ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

صدر رئیسی اور کابینہ کے ارکان سے ملاقات میں مکمل تقریر

ہفتہ حکومت کے موقع پر ، صدر رئیسی اور کابینہ کے ارکان نے 13 ویں حکومتی انتظامیہ کی تشکیل کے بعد امام خمینی حسینیہ میں امام خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس تقریر میں ، 13 ویں انتظامیہ کو اہم مشورے پیش کرنے کے علاوہ ، امام خامنہ ای نے افغانستان کی موجودہ صورت حال کے بارے میں بات کی اور کہا ، "ہر صورت میں ، ہم افغان قوم کی حمایت کرتے ہیں۔ حکومتیں آتی جاتی ہیں۔ " انہوں نے افغانستان میں امریکہ کے تباہ کن کردار کا بھی حوالہ دیا اور کہا ، "انہوں نے [امریکہ] نے 20 سالوں تک افغانستان پر قبضہ کیا اور افغان عوام کے خلاف ہر قسم کا ظلم کیا۔" اس کے علاوہ ، رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پر زور دیا کہ جوہری مذاکرات کے حوالے سے امریکیوں نے بے حسی اور ڈھٹائی کی تمام حدیں عبور کر لی ہیں۔ 28 اگست 2021 کو رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای کی صدر رئیسی اور کابینہ کے ارکان سے ملاقات میں کی گئی تقریر کا مکمل متن درج ذیل ہے:

 

بسم الله الرّحمن الرّحیم

الحمدلله ربّ العالمین و الصّلاة و السّلام علی سیّدنا محمّد و آله الطّاهرین سیّما بقیّة‌ الله فی الارضین.

 

آپ کو بہت خوش آمدید میرے پیارے بھائیوں۔ میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں کہ لوگوں کی خدمت کے مرکزی مراکز میں موجود ہونے کی نعمت آپ کو ملی۔ اللہ رب العزت نے آپ کو ملک ، قوم اور اسلامی جمہوریہ کی خدمت کے مرکزی مراکز میں موجود رہنے کی نعمت سے نوازا ہے۔ آپ کو اس نعمت کی قدر کرنی چاہیے۔ میں اسلامی مشاورتی مجلس کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اپنی ذمہ داری وقت پر انجام دی۔ مجھے امید ہے کہ یہ آپ اور ملک کے لیے ایک اچھی اور خوشگوار شروعات ثابت ہوگی۔

 

ہفتہ حکومت شہید رجائی اور شہید باہنر کے ناموں سے مزین ہے۔ دوسرے الفاظ میں ، یہ شہادت کے نام اور یاد سے مزین ہے۔ خدا کی رحمت ان دو عظیم ، نمایاں اور فعال انسانوں پر ہو جن کو شہادت نصیب ہوئی۔ وہ واقعی خدمت کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ اگرچہ ان کی مدت خدمت مختصر تھی ، انہوں نے ظاہر کیا کہ وہ پاکیزگی کے ساتھ اور خدمات پیش کرنے کے ارادے سے میدان میں داخل ہوئے ہیں۔ وہ اسلامی ، مقبول اور جہادی ذہنیت کے مالک تھے۔ یہ تمام موجودہ عہدیداروں کے لیے ایک سبق ہے۔

آپ عزیز بھائیوں نے مشکل وقت میں اپنی ذمہ داری قبول کی ہے۔ مجھے امید ہے کہ خدا آپ کی مدد کرے گا۔ میں بھی دعا کروں گا اور مجھے امید ہے کہ آپ کامیاب ہوں گے۔ یہ مشکل حالات ہیں مہنگائی کی بلند شرح ، لوگوں کی روزی روٹی کے مسائل ، کورونا وائرس کا مسئلہ اور دیگر مختلف مسائل جو کہ موجود ہیں۔ اگر ایک طرف ، آپ محنت سے، انتھک اور چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں اور اگر دوسری طرف ، آپ خدا کے اوپر ایک مخزن اور سرمایہ کے طور پر بھروسہ کرتے ہیں ، تو آپ یقینی طور پر کامیاب اور فتحیاب ہوں گے اور مسائل پر قابو پالیں گے.

آپ کو اپنے ارادوں کو الٰہی بنانا چاہیے ، اور اپنے اس مقام پر الہی ارادہ کرنا لوگوں کی خدمت کا ارادہ رکھنا ہے۔ اگر آپ لوگوں کی خدمت کے حقیقی ارادے کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں ، تو یہ ایک الہی اور خالص ارادہ ہے ، جو خدا کی طرف سے برکت پائے گا۔

میں نے ہمیشہ تمام عہدیداروں کو پچھلی مدتوں میں ایک نصیحت کی اور وہ میں آپ کو بھی کرنا چاہتا ہوں: وقت تیزی سے گزرتا ہے اور یہ چار سال بہت جلد ختم ہو جائیں گے! لہذا ، آپ کو ہر گھنٹے اور ہر موقع کو غنیمت سمجھنا چاہیے اور آپ کو اس وقت کو ضائع نہیں ہونے دینا چاہیے جو لوگوں اور اسلام کے لیے ہے۔ لہذا ، آپ کو تمام وسائل یعنی تمام وقتی وسائل سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

یقینا ، میں سنجیدگی سے یقین رکھتا ہوں کہ محنت اور تندہی سے کام کرنے کے ساتھ ساتھ ، آپ کو اپنے اہل خانہ کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔ میں ہر ایک کو مشورہ دیتا ہوں کہ اپنے گھرانوں کی ضروریات کا خیال رکھیں۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ آپ اپنی خدمت اور ذمہ داری کی مدت کے دوران اپنے گھرانوں سے دور ہو جائیں۔

اور آپ کو اپنی کوششوں کو تمام انتظامی شعبوں میں ایک انقلابی مگر عقلی اور دانشمندانہ تعمیر نو پر مرکوز رکھنا چاہیے۔ اس تعمیر نو کا مطلب ہے کہ ملک کا مختلف انتظامی شعبوں میں انقلابی راہ پر گامزن ہونا۔ معیشت ، تعمیرنو ، خارجہ پالیسی اور سفارتکاری ، عوامی خدمات ، سائنس ، ثقافت اور اس جیسے تمام شعبوں میں ایک انقلابی حرکت ہونی چاہئیں۔ جیسا کہ میں نے پہلے ذکر کیا ، انقلابی ہونے کے ساتھ عقلیت بھی ہونی چاہیے کیونکہ اسلامی جمہوریہ نے پہلے دن سے لے کر آج تک یہی صحیح طریقہ اختیار کیا ہے۔ اس انقلابی تحریک کے ساتھ عقلی اور معقول طرز عمل ہونا چاہیے۔

میرے پاس کچھ اہم مشورے ہیں جو میں پیش کرنا چاہتا ہوں۔ وہ چند کلیدی نکات ہیں جن کے بارے میں میں ایک مختصر وضاحت پیش کروں گا۔ ان میں سے ایک عوامی ہونا ہے جو جناب رئیس کی انتظامیہ کی طرف سے اپنایا گیا نعرہ ہے۔ دوسرے کلیدی نکات عدل و انصاف کا انتظام ہے، بدعنوانی کا مقابلہ کرنا ، لوگوں میں اعتماد اور امید کو بحال کرنا - خاص طور پر نوجوانوں میں - اور حکومتی یکجہتی ، طاقت اور مہارت۔ یہ وہ اہم کلیدی نکات ہیں جن کے بارے میں میں ایک مختصر وضاحت پیش کروں گا۔

جہاں تک عوامی ہونے کی بات ہے ، عوامی ہونا ایک وسیع مسئلہ ہے جس کے مختلف پہلو ہیں۔ اس کا ایک پہلو لوگوں کے درمیان اپنی موجودگی ظاہر کرنا اور انہیں براہ راست سننا ہے۔ جناب رئیسی نے کل جو بہت اچھا اور قابل تحسین اقدام کیا تھا - خوزستان جا کر عوام سے بات کرنا - عوامی ہونے ایک پہلو ہے۔ یہ ایک بہت اچھا عمل ہے۔

مقبولیت کا ایک اور پہلو لوگوں کی طرح سادہ طرز زندگی اپنانا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ظالمانہ اور متکبرانہ انداز میں کام کرنے سے گریز کیا جائے اور اشرافیہ طرز زندگی سے پرہیز کیا جائے اور لوگوں کو تحقیر آمیز انداز میں نہ دیکھا جائے۔ یہ مقبولیت کا ایک اور پہلو ہے۔ انسان کو اشرافیہ کا رویہ اختیار کرنے سے گریز کرنا چاہیے لوگوں کو تحسین آمیز انداز میں دیکھنا اور اس طرز زندگی کی رہنمائی کرنا - جو مشکل دنیا میں عام ہے اور جس نے تمام حکومتوں اور عہدیداروں کو شکار کیا ہوا ہے -

لوگوں سے بات کرنا اور ان کے ساتھ مسائل اور ان کے حل پر بات چیت مقبولیت کا ایک اور پہلو ہے۔ آپ لوگوں سے انکے مسائل پر بات کریں۔ بعض اوقات ، ایک مسئلہ ہوتا ہے جس کا حل موجود ہوتا ہے۔ یقینا آپ کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ اپنے الفاظ سے لوگوں کو مایوس نہ کردیں۔ کچھ لوگ اس نکتہ کو نظر انداز کرتے ہوئے نامناسب اور غلط باتیں کہتے ہیں جس سے عوام مایوس ہو جاتے ہیں۔ ہر مسئلے کا حل موجود ہے۔ آپ لوگوں کے سامنے کھلیں ، ان سے بات کریں اور مختلف معاملات پر تجاویز اور عملی حل کے لحاظ سے ان کی مدد طلب کریں۔

بعض اوقات ، غلطی کی جاتی ہے۔ ٹھیک ہے ، ہم سب غلطیاں کرتے ہیں اور ہم دراصل غلطیوں سے بری نہیں ہیں۔ آپ لوگوں سے معافی مانگیں ، واضح طور پر تسلیم کریں کہ غلطی ہوئی ہے اور آپ کو اس کے لیے معافی مانگنی چاہیے۔ عوامی مقبولیت کے یہ تمام پہلو ہیں۔ آپ کو پیش کردہ خدمات کے بارے میں ایک رپورٹ بھی پیش کرنی چاہیے: ایک ایماندارانہ رپورٹ بغیر مبالغہ کے۔ آپ کو سچ میں کہنا چاہیے کہ کیا کیا گیا ہے۔ عوامی مقبولیت میں یہ چیزیں شامل ہیں۔ یہ اس کے مختلف پہلو ہیں۔

ملک الاشتر کے اپنے انتہائی اہم حکومتی فرمان میں ، امیر المومنینؑ (خدا کا سلام ان پر) ان تمام پہلوؤں پر نظر ڈالی۔ میں آپ سب دوستوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ اس پر ایک نگاہ ڈالیں۔ وہ فرماتے ہیں، "پھر ، اپنے آپ کو زیادہ دیر تک لوگوں سے الگ نہ رکھیں۔" بلاشبہ ، علماء نے اس حصے کے لیے دیگر معانی اور دیگر تشریحات پیش کی ہیں: "فَلا تُطَوِّلَنَّ" [عربی: الگ الگ نہ ہو]۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک حکمران زیادہ دیر تک عوام سے غائب نہ رہے۔ عہدیدار ، یقینا، ، لوگوں کے درمیان مسلسل موجود نہیں رہ سکتے ، لیکن بعض اوقات میں ، انہیں ضرور موجود ہونا چاہیے۔ "فَلا تُطَوِّلَنَّ" کا مطلب ہے ، "لوگوں کے درمیان اپنی غیر موجودگی کو طولانی نہ کریں۔"

اس کے آگے، امیرالمومنینؑ فرماتے ہیں: "وَ اِن ظَنَّتِ الرَّعِیَّةُ بِکَ حَیفاً فَاَصحِر لَهُم بِعُذرِک‌‌؛" اگر لوگوں کے ذہن میں آپ کے بارے میں کوئی شک ہے تو آپ کو ان کے سامنے اپنی وضاحت پیش کرنی چاہیے اور ان سے کھل کر بات کرنی چاہیے۔ غور کریں کہ حکمران اور عوام کے درمیان تعلق اس طرح ہونا چاہیے۔ یہ رشتہ برادرانہ اور دوستانہ ہے۔ "اور ان کے شبہ کو اپنی وضاحت کے ساتھ دور کریں" [نہج البلاغہ ، خط 53]۔ اگر انہیں کوئی شبہ ہے تو آپ اسے اپنے الفاظ اور اپنی وضاحت سے دور کریں۔ یہ عوامی مقبولیت کے بارے میں وضاحتیں تھیں۔ لہذا ، آپ کو واقعی مقبولیت کے ان پہلوؤں کی مراعات کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ تمام شعبوں کے عہدیداروں میں یہ خوبیاں ہونی چاہئیں۔

اگلا کلیدی نکتہ عدل وانصاف کا انتظام ہے جو اسلامی حکومت اور اسلامی جمہوریہ کی بنیاد ہے۔ دراصل ، تمام مذاہب عدل وانصاف کے انتظام پر مبنی ہیں۔ خدا وند متعال کہتا ہے کہ اس نے نبی اور آسمانی کتابیں بھیجی ہیں "تاکہ لوگوں میں عدل و انصاف قائم رکھیں" [قرآن پاک ، 57: 25]۔ اس کا مقصد لوگوں کو انصاف کے لیے اٹھنے کی ترغیب دینا تھا تاکہ معاشرہ ایک انصاف پسند معاشرہ ہو۔ ہم ان شعبوں میں پیچھے ہیں اور ہمیں بہت زیادہ کام کرنا ہے۔ میری رائے میں ، ہر قرارداد جو آپ پاس کرتے ہیں اور ہر بل جو آپ انتظامیہ میں ڈرافٹ کرتے ہیں اور ہر ہدایت جو آپ اپنی انتظامیہ میں جاری کرتے ہیں اس میں عدل و انصاف کا ایک لاحقہ ہونا چاہیے۔ آپ کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ آپ اپنے احکامات اور طور طریقوں سے عدل و انصاف کو نقصان نہ پہنچائیں اور پسماندہ طبقات کے حق کی خلاف ورزی نہ کریں۔ یہ احتیاط ہمیشہ موجود رہنی چاہیے۔ آپ کو اس چیز کو تحریری ضمیمہ کے ساتھ یقینی بنانا چاہیے یا آپ کو اپنا مسودہ اس طرح سے تیار کرنا چاہیے کہ عدل و انصاف کو یقینی بنایا جائے۔

بعض اوقات ، انتظامی طریقہ کار اور ایک رائج عمل نقصان پہنچاتا ہے۔ ہم نے واقعی ان معاملات کو دیکھا ہے۔ آج بھی ہمارے معاملات میں کچھ عادات ہیں جن کو درست کرنا چاہیے۔ یہ عادات مختلف شعبوں میں موجود ہیں ، بنیادی طور پر ملک کے وسائل کی تقسیم میں عدل و انصاف کے شعبے میں۔ یہ وسائل واقعی منصفانہ طریقے سے تقسیم کیے جانے چاہئیں۔ تاہم ، موجودہ وقت میں ، کچھ شعبوں میں ایسا نہیں ہے۔ یقینا ، جب میں یہ کہتا ہوں ، اس کا یہ مطلب نہیں کہ زہن میں کوئی غلط مقصد ہے ، لیکن مثال کے طور پر توانائی اور تیل کے شعبے میں ، پچھلی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے حال ہی میں مجھے ایک رپورٹ دی ، جس میں ظاہر کیا گیا کہ سال 1399 میں تیل کی قیمت کی مخفی سبسڈی کی مقدار 63 ارب ڈالر تھی!

یہ سبسڈی کون وصول کرتا ہے؟ ملک کے تیل اور پٹرولیم وسائل سے کون زیادہ فائدہ اٹھاتا ہے؟ لوگوں کی ایک کثیر اور غالب تعداد اس سبسڈی سے بالکل بھی فائدہ نہیں اٹھاتی۔ تاہم ، حکام نے حساب لگایا ہے کہ 63 ارب ڈالر یعنی 1500 بلین تومان اس سبسڈی کے لیے مختص کیے گئے ہیں جو کہ 1399 کے بجٹ سے بھی زیادہ ہے!

یہ صرف ایک مثال ہے جس کا میں نے حوالہ دیا۔ یقینا ، میں تیل کے شعبے بارے میں مشورہ نہیں دے رہا ہوں۔ آپ کو خود اس کا جائزہ لینا چاہیے اور دیکھنا چاہیے کہ آپ کیا کر سکتے ہیں۔ میں جو کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ ایسی صورتحال کبھی کبھی موجود ہوتی ہے۔ یہ انصاف کے منافی معاملات ہیں اور کچھ اقدامات کو انجام دینا چاہیے۔ ہمیں پسماندہ اور امیر طبقات کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے کچھ کرنا چاہیے۔ دوسرے الفاظ میں ، ملک کے وسائل کو منصفانہ طریقے سے تقسیم کیا جانا چاہیے۔

جہاں تک بدعنوانی کا مقابلہ کرنے کا معاملہ ہے ، یہ عدلیہ کے وظائف کی تکمیل ہے۔ کرپشن کا مقابلہ کیا جائے۔ ملک میں جو سنگین صورت حال ہے اور جو مسائل انصاف کے مخالف ہیں وہ کرپشن ، معاشی اجارہ داری، اختیارات کا ناجائز استعمال ، غبن اور غیر ضروری مراعات کا وجود ہے۔ کبھی کبھی ، ایک شخص ایک اہم کام کرتا ہے اور آپ اسے اس کے لیے انعام دیتے ہیں۔ یہ ٹھیک ہے ، لیکن بعض اوقات ، کچھ افراد کو بہت سی خصوصی مراعات حاصل ہوتی ہیں۔ اچھا ، کیوں؟ انتہائی بھاری تنخواہوں کا مسئلہ اس مسئلے کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔

خوش قسمتی سے ، عدلیہ شاخ کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری میں ، معزز صدر نے اس معاملے کو نمٹایا ، جس سے وہ لوگوں کا اعتماد اور مقبولیت حاصل کر سکے۔ تاہم ، اس مسئلے کو حل کرنے کی اہم جگہ ایگزیکٹو برانچ ہے۔ بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے اہم جگہ ایگزیکٹو برانچ ہے تاکہ کرپشن کی بنیادی جڑوں کو کاٹا جاسکے۔ عدلیہ برانچ ثانوی کردار ادا کرتی ہے۔ جب آپ اپنی کوششیں کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کرپشن کی اصلیت کو ختم کرنے کے بعد ، اگر کچھ ہوتا ہے تو اس میں عدلیہ برانچ کی باری ہے کرادار ادا کرنے کی ۔ ذاتی منافع اور عوامی مفادات ، رشوت ، غبن اور اس طرح کے تنازعات کو ایگزیکٹو برانچ میں حل کیا جانا چاہیے۔

بدعنوانی کا ایک اہم پہلو آرٹیکل 44 پر پالیسیوں کو نافذ کرنے میں سرزد ہونے والی غلطیاں ہیں۔ آرٹیکل 44 سے متعلق پالیسیاں - جو کہ ملک کی معیشت کو حقیقی معنوں میں پھلنے پھولنے میں مدد دے سکتی تھیں - کو اس طرح نافذ کیا گیا کہ اس طرح کی خامیاں کو ظاہر ہونے دیا جائے۔ یقینا ، ان خامیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے آلات موجود ہیں جن میں انفارمیشن ڈیٹا بیس بھی شامل ہیں جو کچھ سالوں کے لیے قانونی ہو چکے ہیں۔ میں نے اکثر حکام کو مشورہ دیا کہ وہ یہ ڈیٹا بیس قائم کریں اور ان کو آپس میں جوڑیں کیونکہ یہ انتظامیہ کو حقیقی معنوں میں کرپشن کے خلاف جنگ پر مکمل کنٹرول دے گا ، لیکن ابھی تک ایسا نہیں کیا گیا۔ یہ معاملہ آگے نہیں بڑھا۔ آپ کو یہ ڈیٹا بیس قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے کیونکہ ا کے ذریعے حکومت اور انتظامیہ کو ان امور پر مکمل عبور حاصل ہوتا ہے۔

عوام کا اعتماد اور امید بحال کرنے کا معاملہ بھی بہت اہم ہے کیونکہ عوام کا اعتماد انتظامیہ کے لیے سب سے بڑا سرمایہ ہے۔ جب لوگ آپ پر بھروسہ کریں گے اور آپ کے بارے میں پر امید ہوں گے تو وہ آپ کے ساتھ ہوں گے اور آپ کی مدد کریں گے۔ انتظامیہ کے لیے سب سے بڑا سرمایہ لوگوں کا اعتماد حاصل کرنا ہے ، لیکن اس شعبے میں کسی حد تک نقصان ہوا ہے اور آپ اسے ٹھیک کریں۔ ایسا کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے قول و فعل میں ہم آہنگی پیدا کریں۔ اگر آپ کوئی وعدہ کرتے ہیں اور اسے پورا کرتے ہیں تو عوام آپ پر اعتماد کریں گے۔ اگر آپ کوئی وعدہ کرتے ہیں اور اس پر عمل کرنے میں ناکام رہتے ہیں یا اگر آپ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ کچھ حاصل ہوچکا ہے لیکن جو لوگ دیکھ رہے ہیں وہ دیکھتے ہیں کہ پورا نہیں ہوا تو عوام کا اعتماد ختم ہوجائے گا۔ آپ کو واقعی اس کے بارے میں محتاط رہنا چاہئے۔

جناب رئیسی ، کل ، آپ نے اہواز ، خوزستان میں لوگوں سے کچھ وعدے کیے اور آپ نے کچھ حکومتی احکامات جاری کیے۔ آپ کو ان کی سنجیدگی سے اس پر کاربند رہنا چاہیے تاکہ لوگ دیکھیں کہ آپ جو چاہتے ہیں اور جو آپ کہتے ہیں وہ عملی طور پر پورا ہو جاتا ہے۔ یہ ضروری اقدامات ہیں۔

امیرالمومنینؑ کی طرف سے ملک الاشتار کے لیے اپنے فرمان میں ایک اور اقتباس موجود ہے:  «اِیّاکَ وَ المَنَّ عَلی رَعِیَّتِکَ بِاِحسانِکَ اَوِ التَّزَیُّدَ فیما کانَ مِن فِعلِک»؛ سب سے پہلے ، آپ کو یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ آپ جو کچھ کر چکے ہیں اس کے لیے عوام آپ کا شکریہ ادا کرنے کے پابند ہیں اور دوسری بات یہ کہ آپ نے اپنے کیے کے بارے میں مبالغہ نہیں کرنا چاہیے۔ اَو اَن تَعِدَهُم فَتُتبِعَ مَوعِدَکَ بِخُلفک؛ اس کا مطلب ہے وعدے کرنا اور پھر ان کو پورا کرنے میں ناکامی۔ امام علی نے ملک الاشتار کو خبردار کیا کہ وہ اس طرح کی حرکت نہ کریں۔ اور یہ بہت اہم ہے۔

یقینا ، کبھی کبھی آپ وعدہ کرتے ہیں ، لیکن بعد میں ، آپ دیکھتے ہیں کہ اسے پورا کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ مثال کے طور پر ، ایک قدرتی مسئلہ پیش آسکتا ہے۔ یہ ٹھیک ہے ، آپ لوگوں کو یہ بتاتے ہوئے کہنا چاہیے کہ اگرچہ آپ نے یہ وعدہ کیا تھا ، ایک خاص مسئلہ پیدا ہوا جس نے آپ کو اسے پورا کرنے سے روک دیا اور ان سے معافی مانگ لی جائے۔ یہ لوگوں سے بات کرنے کا ایک اور طریقہ ہے۔ یہ عوامی مقبولیت کی ایک اور مثال ہے ، جیسا کہ پہلے بیان کیا گیا ہے۔ تاہم ، عام طور پر ، آپ کو ان وعدوں کے حوالے سے محتاط رہنا چاہیے جو آپ کرتے ہیں۔

آپ کو اپنے وعدوں کے لیے ڈیڈ لائن لگانی چاہیے۔ آپ کو اس وقت کا اندازہ لگانا چاہیے کہ کسی کام کو انجام دینے میں کتنا وقت لگے گا اور اس کے لیے ایک ڈیڈ لائن مقرر کی جائے اور پھر آپ کو پوری طرح اس پر عمل کرنا چاہیے۔ میں کئی بار ایگزیکٹو حکام کے درمیان کہہ چکا ہوں کہ ہمارے پاس قواعد و ضوابط کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ہمارے پاس قوانین ، منصوبوں اور قواعد و ضوابط کی کثرت ہے۔ ہمارے پاس جس چیز کی کمی ہے وہ سنجیدہ نگرانی ہے۔ یہ ایک اور نکتہ ہے۔

انتظامیہ کے لیے یکجہتی ، طاقت اور مہارت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ انتظامیہ میں یکجہتی کا مطلب یہ ہے کہ حکام متضاد باتیں نہ کہیں۔ اگر ایک عہدیدار کچھ کہتا ہے اور دوسرا اس کے برعکس کہتا ہے تو لوگوں کا ذہن اور رائے عامہ غیر مناسب طور پر بدل جائے گی۔ قول و فعل دونوں میں یکجہتی ہونی چاہیے۔ ایک سیکٹر کے معاملات کئی دوسرے شعبوں سے منسلک ہو سکتے ہیں۔ آپ کا زرعی شعبہ قدرتی طور پر چند دوسرے شعبوں سے جڑا ہوا ہے۔ تعاون ہونا چاہیے تاکہ جو کام ہاتھ میں ہے اسے صحیح طریقے سے پورا کیا جائے۔ یہی حال صنعتی اور دیگر کئی شعبوں کا ہے۔ لہذا ، یکجہتی ضروری ہے تاکہ کام کو پورا کیا جاسکے۔

طاقت کا ہونا بھی ضروری ہے۔ انتظامیہ کو دکھانا چاہیے کہ اس میں اپنے منصوبوں اور اپنے فیصلوں پر عمل کرنے کی طاقت ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ لوگوں کو لگے کہ بے یار و مددگاری والی حالت ہے۔ اگر آپ عملی طور پر حکومتی طاقت کا مظاہرہ نہیں کرتے ہیں اور اگر افراد کو بے یار و مددگاری والی حالت کا مشاہدہ ہوتا ہے تو آپ کی پالیسیاں یقینا آگے نہیں بڑھیں گی۔ یہ اہم ہے. جہاں تک مہارت کی بات ہے ، اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو انتظامیہ میں تمام تفصیلات سے آگاہ ہونا چاہیے۔ اس لیے انتظامیہ کو اپنے فرائض طاقت ، یکجہتی اور مکمل مہارت کے ساتھ انجام دینے چاہئیں۔

اور یہ عدلیہ شاخ میں تبدیلی لانے کی کوشش کا حصہ ہے۔ جناب رئیسی اور دیگر صدارتی امیدواروں کے منصوبوں میں سے ایک ایگزیکٹو برانچ میں تبدیلی لانا تھا۔ ایگزیکٹو برانچ میں تبدیلی ایک اہم کوشش ہے۔ یہ تبدیلی ایک مستقل ضرورت ہے جسے ہمیشہ نظر میں رکھا جانا چاہیے۔ یقینا، ترقی کی طرف رخ کرنے والی تبدیلی کی بنیاد قانون پر انحصار کرنے ، شفافیت بڑھانے ، مالی نظم و ضبط رکھنے ، کرپشن کی جڑوں کو تباہ کرنے ، مفادات کے تصادم کو روکنے اور فیصلوں اور بلوں پر عمل درآمد میں سنجیدہ ہونے پر ہے۔

یقینا انتظامیہ کا جوان ہونا بہت ضروری ہے۔ انتظامیہ کو جوان کرنا انتظامیہ کے لیے ایک اہم کام ہے۔ آپ کو نوجوانوں کو ، جتنا چاہیں ، انتظامیہ میں اور درمیانی انتظامی عہدوں پر رکھنا چاہیے کیونکہ شکر ہے کہ ہمارے پاس ہنر مند نوجوانوں کی کمی نہیں ہے۔ اس سے ملک میں ناامیدی کا احساس ختم ہو جائے گا۔ جب نوجوان دیکھیں گے کہ وہ میدان میں اتر کر فیصلے کر سکتے ہیں تو ملک میں ناامیدی کا کوئی احساس نہیں ہوگا۔ مزید یہ کہ ، ایسا کرنے سے ، آپ ملک کو مستقبل کے لیے قیمتی زخیرہ فراہم کر رہے ہیں - تجربہ کار اور منجھے ہوئے منتظم۔ جو نوجوان آج میدان میں داخل ہوں گے وہ دس سالوں میں تجربہ کار مینیجر ہوں گے اور یہ ملک کے لیے ایک اہم زخیرہ ہے۔ یہ قابل منتظم صحیح معنوں میں ملک کے لیے ایک قیمتی زخیرہ ثابت ہوں گے۔

تبدیلی کے حوالے سے ایک اہم نکتہ اجتماعی حکمت سے فائدہ اٹھانا اور عقلیت پر انحصار کرنا ہے۔ آپ کو انتظامیہ سے باہر کے ماہرین سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ جب بھی آپ کر سکتے ہو ، آپ کو ماہرین اور نمایاں شخصیات کے نقطہ نظر سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور آپ کو ان کے سیاسی رجحانات اور اس طرح کی طرف کبھی توجہ نہیں دینی چاہیے۔ آپ کو یہ نہیں کہنا چاہیے کہ ان کے سیاسی رجحانات آپ سے مختلف ہیں یا ایک جیسے ہیں۔ یقینا ، انتظامیہ کے اندر ، پہلے سے ہی ماہرین موجود ہیں جن کے نقطہ نظر سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔ لہذا ، آپ کو ماہرین کے نقطہ نظر سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

یہ کلی نصیحتیں ہیں۔ یقینا آپ کو ان کے لیے عملی منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔ اگر آپ صرف ان نکات کو ذہن میں رکھتے ہیں یا ان کو لکھتے ہیں ، یہ سوچ کر کہ یہ کافی ہے ، اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ ان نکات کو محض مشورے کے طور پر دیکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ان کو عملی منصوبوں میں تبدیل کیا جانا چاہیے۔ جب وہ منصوبے بن جاتے ہیں تو وہ قابل عمل ہو سکتے ہیں۔

ملکی معاملات میں کچھ ترجیحات ہیں۔ میں اس بات پر زور دینا چاہتا ہوں کہ ان مسائل کی ترجیح کو مناسب توجہ ملنی چاہیے۔ شاید سب سے اہم ترجیح معیشت کا مسئلہ ہے اور دوسری ترجیحات ثقافت ، میڈیا اور سائنس ہیں۔ یہ ملک کی اہم ترجیحات ہیں۔ ہمارے پاس ایک فوری معاملہ ہے ، یعنی کورونا وائرس اور صحت کا مسئلہ۔ یہ ایک فوری معاملہ بن گیا ہے جس سے نمٹنا چاہیے۔ یقینا پچھلی انتظامیہ نے صحت کے شعبے میں اچھی کوششیں کیں۔ انہوں نے اچھے کام کیے اور معاملے کی دیکھ بھال کی۔ ان دونوں نے ملک کے اندر ویکسین کی تیاری اور ویکسین کی درآمد پر کام کیا۔ یہاں اور وہاں کچھ افواہیں ہیں ، جن میں سے بیشتر حقیقیت نہیں رکھتیں۔ اچھے اقدامات کئے گئے۔ ان اقدامات پرمکمل عمل کیا جائے اور ان پر تاکید کی جانی چاہیئے۔ علاج ، احتیاطی تدابیر ، صحت کی دیکھ بھال اور جانچ پر توجہ ہونی چاہیئے- ممکنہ طور پر متاثرہ مریضوں کی جانچ بہت ضروری ہے۔ ان مسائل سے یقینی طور پر نمٹا جانا چاہیے۔

عوامی ویکسینیشن ایک بہت اہم مسئلہ ہے جس کو یقینی طور پر انجام دیا جانا چاہئے۔ ایک اور مسئلہ سمارٹ لاک ڈاؤن کا ہے۔ میں نے سنا ہے کہ کچھ مغربی ممالک ، جو اپنے انفیکشن کی شرح کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں اور جن کی اموات اور انفیکشن کی شرح ہم سے کم ہے ، نے اپنی سرحدیں اس طرح بند کر دی ہیں کہ وہ اپنے پڑوسی ملک میں لوگوں کو جانے کی اجازت بھی نہیں دیتے ، جو (پڑوسی ملک) کہ ایک ترقی یافتہ ملک ہے لیکن جس کے انفیکشن کی شرح زیادہ ہے۔ دوسرے الفاظ میں ، وہ محتاط ہیں۔ ہمیں اپنی سرحدوں کو کنٹرول کرنے اور اس بیماری کی نئی شکلوں یا دیگر بیماریوں کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے بارے میں بہت محتاط رہنا چاہیے کیونکہ یہ ایک بہت اہم معاملہ ہے۔

یقینا ، لوگوں کی بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں ، جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے۔ ہمارے عزیز لوگوں کو یہ چار اہم ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں: ایک ماسک پہن کر رکھنا، دوسری سماجی فاصلے کا خیال رکھنا، تیسری ہوا کی آمد و رفت کا انتظام اور آخری صابن سے ہاتھ دھونا ہے۔ یہ مشکل کام نہیں ہیں۔ یہ سب آسان ہیں۔ اگر وہ ان کی رعایت کرتے ہیں تو ، یہ یقینی طور پر انفیکشن کو کم کرنے میں کارآمد ثابت ہوگا ، اور اموات کے اونچے اعداد و شمار جو انسان کے دل کو تکلیف دیتے ہیں وہ نہیں ہوں گے۔

جہاں تک معیشت ، ثقافت ، سائبر اسپیس ، ڈپلومیسی اور اس طرح کے مسائل کا تعلق ہے ، کچھ نکات ایسے ہیں جنہیں اس میٹنگ میں تفصیل سے بیان نہیں کیا جا سکتا۔ بعد میں ، اگر کبھی موقع ملا تو ، انشاء اللہ ، اور اگر میں اسوقت تک زندہ رہا تو ، میں کچھ نکات اٹھاؤں گا۔

موجودہ وقت میں ، ملک میں کچھ معاشی مسائل ہیں: افراط زر کی بلند شرح بڑے مسائل میں سے ایک ہے۔ دیگر مسائل میں بجٹ خسارہ، کم آمدنی والے لوگوں کی روزی روٹی کی موجودہ صورتحال شامل ہے - یہ اہم مسائل ہیں - نیز قومی کرنسی کی قدر میں کمی۔ یہ ان مسائل میں سے ایک ہے جو انسان کو واقعی شرمندہ کرتے ہیں۔ اسی طرح لوگوں کی قوت خرید میں کمی اور تجارت اور کاروباری ماحول میں مسائل کا ذکر کر سکتے ہیں۔ اس حقیقت کے باوجود کہ ہم اور اقتصادی معاملات کے حکام نے اس معاملے پر بہت زور دیا ہے ، کاروباری ماحول کے شعبے میں مسائل ہیں۔ ہم بینکاری نظام کے مسائل کا حوالہ بھی دے سکتے ہیں۔ یہ ملک کے معاشی مسائل ہیں۔ اور بھی مسائل ہیں جن میں سے ہر ایک کے لیے ہمارے پاس منصوبہ بندی ہونی چاہیے اور سخت محنت کرنی چاہیے کیونکہ ان معاملات کو حل کرنا ضروری ہے۔

ایک بنیادی نکتہ یہ ہے کہ ہمارے ماہرین معاشیات اور اس انتظامیہ میں معاشی معاملات کے ہمارے عہدیدار ان مسائل کو حل کرنے میں ہم آہنگی سے کام کریں۔ پہلے ذکر کی گئی یکجہتی کی ایک اہم مثال یہاں لاگو کی جا سکتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں ، ان میں ان اہم معاشی معاملات کے بارے میں اتفاق نظر ہونا چاہیے اور آپس میں ہم آہنگی سے کام کرنا چاہیے۔ جناب صدر نے ذکر کیا کہ پہلے نائب صدر [جناب مخبر] رابطہ کاری کے انچارج ہیں۔ یہ بہت اہم کام ہے۔ یہ بہت اہم ہے. معاشی شعبوں میں ہم آہنگی ہونی چاہیے۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ ذمہ داری بخوبی انجام دی جائے گی ، انشاء اللہ۔

اگر کوئی اختلاف ہے تو میں آپ حضرات کو سختی سے تاکید کرتا ہوں کہ لوگوں کے درمیان اس پر بحث نہ کریں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب معیشت پر اختلاف رائے عامہ میں زیر بحث آئے گا تو یہ کاروباری ماحول میں اپنے حقیقی اثرات دکھائے گا۔ دوسرے الفاظ میں ، وہ خیالی مسائل بازار اور لوگوں کے معاشی ماحول میں حقیقی مسائل میں بدل جائیں گے۔ اگر کوئی اختلاف اور مسئلہ ہے تو وہ اسے انتظامیہ میں آپس میں حل کریں اور لوگوں کے ساتھ اس پر بحث کرنے سے گریز کریں۔

معیشت کے بارے میں ایک اہم نکتہ معروف معاشی شعبوں پر توجہ دینا ہے۔ کچھ شعبے حقیقی معنوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر ، ہاؤسنگ ایک اہم معاشی شعبہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہاؤسنگ حرکت میں آجائے تو دوسرے شعبے بھی حرکت میں آجائیں گے۔ دیگر معروف معاشی شعبوں میں اہم صنعتیں شامل ہیں جیسے سٹیل ، گاڑیوں کی تیاری، توانائی ، پیٹرو کیمیکل اور اس طرح کی اور صنعتیں۔ جب یہ شعبے کام کرنا شروع کردیتے ہیں تو وہ ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان شعبوں کو حرکت میں رکھنا چاہیے۔ ان علاقوں کے انچارج عہدیداروں کے درمیان ہم آہنگی بہت اہم ہے۔

ایک اور اہم معاشی مسئلہ بینکنگ سسٹم کی نگرانی کا مسئلہ ہے - خاص طور پر ، پیسے چھاپنا اور نقد کی پیداوار۔ معاشی ماہرین کے مطابق نقد کی پیداوار صنعتی پیداوار کے تناسب سے ہونی چاہیے۔ اگر یہ تناسب موجود نہیں ہے تو ، پیسے چھاپنے اور نقد پیداوار بند کر دی جائے۔ عہدیداروں کو اس معاملے کو بہت اہمیت دینی چاہیے۔ اگر یہ صحیح طریقے سے کیا گیا تو اس سے بہت سی نعمتیں ملیں گی جیسے مہنگائی کو روکنا ، پیداوار میں اضافہ ، روزگار کی حمایت ، قومی کرنسی کی مضبوطی اور اس طرح کی دوسری نعمتیں۔ یہ ایک اہم نکتہ ہے جس پر میری رائے میں تاکید کی جانی چاہیے۔

معیشت کے بارے میں کچھ اور باتیں بھی ہونی چاہئیں۔ میری رائے میں ، یہاں دو نکات اہم ہیں: ایک یہ کہ معاشی مسائل کو حل کرنے میں ہمیں عارضی حل ، درد کش ادویات جیسے اقدامات اور اس جیسی دیگر چیزوں کی تلاش نہیں کرنی چاہیے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس طرح کے مسائل بعض اوقات مسئلے کو بڑھا دیتے ہیں۔ یہ درد کش ادویات اور عارضی علاج بعض اوقات صورتحال کو خراب کر دیتے ہیں۔ ان چیلنجز پر قابو پانے کے لیے ہمیں بنیادی حل کے بارے میں سوچنا چاہیے اور خدا پر بھروسہ کرتے ہوئے اور اچھے اقدامات اپناتے ہوئے مضبوط قدم اٹھانا شروع کر دینا چاہیے۔

اگلا نکتہ یہ ہے کہ آپ ان مسائل کے حل کو پابندیوں کے خاتمے پر معلق نہ کریں۔ پابندیوں کا خاتمہ ہم پر منحصر نہیں ہے۔ یہ دوسروں پر منحصر ہے۔ مسائل کے حل پر منصوبہ بندی یہ فرض کر کے کی جانی چاہیے کہ پابندیاں رہیں گی۔ آپ کو اس طرح کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے تاکہ کوئی کام کو آگے بڑھا سکے۔ یہ مسائل آپ کے اپنے عزم اور اپنی جہادی کوششوں سے حل ہونے چاہئیں۔

ثقافت اور میڈیا کے معاملے پر ، میں سمجھتا ہوں کہ ملک کے ثقافتی ڈھانچے کو انقلابی تعمیر نو کی ضرورت ہے۔ ہمیں ملک کے ثقافتی ڈھانچے میں ایک مسئلہ درپیش ہے۔ اور وہاں ایک انقلابی اقدام ضروری ہے۔ یقینا ، "انقلابی اقدام" کا مطلب ہے ایک عقلمند اور عقلی اقدام۔ انقلابی ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ جلد بازی اور غلط مشورے سے حرکت کریں۔ یہ اقدام انقلابی اور بنیادی ہونا چاہیے ، لیکن ساتھ ہی اس کی ابتدا سوچ اور دانش سے ہونی چاہیے۔ ثقافت واقعی ایک بنیادی ڈھانچہ ہے۔ کچھ غلطیاں جو ہم مختلف شعبوں میں کرتے ہیں وہ اس غلط ثقافت سے پیدا ہوتی ہیں جو ہمارے ذہنوں پر حاوی ہوتی ہیں۔ اگر ہم حد سے زیادہ کھاتے ہیں ، اگر ہم دوسروں کی اندھی نقل کرتے ہیں ، اگر ہم غلط طرز زندگی اختیار کرتے ہیں تو یہ ثقافتی مسائل اور ذہنوں پر حکمرانی کرنے والے کلچر کے نتیجے میں ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ مسائل عملی طور پر سامنے آتے ہیں۔ دوسروں کی نقل کرنا اور ایک پُرتعیش اور اشرافیہ طرز زندگی کی جڑ ثقافتی مسائل میں ہے۔ درحقیقت ، ان مسائل کا سافٹ وئیر ملک کی ثقافت اور غلط اور منحرف ثقافت ہے جو کچھ لوگوں کے ذہنوں پر حاوی ہے۔

آپ کو ثقافتی آلات جیسے سنیما ، آرٹ اور آڈیو ویزول میڈیا کو نمایاں طور پر بہتر بنانا چاہیے۔ پریس ، کتابیں اور اس طرح کے ثقافتی آلات بھی ہیں۔ انہیں حقیقی معنوں میں کِھلنا چاہیے۔ آج ، پرجوش نوجوانوں کی ایک بڑی فوج شکر ہے کہ ثقافتی معاملات پر اور مستعد انداز میں کام کرنے میں مصروف ہے۔

اگر انتظامیہ اور انتظامیہ کی ثقافتی تنظیمیں ان نوجوان پرجوش گروہوں کی مدد کرتی ہیں تو یقینا عظیم کارنامے سرانجام پائیں گے اور شاندار اقدامات کیے جائیں گے۔ نوجوانوں کے لیے سیکڑوں جدید منصوبے دستیاب ہیں۔ جب ہم بعض اوقات نوجوانوں سے ملتے ہیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ وہ عظیم کاموں کو انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ٹھیک ہے ، انہیں وسائل کی ضرورت ہے اور وسائل انتظامیہ کے اختیار میں ہیں۔ ان کی ہوشیار طریقے سے حمایت کی جانی چاہیے۔ آپ کو صلاحیت دریافت کرنی چاہیے ، ان کی حمایت کرنا چاہیے اور ان کی آزادی کو یقینی بنانا چاہیے۔ یقینا ، میرا مطلب قانون کے دائرے میں آزادی ہے۔

اور آپ کو بغیر کسی غور و فکر کے اخلاقی اور ثقافتی بدعنوانی کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ روک تھام اسی طرح ہونی چاہیے۔ دشمن کی نرم جنگ کا مقابلہ کرنے کا بنیادی طریقہ ثقافت کے شعبے میں مناسب اقدامات کی حمایت ، حوصلہ افزائی اور تعریف اور غلط چالوں کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔ میڈیا اور ثقافت کا میدان ہوسکتا ہے اور واقعی میں ایک عظیم یونیورسٹی ہے اور دوسری طرف یہ اچھائی اور برائی ، سچ اور جھوٹ کے درمیان جنگ ہے۔ یہ ان لوگوں کے خلاف لڑنے کے لیے ایک ثقافتی میدان جنگ ہے جن کی ثقافت دنیا میں بدعنوانی پیدا کرنا ہے۔ ہمیں اسے ان دو نقطہ نظر سے دیکھنا چاہیے۔

میں خارجہ پالیسی کے بارے میں بھی کچھ نکات اٹھانا چاہتا ہوں۔ یقینا بہت سے مسائل ایسے ہیں جنہیں خارجہ پالیسی کے بارے میں اٹھانے کی ضرورت ہے ، جن پر صحیح وقت اور جگہ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مختصرا، یہ کہ خارجہ پالیسی بہت اہم ہے اور یہ ملکی معاملات کو بہت زیادہ متاثر کرتی ہے۔ ہمیں سفارتکاری کے شعبے میں زیادہ فعال ہونا چاہیے۔ سفارت کاری میں معاشی پہلو کو مضبوط کیا جانا چاہیے کیونکہ معاشی سفارتکاری بہت اہم معاملہ ہے۔ آج ، انسان دیکھ سکتا ہے کہ اگرچہ بہت سے ممالک کے وزیر خارجہ ہیں ، صدر خود دوسرے ممالک کے ساتھ یا کسی مخصوص ملک کے ساتھ معاشی معاملات پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں دوسرے ممالک کے ساتھ معاشی تعلقات بہت اہم ہیں۔ اس لیے سفارت کاری کے معاشی پہلو کو مضبوط کیا جانا چاہیے۔

اور غیر ملکی تجارت بہت اہم ہے ، خاص طور پر ہمارے پڑوسیوں کے ساتھ۔ ہمارے تقریبا 14 14 ، 15 پڑوسی ہیں ، جو بڑی آبادی پر مشتمل ہیں اور ایک بڑی مارکیٹ پیش کرتے ہیں ، لیکن ہمیں اپنے آپ کو ان ممالک تک محدود نہیں رکھنا چاہیے اور ہمیں دوسرے ممالک کے ساتھ بھی ایسے تعلقات قائم کرنے چاہئیں۔ دنیا میں 200 سے زائد ممالک ہیں۔ ہم صرف چند ممالک یعنی ایک ، دو ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ ممکن ہے کہ ہم کچھ ممالک کے ساتھ تعلقات قائم نہ کرسکیں، لیکن زیادہ تر ممالک کے ساتھ اچھے اور تعمیری تعلقات قائم کرنے کا امکان موجود ہے۔ اس مقصد کے لیے تندہی ضروری ہے۔

ایک اور نکتہ یہ ہے کہ سفارتکاری کو ایٹمی معاملے سے ڈھکا نہیں جانا چاہیے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ملک کی سفارتکاری جوہری معاملے پر منحصر ہو۔ ایٹمی معاملہ ایک علیحدہ معاملہ ہے جسے مناسب طریقے سے حل کیا جانا چاہیے ، لیکن سفارت کاری کا دائرہ بہت وسیع ہے۔

ایٹمی مسئلے پر ، امریکہ نے اپنی ڈھٹائی میں صحیح معنوں میں تمام حدیں عبور کر لی ہیں۔ انہوں نے خباثت کی واقعی طور پر تمام حدیں عبور کر لی ہیں۔ وہ سب کے سامنے جے سی پی او اے سے دستبردار ہو گئے۔ اب ، وہ اس طرح بولتے ہیں جیسے یہ ایران تھا جو جے سی پی او اے سے دستبردار ہوا۔ اور وہ مطالبات کرتے ہیں گویا ہم ہی ہیں جنہوں نے وعدوں کی خلاف ورزی کی۔ ایک طویل عرصے تک ایران نے امریکہ کے اس اقدام پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔ لیکن تھوڑی دیر بعد اور اس کا اعلان کرنے کے بعد ، ہم نے جان بوجھ کر اپنے کچھ وعدوں کو پورا کرنا چھوڑ دیا۔ ہم نے صرف کچھ کو روکا ، اپنے تمام وعدوں کو نہیں۔ انہوں نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔

یورپی ممالک بھی امریکہ کے ساتھ گئے۔ وعدے توڑنے اور بغض ظاہر کرنے کے نقطہ نظر سے وہ امریکہ سے کم نہیں ہیں۔ وہ امریکہ کی طرح ہیں ، لیکن ان کی زبانیں گستاخ ہیں اور غیر معمولی مطالبات کرتے ہیں۔ وہ ہمیشہ مطالبات کرتے رہتے ہیں۔ وہ اس طرح بات کرتے ہیں جیسے یہ ہم تھے جو طویل عرصے تک مذاکرات کا مذاق اڑاتے رہے اور ہمارے تعھدات کی توہین کرتے رہے۔ یہ انہوں نے کیا۔ اور موجودہ امریکی انتظامیہ پچھلی انتظامیہ سے مختلف نہیں ہے۔ دوسرے لفظوں میں ، ایران سے ایٹمی مسئلے کے بارے میں وہ اس وقت جو چاہتے ہیں وہی چیز ہے جو ٹرمپ چاہتے تھے۔ اس وقت ملک کے اعلیٰ عہدیداروں نے کہا کہ یہ ناممکن ، غیر معقول اور اس طرح کا ہے۔ مگر آج بھی وہ وہی چیز چاہتے ہیں۔ کوئی فرق نہیں ہے۔ ٹرمپ نے اسے ایک طرح سے کہا اور موجودہ انتظامیہ نے اسے دوسرے طریقے سے کہا۔ ہمیں اس طرف توجہ دینی چاہیے۔

سفارتی منظر کے پیچھے ، امریکہ واقعی ایک وحشی بھیڑیا ہے۔ ظاہر میں یہ سفارت کاری ہے۔ وہ مسکراتے ہیں ، بولتے ہیں ، اور کبھی کبھی خود راستی کے ساتھ بات کرتے ہیں۔ لیکن حقیقت میں ، وہ ایک وحشی ، شیطانی بھیڑیا ہیں جو خود کو دنیا کے بہت سے حصوں میں دکھاتا ہے۔ یقینا ، وہ کبھی بھیڑیے کے لباس میں اور کبھی لومڑی کے لباس میں نظر آتے ہیں۔ وہ کئی شکلیں بدلتے ہیں۔ اس کا ایک مظہر افغانستان کی صورت حال ہے۔

افغانستان ہمارا برادر ملک ہے ، ہماری ایک ہی زبان اور مذہب اور ثقافت کا اشتراک ہے۔ افغانستان میں بحرانوں اور مصائب واقعی انسان کو ہلا دیتے ہیں۔ جو واقعات یکے بعد دیگرے رونما ہورہے ہیں ، وہ واقعہ جو جمعرات کو [کابل ائیرپورٹ پر] پیش آیا ، قتل ، مسائل اور مشکلات جن سے وہ گزر رہے ہیں ، امریکہ کر رہا ہے۔ انہوں نے 20 سال تک افغانستان پر قبضہ کیا اور افغان عوام کے خلاف ہر قسم کے ظلم و ستم کا ارتکاب کیا۔ انہوں نے ان کی سوگ کی تقریبات اور ان کی شادیوں پر بمباری کی ، انہوں نے انکے نوجوانوں کو قتل کیا ، انہوں نے بہت سے افراد کو مختلف جیلوں میں بغیر کسی وجہ کے قید کیا اور انہوں نے افغانستان میں نشہ آور ادویات کی پیداوار کو دسیوں گنا بڑھا دیا۔ انہوں نے یہ سب کیا لیکن افغانستان کی ترقی کے لیے ایک قدم اٹھانے سے گریز کیا۔ دوسرے لفظوں میں ، اگر آج کا افغانستان شہری حقوق ، تعمیرات اور اس طرح کی دیگر پیشرفتوں کے لحاظ سے ان ایام سے بدتر نہیں ہے تو بہتر بھی نہیں ہے۔ تو امریکہ نے کچھ نہیں کیا۔ اب جب کہ وہ جا رہے ہیں ، اس طرح کے ذلت آمیز انداز میں۔ کابل ایئرپورٹ کی صورتحال ، بڑے ہجوم اور مسائل کو دیکھیں۔ وہ صرف ان لوگوں کو لیتے ہیں جنہوں نے ان تمام سالوں میں ان کے ساتھ تعاون کیا ہے اور لے جانا چاہتے ہیں۔ لیکن ایسی اطلاعات ہیں جو ظاہر کرتی ہیں کہ ان کی حالت رکنے والوں سے بدتر ہے۔ ان مراکز میں جہاں انہیں رکھا جا رہا ہے وہاں ان کے لیے بے شمار مسائل ہیں۔ امریکہ اس طرح ہے۔

ہر حال میں ہم افغان قوم کی حمایت کرتے ہیں۔ حکومتیں آتی جاتی ہیں۔ ان برسوں کے دوران افغانستان میں ہر قسم کی حکومتیں اقتدار میں رہیں۔ چنانچہ حکومتیں آتی جاتی ہیں۔ یہ افغانستان کے لوگ ہیں جو مستقل طور پر وہاں ہیں۔ ہم افغان قوم کی حمایت کرتے ہیں۔ حکومتوں کے ساتھ ہمارے تعلقات کی نوعیت ہمارے ساتھ ان کے برتاؤ کی نوعیت پر منحصر ہے۔ خدا افغانستان کی قوم کے لیے بہترین حالات لائے ، انھیں اس صورتحال سے آزاد کرے اور انہیں بہترین حالات میں لائے۔ میں امید کرتا ہوں کہ وہ ان پر اور ہم پر اپنی رحمتیں نازل کرے گا۔

میں امید کرتا ہوں کہ خدا ایرانی قوم کو کامیابی عطا کرے اور مسائل کو ختم کرے۔ میری دعا ہے کہ آپ نئی انتظامیہ کے معزز عہدیدار ان کاموں میں کامیاب ہوں جو آپ نے انجام دیے ہیں اور مسائل پر قابو پالیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ اپنے وعدے پورے کریں گے ، لوگوں کو ان کے مسائل میں مدد کریں گے اور لوگوں کو مطمئن کریں گے ، انشاء اللہ۔

لوگوں کا اطمینان اللہ تعالیٰ کے اطمینان کا باعث بنے گا۔ خالص اور الہی ارادے رکھنے اور خدمت کرنے کا ارادہ رکھنے سے آپ کی مدد ہوگی۔ خدا کی رحمت ہمارے پیارے شہیدوں پر ، ہمارے عظیم امام پر اور ان تمام لوگوں پر جنہوں نے خدا کی خاطر اور حق کے راستے پر کام کیا۔

 

والسّلام علیکم و رحمة‌الله و برکاته