجتہاد متجزی کو عملی جامہ پہنانے کی جانب ایک قدم ہے ؟
      ج: ولی فقیہ کی قیادت اور مرجعیت تقلید کے الگ الگ ہوجانے کا ، اجتہاد میں تجزی کے مسئلہ سے کوئی ربط نہیں ہے ۔
       
      س 54: اگر ولی فقیہ ظالم کفار سے جنگ یا جہاد کا اعلان کرے اور میرا مرجع تقلید مجھے جنگ میں شریک ہونے کی اجازت نہ دے تو کیا میں اپنے مرجع کی رائے پر عمل کرنے کا پابند ہوں یا نہیں ؟
      ج: اسلامی معاشرے کے عمومی مسائل کہ جن میں حملہ آور کفار اور طاغوتوں کے خلاف اسلام اور مسلمانوں کا دفاع بھی شامل ہے ۔میں ولی فقیہ کے حکم کی اطاعت واجب ہے ۔
       
      س 55: ولی فقیہ کا حکم یا فتویٰ کس حد تک قابل عمل ہے ؟ اور اگر یہ مرجع اعلم کی رائے کے خلاف ہو تو ان دونوں میں سے کس پر عمل کیا جائے اور کس کو ترجیح دی جائے ؟
      ج: ولی فقیہ کے حکم کا اتباع تمام لوگوں پر واجب ہے اور مرجع تقلید کا فتویٰ اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

       

    • ولایت فقیہ اور حکم حاکم
  • احکام طهارت
  • احکام نماز
  • احکام روزہ
  • خمس کے احکام
  • جہاد
  • امر بالمعروف و نہی عن المنکر
  • حرام معاملات
  • شطرنج اور آلات قمار
  • موسیقی اور غنا
  • رقص
  • تالی بجانا
  • نامحرم کی تصویر اور فلم
  • ڈش ا نٹینا
  • تھیٹر اور سینما
  • مصوری اور مجسمہ سازی
  • جادو، شعبدہ بازی اور روح و جن کا حاضر کرنا
  • قسمت آزمائی
  • رشوت
  • طبی مسائل
  • تعلیم و تعلم اور ان کے آداب
  • حقِ طباعت ، تالیف اور ہنر
  • غیر مسلموں کے ساتھ تجارت
  • ظالم حکومت میں کام کرنا
  • لباس کے احکام
  • مغربی ثقافت کی پیروی
  • جاسوسی، چغلخوری اور اسرار کا فاش کرنا
  • سگریٹ نوشی اور نشہ آور اشیاء کا استعمال
  • داڑھی مونڈنا
  • محفل گناہ میں شرکت کرنا
  • دعا لکھنا اور استخارہ
  • دینی رسومات کا احیاء
  • ذخیرہ اندوزی اور اسراف
  • تجارت و معاملات
  • سود کے احکام
  • حقِ شفعہ
  • اجارہ
  • ضمانت
  • رہن
  • شراکت
  • ہبہ
  • دین و قرض
  • صلح
  • وکالت
  • صدقہ
  • عاریہ اور ودیعہ
  • وصیّت
  • غصب کے احکام
  • بالغ ہونے کے علائم اور حَجر
  • مضاربہ کے احکام
  • بینک
  • بیمہ (انشورنس)
  • سرکاری اموال
  • وقف
  • قبرستان کے احکام
700 /