رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج بروز (جمعرات) سہ پہر کو ہفتہ دفاع مقدس اور شہداء و جانبازوں کے دن کی مناسبت اپنے پیغام میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم شہداء کی فداکاری، جانبازوں اور آزادگان کی استقامت، پائداری و صبر اور ان کے اہلخانہ کے صبر وتحمل کی بدولت عزت و عظمت کی بلند چوٹیوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےایک پیغام میں ایران کی قومی آزاد کشتی ٹیم کی ہنگری کے عالمی مقابلوں میں شاندار کامیابی پر کشتی کے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےسپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس لشکر کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے عالم مجاہد آیت اللہ آقائ حاج سید حسن طاہری خرم آبادی کے انتقال پر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں حضرت امام خمینی (رہ) کی اسلامی تحریک میں عالم مجاہد و بزرگوار کے نقش اوراسی طرح انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد مرحوم کے مؤثر اور وفادارانہ حضور کی تعریف و تمجید کرتے ہوئے فرمایا: تقوی و اخلاص کے ہمراہ سنجیدگی، متانت اور ہوشمندی اس مجاہد و بزرگ عالم دین کی ممتاز خصوصیات میں شامل ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں شہید آیت اللہ سعیدی کی ہمسر اور قم کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد سعیدی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نماز کے بائيسویں اجلاس کے نام اپنے پیغام میں نماز کی عام ترویج و تبلیغ اور نماز کو باکیفیت ادا کرنے اور اسے عام طور پر فروغ دینے کو مؤمنین کی سرفہرست اور اہم ذمہ داری قراردیتے ہوئے فرمایا: نماز کی ترویج و تبلیغ کے سلسلے میں ذرائع ابلاغ ، اہل منبر افراد ، صاحبان فکر اور ذمہ دار اداروں کو اپنی ذمہ داری حسن و خوبی کے ساتھ ادا کرنی چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے استاد عباس کی منش (مشفق کاشانی ) کے اعزاز میں منعقد سمینار کے نام اپنے پیغام میں ملک کے اس ممتاز شاعر کی بعض نمایاں خصوصیات کی طرف اشارہ کیا اور بزرگ شاعروں کی تجلیل و تعریف کوفارسی ادبیات و شعر کی پیشرفت اور بااستعداد جوانوں کی تشویق و ترغیب کا سبب قراردیتے ہوئے فرمایا: جناب مشفق کے شعر کی ایک اہم خصوصیتدینی اور انقلابی اہداف کی خدمت میں قرارپاناہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےاپنے پیغام میں ایشیائی کھیل مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی باسکٹبال ٹیم کی فائنل میچ میں فتح پر قومی باسکٹبال ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کے گیارہویں صدارتی انتخابات اور شہری و دیہی کونسلوں کے چوتھے انتخابات میں عوام کی ولولہ انگيز اور بھر پور شرکت پر عوام کا سپاس و شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے نام اہم پیغام صادر کیا ہے۔
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے خراسان کے بزرگ شاعراور فارسی ادب و شعر کی ممتاز اور نمایاں شخصیت محمد قہرمان کے انتقال پر تعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں جلیل القدر عالم دین آیت اللہ حاج آقا عز الدین حسینی زنجانی کی رحلت پر مشہد و زنجان میں ان کے تمام دوستوں ، علماء اور حوزات علمیہ، مرحوم کے معزز خاندان اور پسماندگان کو تعزيت اور تسلیت پیش کی ہے۔
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انقلاب کے صمیمی دوست مرحوم مغفور آقائ حاج محمود مرتضائی فر کی رحلت پر تعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے سعودی عرب میں کل، عالم دین اور اسلامی مفکر و دانشور آیت اللہ ڈاکٹر عبد الہادی الفضلی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے صوبہ بوشہر میں آنے والے شدید زلزلہ کے بعد اپنے پیغام میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار اور ان کے لئے صبر و اجر کی دعا طلب کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال 1392 کے آغاز کی مناسبت سے اپنے پیغام میں گذشتہ سال میں ایران کی ترقی بالخصوص عالمی سامراجی طاقتوں کے ساتھ اقتصادی اور سیاسی مقابلہ میں آگے کی جانب پیشرفت کی طرف اشارہ کیا اورنئے سال کے تناظر میں سیاسی و اقتصادی میدانوں میں ایرانی قوم کے مجاہدانہ حضور،تجربہ، حرکت و پیشرفت کو امید افزا قراردیتے ہوئے فرمایا: اس نقطہ نگاہ سے نئے سال کو عظيم سیاسی اور اقتصادی رزم کا سال قراردیتا ہوں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےعلامہ آیت اللہ سید محمد کاظم طباطبائی یزدی صاحب کتاب عروۃ الوثقی کی یاد میں منعقد کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں مرحوم آیت اللہ علامہ سید محمد کاظم طباطبائی یزدی کے افکار کا جائزہ لینے پر زوردیا اور عوام کے سامنے ان کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کوپہچنوانے پر تاکید کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروز سنیچر) سہ پہر کو لارستان میں ولی فقیہ کے نمائندے ،ممتاز عالم دین ، مجاہد اور محقق حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ حاج سید مجتبی موسوی لاری کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیاہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کی سات ہزار شہید عورتوں کے سلسلے میں منعقد کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں ایران کی مسلم خواتین کے کردار کو عورت کے نئے نمونہ کی پہچان میں تاریخ ساز قراردیا ، اور انقلاب اسلامی و دفاع مقدس کے میدان میں کربلائی جذبے سے سرشار ہزاروں خواتین کی میدان میں موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عصر جدید میں ان خواتین کی مجاہدت اور خون کی برکت سے ایک تازہ اور نیا جذبہ پیدا ہوگیا ہے جو جلد یا کچھ عرصہ کے بعد عالمی سطح پر عورتوں کی سرنوشت اور تقدیر میں اپنے اثرات مرتب کرےگا۔