رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت العظمی خامنہ ای آپریشن اور اسپتال میں ایک ہفتہ داخل رہنے کے بعد گھر پہنچ گئے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسپتال سے نکلتے وقت ایک انٹرویو میں ایرانی قوم ، اعلی شخصیات اور حکام کے اظہار محبت نیز اسپتال میں معالج ٹیم کے ڈاکٹروں کی زحمات پر شکریہ ادا کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا آج صبح آپریشن ہونے کے بعد ان کی طبی ٹیم کے سربراہ جناب ڈاکٹر مرندی نے ایک انٹرویو میں رہبر معظم کے پروسٹاٹ کے آپریشن پر مکمل رضایت اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا: یہ آّپریشن بیہوش کرنے کے بغیر اور صرف آپریشن کی جگہ کو بے حس کرنے کے ذریعہ انجام دیا گیا اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی عام حالت بہت اچھی اور بہتر ہے۔