ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم نے ایک حکم میں جناب سید مہدی قریشی کو ارومیہ کا امام جمعہ مقرر کیا
رہبر معظم نے ایک حکم میں جناب سید مہدی قریشی کو ارومیہ کا امام جمعہ مقرر کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام حسنی کی انقلابی اور شائستہ خدمات اور کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حجۃ الاسلام جناب سید مہدی قریشی کو صوبہ مغربی آذر بائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ اور ارومیہ کا امام جمعہ کا مقرر کیا ہے۔
رہبر معظم نے ایک حکم میں صوبہ البرز میں ولی فقیہ کے نمائندے اور کرج کےامام جمعہ کو مقررکیا
رہبر معظم نے ایک حکم میں صوبہ البرز میں ولی فقیہ کے نمائندے اور کرج کےامام جمعہ کو مقررکیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین حاج سید محمد مہدی حسینی ہمدانی کو صوبہ البرز میں ولی فیقہ کا نمائندہ اور کرج کا امام جمعہ مقرر کیا ہے۔
رہبر معظم نےحجۃ الاسلام شہیدی کو شہیدفاؤنڈیشن میں نمائندہ ولی فقیہ مقرر کیا
رہبر معظم نےحجۃ الاسلام شہیدی کو شہیدفاؤنڈیشن میں نمائندہ ولی فقیہ مقرر کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد علی شہیدی محلاتی کو سابق فوجیوں اور شہید فاؤنڈیشن میں نمائندہ ولی فقیہ کے عنوان سے مقرر کیاہے۔
رہبر معظم نے علی شمخانی کو اعلی قومی سلامتی کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کردیاہے
رہبر معظم نے علی شمخانی کو اعلی قومی سلامتی کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کردیاہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے بنیادی آئين کی دفعہ 176 کے تحت اپنے ایک حکم میں علی شمخانی کو اعلی قومی سلامتی کونسل میں تین سال کے لئے اپنا نمائندہ مقرر کردیا ہے۔
رہبر معظم نےگارڈین کونسل کے تین ارکان کی مدت میں توسیع اور نئے رکن کا تقررکیا
رہبر معظم نےگارڈین کونسل کے تین ارکان کی مدت میں توسیع اور نئے رکن کا تقررکیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے بنیادی آئین کی دفعہ 91 کی روشنی میں گارڈین کونسل کے تین فقہاء حضرات آقایان حاج شیخ محمد مؤمن ، حاج شیخ محمد یزدی اور حاج سید محمود ہاشمی شاہرودی کی رکنیت میں اگلی مدت کے لئے توسیع کردی ہے اور ایک نئے حکم میں جناب حجۃ الاسلام آقائ حاج شیخ مہدی شب زندہ دار کو گارڈین کونسل کا نیا رکن مقرر کیا ہے۔
رہبر معظم کا تعلیم و تربیت کے سلسلے میں کلی پالیسیوں کا ابلاغ
رہبر معظم کا تعلیم و تربیت کے سلسلے میں کلی پالیسیوں کا ابلاغ
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بنیادی آئین کی دفعہ 110 کی شق ایک کے نفاذ و اجراء کے سلسلے میں مجمع تشخیص مصلحت نظام کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد ملک کے تعلیمی اور تربیتی نظام میں تحول ایجاد کرنے کے سلسلے میں کلی پالیسیوں کا ابلاغ کردیا ہے۔
رہبر معظم کا قومی پیداوار ، ایرانی سرمایہ اور کام کی حمایت کے بارے میں کلی پالیسیوں کا ابلاغ
رہبر معظم کا قومی پیداوار ، ایرانی سرمایہ اور کام کی حمایت کے بارے میں کلی پالیسیوں کا ابلاغ
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بنیادی آئین کی دفعہ 110 کی پہلی شق کے اجراء کے سلسلے میں مجمع تشخیص مصلحت نظام کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد قومی پیداوار ، ایرانی سرمایہ اور کام کی حمایت کے متعلق کلی پالیسیوں کا ابلاغ کردیا ہے اور حکومت پر زوردیاہے کہ وہ کم سے کم مدت میں ان پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے قانونی طریقوں کو مرتب اور منظم کرکے ان پر عمل کرے۔
رہبر معظم نے حجۃ الاسلام شیخ محسن اراکی کو تقریب مذاہب اسلامی کونسل کا سکریٹری جنرل مقرر کیا ہے
رہبر معظم نے حجۃ الاسلام شیخ محسن اراکی کو تقریب مذاہب اسلامی کونسل کا سکریٹری جنرل مقرر کیا ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں جناب حجۃ الاسلام والمسلمین حاج شیخ محسن اراکی کوتقریب مذاہب اسلامی کونسل کا سکریٹری جنرل مقرر کیا ہے جبکہ جناب حجۃ الاسلام والمسلمین آقای محمد علی تسخیری کو عالمی اسلامی امور میں اپنا اعلی مشیر مقرر کیا ہے۔
رہبر معظم نےصوبہ چہار محل و بختیاری میں اپنا نمائندہ مقررکیا
رہبر معظم نےصوبہ چہار محل و بختیاری میں اپنا نمائندہ مقررکیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں صوبہ چہار محل و بختیاری میں حجۃ الاسلام محمد علی نکونام کونمائندہ ولی فقیہ اور شہر کرد کا امام جمعہ مقررکیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذیل ہے:
رہبر معظم نےآیت اللہ شاہرودی کو تینوں قوا کے درمیان روابط کو سازگار بنانے کی کونسل کے سربراہ مقرر کیا
رہبر معظم نےآیت اللہ شاہرودی کو تینوں قوا کے درمیان روابط کو سازگار بنانے کی کونسل کے سربراہ مقرر کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنےایک حکم میں آیت اللہ سید محمود شاہرودی کو تینوں قوا کے درمیان اختلاف حل کرنے اور روابط کو سازگار بنانے کی کونسل کا سربراہ مقرر کیا ہے۔
رہبر معظم نے روزگار کی کلی پالیسیوں کا ابلاغ کردیا ہے
رہبر معظم نے روزگار کی کلی پالیسیوں کا ابلاغ کردیا ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے ساتھ صلاح و مشورکے بعد روزگار فراہم کرنے کی کلی پالیسیوں کو ابلاغ کردیا ہے۔روزگار فراہم کرنے کی کلی پالیسیوں کا متن تینوں قوا کے سربراہان، مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ اور گارڈین کونسل کے سکریٹری کو ابلاغ کیا ہےکلی پالیسیوں کا متن حسب ذيل ہے:
رہبر معظم نے اپنے حکم میں ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے اراکین کو منصوب کیا
رہبر معظم نے اپنے حکم میں ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے اراکین کو منصوب کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنےایک حکم میں ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے اراکین کو جدید دور کے لئےمنصوب کیا ہے۔
حکم کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے موجودہ اراکین کی مدت ختم ہونے کے پیش نظر، مندرجہ ذیل افراد کو اعلی ثقافتی کونسل کے اصلی اراکین کے عنوان سے اور آیت اللہ جنتی اور جناب آقای ڈاکٹر حسن حبیبی کو ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے اعزازی اراکین کے عنوان سے منصوب کرتا ہوں:

منتخب عناوین