رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں مرحوم آیت اللہ حاج سید روح اللہ خاتمی کی ہمسر مرحومہ سکینہ ضیائی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں گارڈین کونسل کے سکریٹری آیت اللہ جنتی کی ہمسر کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال 1394 کے آغاز کی مناسبت سے اپنے پیغام میں ایرانی قوم اور نوروز منعقد کرنے والی تمام اقوام کو نوروز اور نئے سال کی آمد پرمبارکباد پیش کی اور نئے سال کو حکومت ، قوم ، ہمدلی اور ہمزبانی کے نام سے موسوم کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں حجۃ الاسلام والمسلمین صدر حسن روحانی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ام الشہید محترمہ خلیلی بنت مرحوم آیت اللہ سید روح اللہ خاتمی کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کے 49 ویں اجلاس کے نام پیغام میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: فکر و سوچ کے ذریعہ علم و دانش اور ان دونوں کو تقوی اور پرہیزگاری کے ساتھ حاصل کیجئے؛ کیونکہ اس صورت میں ملک کے لئےآپ جوانوں کی ثروت کے ذخيرہ کے برابر کوئی ذخیرہ نہیں ہوگا۔
فرانس کے حالیہ واقعات اور بعض دوسرے مغربی ممالک میں اس جیسے واقعات نے مجھے اس بات پر قائل کیا کہ میں ان کے بارے میں براہ راست آپ سے بات اور گفتگو کروں۔ میں آپ جوانوں کو اپنا مخاطب قراردیتا ہوں ؛ اس کی وجہ یہ نہیں کہ میں آپ کے والدین کو نظر انداز کررہا ہوں ، بلکہ اس لئے کہ میں آپ کی قوم اور آپ کے ملک کی زمام آپ کے ہاتھوں میں دیکھ رہا ہوں نیز حقیقت یابی کی حس کو آپ کے دلوں کی گہرائی میں ہوشیار اور زندہ مشاہدہ کررہا ہوں ، اس تحریر میں میرا خطاب آپ کے سیاستدانوں اور حکومتی ارکان سے نہیں ہے کیونکہ میرا اس بات پر یقین ہے کہ انھوں نے مکمل طور پر آگاہی کے ساتھ سیاست کا راستہ صداقت اور سچائی سے الگ کرلیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں عالم ربانی آیت اللہ یحیی انصاری شیرازی کی رحلت پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نماز کے 23 ویں عام اجلاس کے نام اپنے پیغام میں ،اسلام کے اس بےمثال فریضہ کی ترویج کے سلسلے میں گرانقدر کوششوں کی طرف اشارہ کیا اور نمازگزاروں بالخصوص جوانوں کی رفتارمیں ان آثار کے حقیقت پسندانہ اندازےاوراسی طرح نماز کی ترویج اور نماز گزار کے لئے فرصت فراہم کرنے کے سلسلے میں حکام کے اقدامات کا جائزہ لینے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: نماز کے گرانقدر اجلاس کے منتظمین کو اپنے کارآمد عمل اوراسے نقطہ کمال کے قریب پہنچانے کے لئے اس حقیقت پسندانہ محاسبہ اور عقلمندانہ اندازے و محاسبہ کے سلسلے میں کمر ہمت باندھ لینی چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پرہیزگآر اور خدمتگزار عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین حا ج سید علی غیوری کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے " مالی بدعنوانی کے خلاف اور اداری نظام کی اصلاح کے سلسلے میں قومی سمینار کے نام پیغام کے بارے میں " نائب صدر جناب جہانگیری کے خط کے جواب میں ایک بیان تحریر فرمایا۔رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیان کے متن کو نائب صدر جناب جہانگيری نے آج سربراہی اجلاس کے ہال میں منعقد سمینار میں پیش کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے جانباز اور معذورکھلاڑیوں کے قافلہ کی جنوبی کوریا کے اینچئون کے ایشین پیرا گیمز میں شاندار کامیابی کے پیش نظر قومی پیرا اولمپک کمیٹی کے سربراہ جناب خسروی وفا نے جنوبی کوریا میں 2014 کےایشین پیرا مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار کامیابی اور 120 میڈل حاصل کرنے پررہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو ایک خط میں مبارک باد پیش کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پرہیزگار عالم مجاہد،حضرت آیت اللہ مہدوی کنی رضوان اللہ علیہ کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں ملک کے تمام اہم میدانوں میں حضرت امام خمینی (رہ) کے وفادار اور سچے دوست کے شجاعانہ نقش و کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: یہ پرہیزگار عالم دین ہر جگہ اور ہر وقت ایک عالم دین ، ایک سچے سیاستداں اور ایک انقلابی کی حیثیت سے ظاہر ہوئے اور حالیہ برسوں کے تمام واقعات میں اپنے تمام بھاری اور سنگين وزن کو حق اور حقیقت کے پلڑے میں قراردیا۔
قومی کانگریس کے کمانڈروں اور ضلع نجف آباد کے 2500 شہیدوں کی یاد منعقد کرنے والے اہلکاروں نے بتاریخ 10/4/1393 ہجری شمسی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی ،اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کے متن کو آج اس کانگریس میں پش کیا گیا۔