
خبریں


ڈاکٹر پیمان جبیلی کو ریڈیو اور ٹیلیویژن کا سربراہ مقرر کردیا گیا
رہبر انقلاب اسلامی نے ایک فرمان جاری کیا ہے جس میں ڈاکٹر پیمان جبیلی کو ریڈیو اور ٹیلیویژن کے ادارے کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

آیت اللہ حسن زادہ آملی کے انتقال پرملال پر تعزیت کا اظہار
امام خامنہ ای نے روحانی عالم اور راہِ توحید کے مسافر آیت اللہ حسن زادہ آملی کے انتقال پرملال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ امام خامنہ ای کا تعزیتی پیغام 26 ستمبر 2021 کو جاری کیا گیا

شہداء اور ایثار کرنے والے جنگجوؤں کی یاد میں دیا گیا پیغام
23 ستمبر 2021 کو رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کی طرف سے جاری کردہ پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے جو شہداء اور ایثار کرنے والے جنگجوؤں کی یاد میں دیا گیا۔ یہ پیغام بہشت زہرہ میں شہداء اور سابق فوجی امور کی فاؤنڈیشن میں رہبر انقلاب کے نمائندے حجت الاسلام شکری نے پڑھا۔

بحریہ کے 75 ویں بحری بیڑے کی مقتدرانہ اور باعزت واپسی پر مبارکباد
بحریہ کے 75 ویں بحری بیڑے کی مقتدرانہ اور باعزت واپسی پر مبارکباد دیتے ہوئے ، آیت اللہ خامنہ ای نے بحر اوقیانوس میں سفر کرنے والے تاریخی مشن کے کمانڈر اور اس کے عملے کا شکریہ ادا کیا۔

حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ عبدالامیر قبلان کی وفات پر تعزیتی پیغام
آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل کے نام ایک پیغام میں لبنان کے شیعوں کی سپریم اسلامی کونسل کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ عبدالامیر قبلان کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے۔

آيۃ اللہ الحاج سید محمد سعید الحکیم کی وفات پر تعزیت
آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے نجف اشرف کے مراجع تقلید میں سے ایک آيۃ اللہ الحاج سید محمد سعید الحکیم کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے۔

میجر جنرل ڈاکٹر سید حسن فیروز آبادی کے انتقال پر تعزیت
میجر جنرل ڈاکٹر سید حسن فیروز آبادی کے انتقال پر تعزیت

عظیم اسلامی مفکر جناب محمد رضا حکیمی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای نے عظیم اسلامی مفکر جناب محمد رضا حکیمی کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔ امام خامنہ ای کا پیغام ، 23 اگست 2021 کو جاری کیا گیا ، اس طرح ہے:

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا پیغامِ حج ۲۰۲۱
آیت اللہ خامنہ ای نے حج کے موقع پر دنیا کے مسلمانوں کے نام ایک پیغام میں بیت اللہ کی مہمانی میں شرکت کے مشاتق دلوں کی حسرت کو گذر جانے والا امتحان قرار دیتے ہوئے حج کے پیغامات کے بوجھل نہ ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جارح قوتوں خاص طور پر امریکہ کے خلاف مزاحمت کو ان بلند پیغامات کا حصہ قرار دیا۔
انہوں نے عالم اسلام کی مشکلات اور بدحالی کا ذکر کرتے ہوئے خاص طور پر فلسطین ، یمن اور عراق کے خطے میں مزاحمتی اور بیداری کے عناصر کی مضبوطی کو، امید افزا حقیقتوں سے تعبیر کیا اور اس بات پر زور دیا: خدا کا سچا وعدہ مجاہدین کی فتح ہے اور اس جدوجہد کا پہلا اثر امریکہ اور دیگر بین الاقوامی جابروں کو اسلامی ممالک میں مداخلت اور شرارت سے روکنا ہے۔

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سکریٹری جنرل احمد جبرائیل کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی نے تعزیتی پیغام جاری کیا
عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سکریٹری جنرل احمد جبرائیل کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی نے تعزیتی پیغام جاری کیا جو حسب ذیل ہے؛

حجت الاسلام والمسلمین محسنی اژهای کو عدلیہ کا سربراہ مقرر کردیا گیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے جاری کردہ ایک فرمان میں حجت الاسلام والمسلمین محسنی اژهای کو عدلیہ کا سربراہ مقرر کیا۔
اس حکم میں آیت اللہ خامنہ ای نے آئین میں عدلیہ کے وظائف پر سنجیدہ توجہ دینے کے ساتھ ساتھ تبدیلی کے عمل کو جاری رکھنے اور تبدیلی کی موجودہ دستاویز پر عمل درآمد ، "نظامِ عدلیہ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال" ، "موثر اور جہادی افرادی قوت کی تقرری" پر زور دیا۔

۱۳ویں صدارتی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد ایرانی عوام کیلئے پیغام
۱۸جون کو ہونے والے انتخابات میں ایران کی عظیم قوم کی حماسی اور ولولہ انگیز شرکت کے بعد رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے پیغامِ تبریک میں انتخابات کا سب سے بڑا فاتح ایرانی قوم کو قرار دیا۔

12 روزہ جنگ میں فلسطینی مزاحمت کی فتح کے بعد رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام
آیت اللہ خامنہ ای نے صیہونی ریاست کے ساتھ ۱۲ روزہ جنگ میں فلسطینی مزاحمت کو فتح پر مبارکباد پیش کی۔

حماس اور اسلامی جہاد موومنٹ کے خطوط کے جواب
رہبر انقلاب آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے فلسطین اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ جناب اسماعیل ہنیہ اور فلسطینی اسلامی جہاد موومنٹ کے سکریٹری جنرل زیاد نخلیح کے خطوط کے جواب میں ، فلسطین کے غاصبوں کے خلاف جدوجہد کو ظلم کے خلاف مزاحمت قرار دیا اور تاکید کرتے ہوئے فرمایا: "ہمارے دل آپ کی جدوجہد کے میدان میں حاضر ہیں اور ہماری دعائیں آپ کی فتوحات کے تسلسل کے لئے ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔"

عید نوروز کے موقع پر رہبرانقلاب اسلامی ایران کا پیغام
سنہ 1400 ہجری شمسی کے آغاز کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے؛

امریکی حکومت کے نسل پرستانہ اقدام کی مذمت اور امریکی عوام کی حمایت
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اپنے پیغام میں فرمایا: امریکی حکومت کے نسل پرستانہ اقدام کی مذمت اور امریکی عوام کی بھر پورحمایت کا اعلان کیا ہے۔

رہبر معظم کا آگ لگنے کے حادثہ میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے نام تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران کے ایک طبی مرکز میں آگ لگنے کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا ہےاور متعلقہ اداروں کو حوادث کم کرنے کے سلسلے میں ضروری اقدام اٹھانے کی تاکیدکی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا رمضان عبداللہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فلسطینی مجاہد ڈاکٹر رمضان عبداللہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
