ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم کا مکہ مکرمہ میں حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اہم پیغام
رہبر معظم کا مکہ مکرمہ میں حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اہم پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حج کے عظيم اجتماع کی مناسبت سے اپنے پیغام میں ، عالم اسلام کے مسائل اور مشکلات پر توجہ اور امت اسلامی سے متعلق اہم موضوعات کے بارے میں ہمہ گير اور جامع نگاہ کو حاجیوں کے وظائف اور آداب میں سرفہرست قراردیتے ہوئے فرمایا: مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد، فلسطین کا مسئلہ اور خالص محمدی (ص) اسلام اور امریکی اسلام کے درمیان فرق پر عقلمندانہ اور ہوشمندانہ نگاہ، عالم اسلام کی تین اصلی ترجیحات ہیں اور امت اسلامی کو ان اہم موضوعات کے بارے میں اپنی ذمہ داری اور تکلیف پر بصیرت اور گہری سوچ کے ساتھ عمل کرنا چاہیے۔
رہبر معظم کا ہفتہ دفاع مقدس اور یوم شہداء کی مناسبت سے پیغام
رہبر معظم کا ہفتہ دفاع مقدس اور یوم شہداء کی مناسبت سے پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروز جمعرات) ہفتہ دفاع مقدس اور شہیدوں اور جانبازوں کے دن کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: آٹھ سالہ دفاع مقدس ایرانی قوم کی عظمتوں کا دھڑکتا ہوا مجموعہ اور شہید و شہادت اس کے درخشاں اور تابناک نگين ہیں جو اس مجموعہ میں مشعل راہ اور دیگر تمام واقعات سے ممتاز اور نمایاں ہیں۔
رہبر معظم کے دفتر نے ایک اعلامیہ میں ایرانی عوام ، حکام اور غیر ملکی ہمدردوں کا شکریہ ادا کیا
رہبر معظم کے دفتر نے ایک اعلامیہ میں ایرانی عوام ، حکام اور غیر ملکی ہمدردوں کا شکریہ ادا کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر نے اسپتال میں رہبر معظم کے آّپریشن اور علاج کی مدت کے دوران ایران کی عظیم اور انقلابی عوام ،علماء ،ممتاز شخصیات ،ملکی اور غیر ملکی حکام کی طرف سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی صحت و سلامتی کے لئے نیک دعاؤں اور پاک احساسات کے بارے میں ایک اعلامیہ میں کہا ہے: ایرانی عوام کا انقلاب اسلامی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ احساسات کا اظہار ، انکی والہانہ محبت، صادقانہ اور مخلصانہ احساسات کے شاندار جلوؤں کا مظہر ہے۔
رہبر معظم کاعالمی مقابلوں میں قومی کشتی ٹیم کی شاندار کامیابی پرمبارکباد کا پیغام
رہبر معظم کاعالمی مقابلوں میں قومی کشتی ٹیم کی شاندار کامیابی پرمبارکباد کا پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ازبکستان میں کشتی کے عالمی مقابلوں میں قومی کشتی ٹیم کی طرف سے عالمی کپ جیتنے پر قومی ٹیم اور قومی ٹیم کے دیگر ارکان کو اس مایہ ناز اور قابل فخر کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
رہبر معظم کا آج صبح تہران کے ایک اسپتال میں آپریشن ہوا
رہبر معظم کا آج صبح تہران کے ایک اسپتال میں آپریشن ہوا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آپریشن کے لئے اسپتال جاتے ہوئے مرکزی خبررساں شعبہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فرمایا: میرا ایک آپریشن ہونا ہے جس کے لئے میں اسپتال جارہا ہوں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: البتہ اس میں کوئی پریشانی کی بات نہیں ، لیکن اس کے یہ معنی نہیں کہ لوگ دعا نہ کریں، یہ ایک مختصر اور معمولی آپریشن ہے اور اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔
رہبر معظم کا خبرگان کونسل میں مازندران کے نمائندے کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم کا خبرگان کونسل میں مازندران کے نمائندے کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے بہشہر کے امام جمعہ اور خبرگان کونسل میں مازندرانی عوام کے نمائندے عالم عامل و مجاہد، حجۃ الاسلام حاج سید صابر جباری کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم کا برصغیر ہند میں طلباء یونین کے سالانہ اجلاس کے نام پیغام
رہبر معظم کا برصغیر ہند میں طلباء یونین کے سالانہ اجلاس کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے برصغیرہند میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونینوں کے تیسویں سالانہ اجلاس کے نام پیغام میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: فکر و سوچ، علم و دانش اور دینداری اور پاکدامنی مستقبل میں طلباء اور جوانوں کی نقش آفرینی کی ضمانت کے سب سے اہم اور اصلی ترین عناصر ہیں۔

منتخب عناوین