ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

ایرانی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے کے بعد خطاب

بسم الله الرّحمن الرّحیم(۱)
آپ سب کا بہت بہت شکریہ جنہوں نے زحمت کی اور اپنے علم ، تجربے اور سائنسی اور عملی کوششوں کو آزمایا اور کام میں لائے تاکہ ملک کو اس عظیم اور بڑی کامیابی سے ہمکنار کیا جائے اور وہ کورونا ویکسین ہے۔

 

میں ایک بار پھر ڈاکٹر نمکی ، وزیر برائے صحت اور طبی خدمات ، اور اس عمل میں شامل تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ میں جناب مخبر کا ان کی کاوشوں اور زحمتوں پرشکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس مسئلے میں بھی، باقی معاملات کی طرح جن میں شامل رہے، الحمد للہ ، ان کا کام کامیاب رہا اور انہوں نے یہ دکھایا اور ثابت کیا کہ وہ ہمدرد، دلچسپی کے حامل اور قابلیت بھی رکھتے ہیں اور مختلف شعبوں میں عملی جدوجہد کرنے والے ہیں۔

 

میں ڈاکٹر مرندی اور ڈاکٹر سجادی کا بھی میری دیکھ بھال کرنے لئے خلوص دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ انشاءاللہ آپ تمام حضرات کامیاب اور جیتے رہیں۔

 

مجھ سے کچھ وقت پہلے ویکسین لگوانے پر اصرار کیا گیا۔ پہلی بات تو یہ کہ میں غیر ایرانی ویکسین استعمال نہیں کرنا چاہتا تھا ، اور میں نے دوستوں - اصرار کرنے والے اور کچھ دوسرے دوستوں سے کہا کہ - ہم انتظار کر رہے ہیں کہ یہ ویکسین ملکی سطح پر تیار کی جائے اور ہم اپنی ویکسین استعمال کریں اور ہم اس قومی اعزاز کا صحیح معنوں میں پاس رکھیں۔ یہ بہت ضروری ہے کہ جب ہمارے پاس ملک میں بیماری کے روک تھام یا علاج کا امکان موجود ہو تو ہم اسے استعمال کیوں نہیں کریں؟ اب ایک وقت ہوسکتا ہے کہ جب ملکی ویکسین کے علاوہ ، غیر ملکی ویکسینیں بھی استعمال کی جاتی ہیں ، اس کی ضرورت ہے ، کوئی مسئلہ نہیں ہے ، مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ لیکن بالآخر، ہمیں ایرانی ویکسین اور ان زحمات کا احترام کرنا چاہئے۔ جناب مخبر نے جن سائنس دانوں سے مدد لی وہ اکثر نوجوان اور محنتی اور متحرک ہیں۔ ہمیں ان دوسرے مراکز کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہئے جو اس وقت متعدد ویکسین تیار کرنے کے مختلف مراحل پر ہیں۔ سب سے پہلے تو ، میں اس وجہ سے ویکسین لگوانے پر راضی نہیں ہوا ، اور پھر میں نے کہا کہ میں آخر کار مقررہ وقت پر ہی ویکسین لگوانا چاہتا ہوں ، یعنی جب اب ہماری باری ہے کہ ملک میں تقسیم بندی کے مطابق جب ہماری باری آئے ہم ویکسین لگائیں۔ خدا کا شکر ہے ، ہماری عمر کے بوڑھے حضرات- اسّی برس یا اس سے زیادہ - اکثر کو ویکسین لگائی جا چکی ہے - اب ہوسکتا ہے کہ کچھ  کو نہ لگی ہو - ہمیں بھی ان کے ساتھ ہی ویکسین لگوانی چاہئے۔ اسی لئے ابھی تک تاخیر ہوئی ، اور اب ، خدا کا شکر ہے ، آپ نے سخت محنت کی اور انہوں نے بھی بہت محنت کی اور ویکسین لگا دی گئی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ، خیرو عافیت کے ساتھ ہوگا ، اور محمد و آل محمد کے صدقے یہ ڈاکٹر مرندی بھی جلد سے جلد صحتیاب ہوجائیں۔

امام خمینی (رح) ایگزیکٹو ادارے کے چیف جناب مخبر کی رپورٹ پیش کرنے کے بعد آپ کا بیان:

مجھے ایک بات یہ بتائی گئی ہے کہ الحمدللہ آپ نے اس ویکسین کو اتنے مضبوط ، اچھے ، تیز انداز میں اور بروقت تیار کیا کہ اس کی سائنسی دستاویزات اور اس کے بارے میں لکھے جانے والے مضامین دونوں ہی آمادہ کریں تاکہ دنیا دیکھے ان سب چیزوں کو۔ یہ بہت ضروری ہے!ایسا ضرور انجام دیں۔

 

1) آیت اللہ خامنہ ای کو آج (جمعہ) صبح ایران کوو ویکسین کی پہلی خوراک موصول ہوئی۔ یہ ویکسین ، جو نوجوان ایرانی محققین اور سائنس دانوں کی کاوشوں کی پیداوار ہے ، کو حال ہی میں ملکی سائینس اور علم پر انحصار کرتے ہوئے لائسنس ملا ، اور ایران ان چھ ممالک میں شامل ہوگیا جو دنیا میں کورونا ویکسین تیار کررہے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب کی تقریر سے قبل ، ڈاکٹر سعید نمکی ، وزیر صحت ، علاج و طبی تعلیم ، محمد مخبر ، امام خمینی ایگزیکٹو ادارے کے چیف، اور ڈاکٹر سید جمال الدین سجادی نے رپورٹ پیش کی۔