
خبریں


حضرت زہرا(س) کی شہادت کی مناسبت سے دوسری شب میں مجلس عزا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی عزاداری کے سلسلے میں دوسری مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں بعض اعلی حکام سمیت عوام کے مختلف طبقات کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

حضرت زہرا(س) کی شہادت کی مناسبت سے پہلی شب میں مجلس عزا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی عزاداری کے سلسلے میں پہلی شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں بعض اعلی حکام سمیت عوام کے مختلف طبقات کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

شہید سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں مجلس ترحیم
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ہزاروں افراد کی موجودگی میں امریکہ کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے سپاہ اسلام کے مایہ ناز مجاہد میجر جنرل شہید قاسم سلیمانی، مجاہد عظیم ابو مہدی مہندس اور ان کے شہید ساتھیوں کی یاد میں مجلس ترحیم منعقد ہوئی ۔

شہید سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں مجلس ترحیم
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں امریکہ کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے سپاہ اسلام کے عظیم اور مایہ ناز کمانڈر میجر جنرل شہید قاسم سلیمانی ، عظيم مجاہد ابو مہدی مہندس اور ان کے شہید ساتھیوں کی یاد میں مجلس ترحیم منعقد ہوگی۔

رہبر معظم نے شہید سلیمانی اور شہیدساتھیوں کے پیکروں پرنماز ادا کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران یونیورسٹی میں اسلام کے مایہ ناز مجاہد شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی ، عظیم مجاہد شہید ابو مہدی مہندس اور ان کے دیگر شہید ساتھیوں کے پاک پیکروں پر نماز جنازہ ادا کی۔

ہفتہ شجرکاری کے آغاز کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے دو پودے لگائے
معاشرے میں شجرکاری کی ثقافت کو فروغ دئے جانے کی ضرورت ہے۔ شجرکاری بہار کی آمد کی نوید ہے۔

رہبر انقلاب نے نیول یونیورسٹی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا
رہبر انقلاب: سرخیل، ظالم امریکہ کو علاقے میں خانہ جنگی، دہشت گرد گروہوں کی گھناؤنی سرگرمیوں اور جھڑپوں کی حمایت میں اپنا مفاد دکھائی دے رہا ہے۔ اسلامی جمہوری نظام اور ملت ایران، کھل کر اور صاف و شفاف طریقے سے ظلم اور سامراج کے سامنے اپنی استقامت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

فوج کے پاس آؤٹ پریڈ سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب، دفاعی صلاحیتوں پر بول چال ناممکن
ملک کے نوجوان ملک کے عزت، وقار اور استحکام کی قدر کریں، اسلامی جمہوریہ ایران کا اثر و رسوخ پورے علاقے تک پھیلا ہوا ہے۔ دشمن، ایران کے استحکام اور پامردی کا مخالف ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کیا
آپ نے اس موقع پر امریکی حکومت کو انتباہ دیا کہ جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں ایران کا ردعمل انتہائی سخت ہوگا۔ آپ نے امریکی حکومت کو دنیا کی خبیث ترین حکومت قرار دیا۔ آپ نے زور دیکر فرمایا کہ امریکہ کی جھوٹی، بدعنوان اور ظالم حکومت کے سامنے پسپائی، ایران کے لغت میں موجود نہیں ہے۔

بارہویں دور صدارت کی توثیق، رہبر انقلاب اسلامی نے نئی انتظامیہ کو اہم تجاویز پیش کیں
عالمی تعلقات برقرار کرنے کے ساتھ ساتھ سامراج کے سامنے استقامت جاری رہنی چاہئے، ملک کے معاشی مسائل اور عوام پر توجہ حکومت کے فرائص میں شامل ہے، دشمنوں کی دشمنیاں جاری رہیں گی، ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ انقلابی اور با ایمان عوام پر بھروسہ کیا جائے۔ مشکل پڑنے پر یہ لوگ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں گے۔

ایران میں عشرہ کرامت، رہبر انقلاب فرزند رسول امام رضا (ع) کے روضہ پر حاضر ہوئے
رہبر انقلاب اسلامی نے امام رضا (ع) کی قبر مبارک کو غسل دیا۔

خطبہ نماز عید الفطر میں رہبر انقلاب اسلامی نے ملک اور علاقے کی صورتحال پر روشنی ڈالی۔
آپ نے یمن، بحرین اور کشمیر کے عوام کی کھل کر حمایت کرنے پر زور دیا۔ آپ نے اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنے موقف کے بیان میں واضح، شفاف اور نڈر قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی ممالک کو بھی اسی طرح کا رویہ اپنانا چاہئے۔ آپ نے یوم القدس کی پرجوش ریلیوں کو عوام کو باعظمت اور سپاہ پاسداران انقلاب کے میزائیلی حملے کو ایک اہم اقدام قرار دیا۔

رمضان المبارک کی بیسویں تاریخ کو بھی روزہ داروں نے امیرالمومنین حضرت علی (ع) کی شہادت پر اشک غم بہائے
رہبر انقلاب اسلامی نے حسینیہ امام خمینی رح میں سوگواران وصی رسول اکرم (ص) کی میزبانی کی۔

19 رمضان، یوم ضربت امیرالمومنین حضرت علی (ع)، حسینیہ امام خمینی (رح) میں مجلس عزا کا اہتمام
رہبر انقلاب عزاداروں کے میزبان رہے

امام خمینی رح کے مزار پر رہبر انقلاب نے پرجوش اور پرشکوہ اجتماع سے خطاب کیا
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی کی برسی کے موقع پر انہیں شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا اور فرمایا کہ اسلامی انقلاب امام خمینی کا سب سے بڑا ہنر تھا

ماہ مبارک رمضان کے پہلے دن کی مناسبت سے رہبر انقلاب نے محفل قرآن کا اہتمام کیا
اسلامی جمہوریہ ایران میں قرآنی ماحول، اسلامی جمہوریہ ایران کی ہنرمندی ہے۔ قرآن کریم سے مانوس ہوکر انسانوں کو انہیں درپیش سوالات کا صحیح جواب ملے گا۔ رقومات دیکر دشمنان اسلام کی گہری دوستی حاصل کی جاسکتی ہے، یہ خام خیالی کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔ زیادہ سے زیادہ قرآن سے مانوس ہونے اور قرآن کی زبان کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

یوم ایثار، استقامت اور کامیابی کے موقع پر رہبر انقلاب نے دفاع مقدس آرٹ اور ادب کے شعبے سے وابستہ افراد سے ملاقات کی
قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اگر دل میں ایمان اور عمل میں خدا پر توکل ہو، تو ایسے ارادے کے مقابلے میں پہاڑ بھی ریزہ ریزہ ہوجاتے ہیں اور ان میں مزاحمت کی طاقت نہیں ہوتی۔

ہفتہ شجرکاری کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کا مختصر بیان
رہبر انقلاب اسلامی نے ہفتہ شجرکاری کے موقع پر جنگلات اور ماحولیات کی حفاظت کو ملک کے متعلقہ عہدے داروں اور عوام کی ذمہ داری قرار دیا۔
