خبریں

رہبر معظم کا قومی کشتی ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد کا پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران میں منعقد ہونے والے کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایران کی قومی کشتی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کامیابی پراپنے ایک پیغام میں شکریہ اور مبارکباد پیش کی ہے۔

رہبر معظم کا آیت اللہ آقائ حاج سید محمد باقر شیرازی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مرحوم آیت اللہ آقائ حاج سید محمد باقر شیرازی کی رحلت پر اپنے ایک پیغام میں تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم کا سنندج کے امام جمعہ ماموستا مجتہدی کے انتقال پر تعزيتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خبرگان کونسل کے نمائندے اور سنندج میں اہل سنت کے امام جمعہ جناب ماموستا مجتہدی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کا آیت اللہ ملکوتی کی رحلت پر تعزيتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم جلیل القدر آیت اللہ ملکوتی کی رحلت پر اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے اہل خانہ، شاگردوں ، ارادتمندوں اور اسی طرح آذربائیجان کے عوام کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم نے نئے سال کو قومی عزم وجہادی مدیریت کے ساتھ ثقافت اور اقتصاد کے نام سے موسوم کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نےاپنے پیغام میں نئے ہجری شمسی سال 1393 کے آغاز اور نوروز کی آمد کے موقع پر وطن عزیز اور دنیا بھر میں تمام ایرانیوں ،بالخصوص ایران و اسلام کےمجاہدین ، شہداء اور جانبازوں کے اہلخانہ کو مبارک باد پیش کی اور نئے سال کو قومی عزم وجہادی مدیریت کے ساتھ ثقافت اور اقتصاد و معیشت کے نام سے موسوم کیا۔

رہبر معظم کا عالمی مقابلوں میں قومی کشتی ٹیم کی کامیابی پر شکریہ
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں امریکہ میں کشتی کے عالمی مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی کشتی ٹیم کی شاندار کامیابی پر کشتی کے پہلوانوں ، کوچ اور دیگر اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

رہبر معظم کا حاجی حیدری کے انتقال پر تعزيتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے مجاہد، صابر و صادق حاجی حیدری کے انتقال پر تعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کاطلباء کی مستقل انقلابی تنظیموں کے نام زبانی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےطلباء کی انقلابی تنظیموں کے نام زبانی پیغام میں جنگ کے میدان میں عمار گونہ بصیرت اور مالک اشتر جیسی استقامت کی ضرورت پر تاکید اور سافٹ جنگ کے جوان افسروں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: آپ تسلط پسند نظام کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی تمام ظرفیتوں سے بھر پور استفادہ کریں اور اس سلسلے میں اللہ تعالی کے وعدوں پر مکمل طور پر یقین رکھیں ۔

رہبر معظم کا آیت اللہ سید محمد باقر موحد ابطحی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں عالم ربانی آیت اللہ سید محمد باقر موحد ابطحی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم کا یورپ میں اسلامی انجمنوں کی طلباء یونینوں کے 48ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے یورپ میں اسلامی انجمنوں کی طلباء یونینوں کے 48ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر اپنے پیغام میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: دنیا کی مختلف یونیورسٹیوں میں تحصیل علم میں مشغول ایرانی قوم کے فرزند اس گرانقدر پودے کی مانند ہیں جس کی جڑیں اپنے ملک کی سرزمین میں پیوست ہیں اور جو ملک و قوم کو گرانقدر ثمرات سے نوازيں گے۔

رہبر معظم کا جناب پرورش کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جناب سید علی اکبر پرورش کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کا ایٹمی مذاکرات کے بارے میں صدر کے خط کا جواب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی کے ایٹمی مذاکرات کے بارے میں لکھے کئے خط کے جواب میں ایران کی مذاکراتی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: بیشک اللہ تعالی کا فضل و کرم اور ایرانی عوام کی دعا اور پشتپناہی اس کامیابی کا اصلی سبب ہے اور ایرانی حکام کو صراط مستقیم پر حرکت کرنےکے سلسلے میں منہ زور طاقتوں کے مقابلے میں ہمیشہ استقامت اور پائداری کو مد نظر رکھنا چاہیے۔

رہبر معظم کا مرحوم حبیب اللہ عسکر اولادی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے حضرت امام (رہ) کے وفادار،صادق، معتمد اور مجاہد دوست آقائ حاج حبیب اللہ عسگر اولادی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیاہے۔

رہبر معظم کاآبادی کی تبدیلی اور معاشرے کے مختلف تحولات میں اس کے نقش " پر مبنی قومی سمینار کے نام اپنے پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے" آبادی کی تبدیلی اور معاشرے کے مختلف تحولات میں اس کے نقش " پر مبنی قومی سمینار کے نام اپنے پیغام میں ملک کی آبادی میں اضافہ کے سلسلے میں ممتازماہرین کو قانع کرنے کے لئے ثقافت سازی کی ضرورت اور آبادی کے موضوع کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ملک کے لئے جوان نسل کا مسئلہ ایک بنیادی ، اساسی اور فیصلہ کن مسئلہ ہے دنیا میں جو ممالک پیری کا شکار ہوگئے ہیں انھوں نے بڑی مشکلات اور دشواری کے ساتھ اس کا حل تلاش کیا ہے اور ملک میں اس مشکل کے حل کے لئے اساسی ، علمی اور عمیق کام کی ضرورت ہے۔

رہبرمعظم کا آيت اللہ حائری شیرازی کی ہمسر کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آيت اللہ حائری شیرازی کی ہمسر کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبرمعظم کا رجبعلی طاہری کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےانجینئر رجبعلی طاہری کے انتقال پر تعزيتی پغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اہم پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اپنے ایک اہم پیغام میں حج کو امت اسلامی کی عظیم الشان عید اور عالم اسلام کی مشکلات کے علاج کے لئے معجز نما موقع قراردیا ہے اور اسلامی بیداری کو کچلنے اور غیر مؤثر بنانے ، مسلمان قوموں اور مسئلہ فلسطینی جیسے بنیادی مسائل کو حاشیہ پر دھکیلنے کے سلسلے میں صہیونی نیٹ ورک اور عالمی سامراجی محاذ کی ہمہ گير تلاش و کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: پرچم توحید کے سائے میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد و برادری اور دشمن کی شناخت اور اس کی معاندانہ روشوں اور منصوبوں کا مقابلہ ، حج کے عظيم دروس اور عالم اسلام کی مشکلات اور مصائب کا اساسی اور بنیادی علاج ہے۔

رہبرمعظم کا قومی والیبال ٹیم کی کامیابی پرمبارکباد کا پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والیبال ٹیم کی ایشیائی والیبال مقابلوں کے فائنل میچ میں شاندار کامیابی اور ایشیائی چیمپئن بننے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
