ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم کی جانب سے چار وفود کی جانبازوں کے گھروں میں حاضری اور خراج تحسین
رہبر معظم کی جانب سے چار وفود کی جانبازوں کے گھروں میں حاضری اور خراج تحسین
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی جانب سے چار وفود نے قمر بنی ہاشم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور یوم جانباز کی مناسبت سے بعض جانبازوں کے گھروں میں حاضر ہوکر ان کے صبر و استقامت اور قربانی پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔
رہبر معظم کے نمائندہ وفود نے جانبازوں کے گھروں پہنچ کر ان کی عیادت و تکریم کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے چھ وفود نے حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کی ولادت اور یوم جانباز کی مناسبت سے تہران اور مشہد میں بعض جانبازوں کے گھروں میں پہنچ کر ان کی عیادت، مزاج پرسی اور ان کے صبر و استقامت کی تجلیل و تقدیرکی ۔
انقلاب اسلامی کے سرافراز جانبازوں کی استقامت و شجاعت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے نمائندہ وفود روانہ
انقلاب اسلامی کے سرافراز جانبازوں کی استقامت و شجاعت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے نمائندہ وفود روانہ
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت ابو الفضل العباس (ع)کی ولادت با سعادت اور یوم جانباز کی مناسبت سے انقلاب اسلامی کے سرافراز جانبازوں کی استقامت و دلیری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئےاپنے نمائندہ وفود اسپتالوں اور بعض جانبازوں کے گھر بھیج کرانقلاب اسلامی کے دوران جانبازوں کی استقامت اور شجاعت پر انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے
رہبر معظم کے نمائندوں کا صوبہ قم کے مختلف شہروں کا دورہ
رہبر معظم کے نمائندوں کا صوبہ قم کے مختلف شہروں کا دورہ
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دورہ قم کے دوران رہبر معظم انقلاب اسلامی کی نمائندگي میں حجۃ الاسلام والمسلمین رسولی محلاتی نے صوبہ قم کے مختلف شہروں کا دورہ کیا اور ان شہروں کے عوام تک رہبر معظم انقلاب اسلامی کا گرم سلام پہنچایا۔
رہبر معظم کی طرف سے نمائندہ وفود نے جانبازوں کی عیادت کی
رہبر معظم کی طرف سے نمائندہ وفود نے جانبازوں کی عیادت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے حضرت ابوالفضل العباس (ع)کی ولادت باسعادت اور یوم جانباز کی مناسبت سے تین وفود نے تہران کے بعض محلوں میں جانبازوں کی عیادت اور مزاج پرسی کی۔
رہبر معظم کی طرف سے مختلف وفود نے جانبازوں سے ملاقات اور گفتگو کی
رہبر معظم کی طرف سے مختلف وفود نے جانبازوں سے ملاقات اور گفتگو کی
حضرت ابوالفضل العباس (ع)کی ولادت باسعادت اور یوم جانباز کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے حجج اسلام والمسلمین رحیمیان ، تقوی اور ابراہیمی کی سرپرستی میں تین وفود نے تہران کے مختلف محلوں میں جانبازوں کے گھروں میں پہنچ کر ان سے ملاقات و گفتگو اور عیادت کی اور جانبازوں کی زندگی کے حالات اور انھیں درپیش مشکلات و مسائل کا جائزہ لیا ۔ وفود کے اراکین نے انقلاب اسلامی کے سرافراز جانبازوں کی فداکاری اور جان نثاری پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔
انقلاب اسلامی کے سرافراز جانبازوں کی فداکاری پر انکی ستائش و قدردانی
انقلاب اسلامی کے سرافراز جانبازوں کی فداکاری پر انکی ستائش و قدردانی
حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور یوم جانباز کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خمانہ ای کی طرف سے حجج اسلام والمسلمین تقوی اور موسوی کاشانی کی سرپرستی میں دو وفود نے ہسپتال اور جانبازوں کی نگہداشت کے مراکز میں ان کی عیادت اور احوال پرسی کی ۔ وفود نے جانبازوں کی زندگی ، کام اور مشکلات کے بارے معلومات فراہم کیں اور انقلاب اسلامی کے سرافراز جانبازوں کی فداکاری و جاں نثاری پر ان کی قدردانی اور شکریہ ادا کیا ۔
رہبر معظم کے نمائندوں نے صوبہ فارس کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا
رہبر معظم کے نمائندوں نے صوبہ فارس کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے صوبہ فارس کے دورے کے ساتھ ان کی طرف سے بعض وفود نے صوبہ فارس کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا اور ان علاقوں کے لوگوں تک رہبر معظم کا گرم سلام پہنچانے کے ساتھ ان اضلاع کے عوام کو درپیش مشکلات اور مسائل کا بھی جائزہ لیا۔

منتخب عناوین