اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پر زور دیا کہ پہلے اور دوسرے مرحلے میں کوئی فرق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا دوسرے مرحلے کے انتخابات کی اہمیت پہلے راؤنڈ سے کم نہیں ہے اور عوام اس مرحلے میں شرکت کرکے پارلیمنٹ کو مکمل کریں۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعرات کی شب راہ قدس کے سات شہیدوں کی نماز جنازہ پڑھائي۔ اس موقع پر شہید جنرل محمد رضا زاہدی، شہید بریگیڈیر محمد ہادی حاجی رحیمی، شہید حسین امان اللہی، شہید مہدی جلادتی، شہید محسن صداقت، شہید علی آقا بابائی اور شہید سید علی صالحی روزبہانی کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ان شہیدوں کے لیے دعا کی اور ان شہداء کے محترم اہل خانہ سے قریب سے گفتگو کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال کے پہلے دن بدھ 20 مارچ کی شام حسینیۂ امام خمینی میں عوام کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد سے ملاقات کی۔ انھوں نے قوم کے تمام افراد کو نوروز کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے، فطرت کی بہار اور معنویت کی بہار ماہ رمضان کی ایک ساتھ آمد کو انسان کے جسم، روح اور جان کی شادابی اور شکوفائي کی راہ ہموار ہونے کا سبب بتایا اور کہا کہ ماہ رمضان کا ہنر اور طاقت یہ ہے کہ وہ روزے، عبادت، توسل اور دعاؤں کی معنوی نسیم کے ذریعے غافل نہ رہنے والے انسان کو اشتیاق و جدوجہد کے ساتھ بہتری و بندگي کی راہ کی طرف لے آتا ہے۔
ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف امام خامنہ ای نے ایران کی مسلح افواج کو سلامتی، عزت اور قومی تشخص کا محکم قلعہ قرار دیا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے یہ بات 10 اکتوبر 2023 کو اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی اکیڈمیوں میں زیر تعلیم کیڈٹس کی مشترکہ گریجویشن تقریب میں شرکت کے دوران کہی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ہفتے کی صبح امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی چونتیسویں برسی کے موقع پر ایران کے قدر شناس اور وفادار عوام کے ایک پرشکوہ، عظیم اور زبردست اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امام خمینی کو ایران کی تاريخ کی سب سے سربرآوردہ شخصیات میں سے ایک قرار دیا۔ انھوں نے امام خمینی کے ذریعے ملک، امت مسلمہ اور دنیا کی سطح پر پیدا کی جانے والی تین بڑی عظیم تبدیلیوں کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایمان اور امید، یہ عظیم تاريخی تبدیلیاں پیدا کرنے والا سافٹ پاور تھا اور جو بھی ایران، قومی مفادات، معاشی حالات کی بہتری، ملک کی ترقی اور قومی اقتدار کا خواہاں ہے، اسے عوام اور معاشرے کے ایمان اور امید کی تقویت کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح شجر کاری کے دن کی مناسبت سے تین پودے لگائے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شجرکاری کے اس سال کے یوم شجرکاری کے نعرے "ہر ایرانی، تین پودے" کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: اگر ہر ایرانی منتخب نعرے کی بنیاد پر تین پودے لگائے تو حکومت کا ایک ارب پودے لگانے کا منصوبہ 1402 سے چار سالوں میں مکمل ہوجائے گا۔
امام المتقین امیر المومنین علی علیہ السلام کی شب ولادت باسعادت کو "فرشتوں کی محفل" کی روحانی اور فرحت بخش تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں سکول کی طالبات نے شرکت کی جو بلوغت کی عمر کو پہنچ چکی ہیں، امام خمینی (رہ) حسینیہ میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز مغرب اور عشاء کے کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں جو ایک روحانی اور خوش گوار ماحول میں منعقد ہوئی، طالبات نے اپنی عبادت اور بندگی کے سن کے آغاز کا جشن منایا۔
مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای نے آج صبح (پیر) مسلح افواج کی دفاعی یونیورسٹیوں کے طلباء کی مشترکہ گریجویشن تقریب میں حالیہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے اہم نکات بیان کیے اور تاکید کے ساتھ فرمایا: میں صاف کہتا ہوں کہ یہ واقعات امریکہ، صیہونی حکومت اور ان کے پیروکاروں کی سازش ہے۔ ان کا اصل مسئلہ ایک مضبوط اور خود مختار ایران اور ملک کی ترقی کا ہے۔ ایرانی قوم ان واقعات میں کافی مضبوط طور سے سامنے آئی اور مستقبل میں جہاں بھی ضرورت پڑی مکمل بہادری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
سید اور سالار شہیدان کے چہلم کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی (رح) میں طلباء کے ماتمی دستے حاضر ہوئے اور عزاداروں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں زائرین کربلا کے ساتھ ایک صدا ہوکر "لبیک یا حسین" کا نعرہ لگایا۔ مجلس کے آخر میں حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے خطاب میں جوانوں کے پاکیزہ اور مومن دلوں کو دعاؤں اور خطبوں کے معیار میں اضافے اور الہی ہدایت میں پیشرفت کا سبب قرار دیا اور فرمایا: اربعین کی تقریب، جو کہ حضرت سید الشہداء کا بلند و بالا پرچم شمار ہوتی ہے، اس سال تاریخ کے کسی بھی دور کی نسبت زیادہ شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوئی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی پہلی تاریخ کو اہل قرآن کی نورانی محفل میں رمضان المبارک کو الہی مہمانی کا مہینہ اور رحمت الٰہی کے لامحدود دسترخوان سے تعبیر کیا۔ قرآن میں غور و فکر کے ساتھ ساتھ قلب کی تطہیر کو انسان کیلئے خدائے پاک کی مہمانی سے لطف اندوز ہونے کے لیے اہم عامل قرار دیا۔
یوم شجرکاری کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی نے اتوار کی صبح پھل دار درختوں کے دو پودے لگائے۔ آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس کے بعد اپنے خطاب میں ایرانی قوم کو سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے، ان کے مقدس وجود کو ایرانی قوم اور شیعہ و غیر شیعہ تمام مسلم اقوام کی محبت و الفت کا مرکز بتایا۔
آج صبح (اتوار) کو، مسلح افواج کے کمانڈر انچیف آیت اللہ خامنہ ای نے امام حسین علیہ السلام عسکری درسگاہ میں مسلح افواج کی مشترکہ گریجویشن تقریب کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے معزز افواج کو "مفتخر ایرانی قوم، طاقتور اور عزیز وطن کی حفاظت کا مضبوط قلعہ" قرار دیا اور مزید کہا: خطے میں غیر ملکیوں کی مداخلت اختلاف اور نقصان کا باعث ہے اور تمام مسائل اور واقعات کو غیر ملکی مداخلت کے بغیر اور خطے کے دوسرے ممالک کی مثال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایران کی طاقت اور عقلیت اور اسلامی جمہوریہ کی مسلح افواج کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گریجویٹس کی کامیابی اور مسلح افواج کے جوانوں کی حسینی سکول اور یونیورسٹی میں ترقی کی امید کا اظہار کیا اور ایرانی قوم کو وفادار ، متقی ، بہادر، پرعزم اور بصیرت رکھنے والے نوجوان موجود ہونے پر مبارکباد دی : عزیز کمانڈر ، جو وطن کے نوجوانوں کو اس طرح تربیت دیتے ہیں ، قدردانی اور تعریف کے مستحق ہیں۔
سید و سالار شہداء حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام اور ان کے وفادار ساتھیوں کی چہلم کی مجلس تہران یونیورسٹی میں امام خمینی حسینیہ کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
13 ویں صدارتی مدت کی حکم تنفیذ کی تقریب آج صبح امام خمینی کے حسینیہ میں منعقد ہوئی ، اور رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عوام آراء کی توثیق کرتے ہوئے ، حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی کو اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر مقرر کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انقلاب اسلامی کے بانی اور رہبر کبیرحضرت امام خمینی (رہ) کے ارتحال کی اکتیسویں برسی کے موقع پر براہ راست خطاب میں انقلاب، تبدیلی اور تحول ایجاد کرنے کے جذبہ کو حضرت امام خمینی (رہ) کی اہم خصوصیات میں شمار کرتے ہوئے فرمایا:
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں رمضان المبارک کی پہلی تاریخ ، ضیافت الہی اور بہار قرآن کی مناسبت سے مصلی امام خمینی (رہ) سے براہ راست محفل انس با قرآن کا آغاز ہوگیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح ایران کی عظيم قوم کے ساتھ ٹی وی پر آن لائن خطاب میں اللہ تعالی کی بارگاہ میں ایران کی سرافراز اورعظیم قوم اور تمام انسانوں کے سر سے کورونا وائرس کی بیماری کو دور کرنے کی درخواست کی اور صحت کے حکام کے تمام دستوارات پر عمل کی ضرورت پر زوردیا۔
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے ایام شہادت کی مناسبت سے آخری شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔، جس میں بعض اعلی حکام سمیت عوام کے مختلف طبقات کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شام شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی، جس میں بعض اعلی حکام سمیت عوام کے مختلف طبقات کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔