ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم کی طیارہ حادثے میں ممکنہ کوتاہیوں کی تحقیق پر تاکید
رہبر معظم کی طیارہ حادثے میں ممکنہ کوتاہیوں کی تحقیق پر تاکید
یوکرائن کے مسافر بردار طیارے کے حادثے کے بارے میں ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی تحقیقات کے نتائج کے بعد، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں اس حادثے میں ممکنہ کوتاہیوں اور غلطیوں کاجائزہ لینے کا حکم دیتے ہوئے اس قسم کے حادثات کے عدم تکرار پر تاکید کی ہے۔
حج کے عظیم الشان اجتماع کے لئے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام
حج کے عظیم الشان اجتماع کے لئے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے امسال بھی حج کے اعمال و ارکان میں مصروف حجاج کرام کے نام ایک پیغام جاری کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس پیغام میں حجاج کرام کی توجہ کلیدی نکات اور حج کے اہم ترین پہلوؤں کی جانب مبذول کرائی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے حجت الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی کو عدلیہ کے نئے سربراہ کے طور پر منصوب کردیا
رہبر انقلاب اسلامی نے حجت الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی کو عدلیہ کے نئے سربراہ کے طور پر منصوب کردیا
رہبر انقلاب اسلامی نے اس حکم نامے میں عدلیہ کے نئے سربراہ کو آٹھ تجویزات پیش کیں۔ عدالتی نظام میں بہتری اور ججوں اور عدالتوں کو مزید عزت دینا ان شقوں میں شامل ہے۔
ایران کے اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کا اسٹریٹیجک بیان،
ایران کے اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کا اسٹریٹیجک بیان،
ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چالیسویں سالگرہ اور اس انقلاب کے ایک نئے مرحلے کے آغاز کی مناسبت سے، رہبر انقلاب اسلامی، آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک اہم اور اسٹریٹیجک  بیان جاری کیا۔ آپ نے اس بیان میں یوم آزادی بائیس بہمن مطابق گیارہ فروری کے جلوسوں میں عوام کی سرافرازانہ اور دشمنوں کو مایوس کرنے والی شرکت کا شکریہ ادا کیا اور گذشتہ چالیس سال کے دوران طے شدہ پر افتخار راستے کی خصوصیات اور انقلاب اسلامی کی برکتوں کے نتیجے میں ملت ایران کی شائستہ پوزیشن کی تشریح کی۔ آپ نے مستقبل کی جانب حقیقت پر مبنی امیدیں وابستہ کرنے پر تاکید کی اور اہداف کی جانب دوسرا اہم قدم رکھنے میں نوجوانوں کے کردار کو لامتبادل قرار دیا۔ آپ نے نوجوانوں اور مستقبل میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنے والوں کے نام سات سرخیوں پر مشتمل ایک اسٹریٹیجک بیان جاری کیا۔
حجاج کرام کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام
حجاج کرام کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام
یہ آسمانی آواز بدستور دلوں کو بلا رہی ہے اور صدیاں اور زمانے بیت جانے کے بعد بھی انسانیت کو توحید کے محور پر جمع ہو جانے کی دعوت دے رہی ہے۔ یہ دعوت ابراہیمی تمام انسانوں کے لئے ہے اور اس اعزاز سے سب کو نوازا گیا ہے۔ اگرچہ ممکن ہے کہ کچھ سماعتیں اسے نہ سنیں اور غفلت و جہالت کی گرد تلے دبے بعض دل اس سے محروم رہیں، اگرچہ ممکن ہے کہ کچھ لوگ اپنے اندر اس دائمی اور عالمی ضیافت کا حصہ بننے کی صلاحیت پیدا نہ کر پائيں یا کسی بھی وجہ سے یہ توفیق انھیں حاصل نہ ہو۔ 
رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے جنرل قاسم سلیمانی کے خط کا جواب
رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے جنرل قاسم سلیمانی کے خط کا جواب
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ داعش کے شجرہ خبیثہ کے تسلط کا خاتمہ، امریکہ کی سابق اور موجودہ حکومت اوراس سے وابستہ حکومتوں پر کاری ضرب ہے جنہوں نے داعش کو تشکیل دیا اور اس کی حمایت و مدد کی تا کہ مغربی ایشیا پر اپنے ناپاک تسلط کو بڑھاوا دے اور ناجائز صہیونی حکومت کو اس پر مسلط کرے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے موسم حج کی مناسبت سے ایک اہم پیغام جاری کیا
رہبر انقلاب اسلامی نے موسم حج کی مناسبت سے ایک اہم پیغام جاری کیا
آج دنیائے اسلام بدامنی کا شکار ہے ؛ اخلاقی ومعنوی بدامنی ، اور سیاسی بد امنی۔ اس کی بنیادی وجہ ہماری غفلت اور دشمنوں کے بے رحمانہ حملے ہیں۔ اتحاد اور قومی اور مذہبی یکجہتی قائم کرنا اور دشمنوں کی سازشوں سے قوموں کو آگاہ کرنا اسلامی ممالک کے سربراہوں کے فرائص میں شامل ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فوج کے نئے کمانڈر ان چیف اور جوائنٹ چیف آف اسٹافس کے قائم مقام کو منصوب کر دیا
رہبر انقلاب اسلامی نے فوج کے نئے کمانڈر ان چیف اور جوائنٹ چیف آف اسٹافس کے قائم مقام کو منصوب کر دیا
جنرل موسوی کو فوج کی کمان سونپ دی گئی۔ رہبر انقلاب اسلامی کے حکم سے فوج کے سابق کمانڈر ان چیف جنرل عطاء اللہ صالحی کو جوائنٹ چیف آف اسٹافس کے قائم مقام کے طور پر منصوب کردیا گیا۔
ایران کی پارلیمنٹ اور امام خمینی رح کے روضے پر دہشت گردانہ حملے پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام
ایران کی پارلیمنٹ اور امام خمینی رح کے روضے پر دہشت گردانہ حملے پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام
جون کو ایرانی پارلیمنٹ اور حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر دہشت گردانہ حملوں سے ایرانی قوم، انقلاب، اسلامی جمہوری نظام اور بانی انقلاب اسلامی کے خلاف سامراجی طاقتوں اور خبیث عناصر کی پرانی دشمنی ظاہر ہوتی ہے ۔
انتخابات میں عوام کی شرکت قومی استحکام کا باعث ہے، رہبر انقلاب اسلامی
انتخابات میں عوام کی شرکت قومی استحکام کا باعث ہے، رہبر انقلاب اسلامی
انتخابات میں شرکت کرنے والے ایک ایک فرد اور اور ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھتا ہوں جنہوں نے انتخابات میں شریک ہونے کی ترغیب دلائی۔ اسلامی ایران نے ایک بار پھربدخواہوں، دشمنوں اور حاسدوں کو پیچھے دھکیلتے ہوئے دوستوں اور تحسین کرنے والوں کے دلوں کو خوشی اور فخر سےلبریز کردیا۔
رہبر انقلاب کا یورپ کی اسلامی اسٹوڈنٹس تنظیموں کی یونین کی ۵۱ ویں نشست کے نام اپنے پیغام
رہبر انقلاب کا یورپ کی اسلامی اسٹوڈنٹس تنظیموں کی یونین کی ۵۱ ویں نشست کے نام اپنے پیغام
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے یورپ کی اسلامی اسٹوڈنٹس تنظیموں کی یونین کی ۵۱ ویں نشست کے نام اپنے پیغام میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ " جوانی اور طالبعلمی" ایک طاقتور مدافع کے طور پر انسان کو اسکے اعلیٰ اہداف تک پہنچنے میں مدد دیتی ہے، تاکید کے ساتھ فرمایا کہ آپ عزیزوں سے اس بات کی امید کی جاتی ہے کہ اپنے آس پاس کے ماحول پر موثر واقع ہوں اور اپنے گفتار و کردار کے ذریعے مسافران راہ خدا کی تعداد میں اضافے کا سبب بنیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے حجت الاسلام والمسلمین ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر تعزیت پیش کی
رہبر انقلاب اسلامی نے حجت الاسلام والمسلمین ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر تعزیت پیش کی
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ایک پیغام کے زریعے اسلامی تحریک کی جدوجہد کے زمانے کے ہم رزم اور نزدیک ترین ساتھی، حجت الاسلام والمسلمین جناب حاج شیخ اکبر ہاشمی رفسنجانی کی ناگہانی رحلت پر تعزیت پیش کی ہے۔

منتخب عناوین