ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم کا حجۃ الاسلام والمسلمین آقای شیخ علی دوانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم کا حجۃ الاسلام والمسلمین آقای شیخ علی دوانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ممتاز محقق و مؤرخ اور برجستہ عالم دین مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین آقای شیخ علی دوانی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کا عوام کے نام شکریہ کا پیغام
رہبر معظم کا عوام کے نام شکریہ کا پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 24 آذر کو انتخابات میں ایران کی غیور قوم کے عظیم اور باعظمت حضور کے سلسلے میں اپنے ایک اہم پیغام میں ایران کی دلیر قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: چوبیس آذر کے دن ایران کی عظیم قوم نے دینی عوامی حکومت کے معنی کو ایک بار پھر بد گمان اور کج فکر دشمن کے گوشزد کیا اور انتخابات میں بھر پور شرکت اور بیلٹ بکسوں کو اپنی آراء کے ساتھ پر کرکے اپنے اقتدار ، خوداعتمادی اور ہوشیاری کا ثبوت دیا ہے۔

رہبر معظم کے دفتر کی طرف سے صوبہ سمنان کے عوام کے والہانہ استقبال پر شکریہ
رہبر معظم کے دفتر کی طرف سے صوبہ سمنان کے عوام کے والہانہ استقبال پر شکریہ
رہبر معظم کے دفتر کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں رہبر معظم کی طرف سے صوبہ سمنان کے دورے کے دوران عوام کے بے مثال جذبات اور ان کی والہانہ محبت پر شکریہ ادا کیا گیا ہے ۔

بیان کا متن حسب ذیل ہے:

رہبر معظم کی امامت میں نماز جمعہ ادا کرنے کا اعلان
انیس رمضان المبارک کو امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے سر مبارک کو زہرآلودہ شمشیر سے شگافتہ کیا گيا اس المناک دن کی مناسبت سے تہران میں نماز جمعہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں منعقد ہوگی۔

رہبر معظم کا دفاع مقدس کے شہداء اور جانبازوں کے یوم تجلیل کی مناسبت سے پیغام
رہبر معظم کا دفاع مقدس کے شہداء اور جانبازوں کے یوم تجلیل کی مناسبت سے پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےدفاع مقدس کے شہداء اورجانبازوں کے یوم تجلیل کی مناسبت سے شہداء اور جانبازوں کی فداکاری اور قربانی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شہداء اور جانبازوں کی قربانیوں اور فداکاریوں کے نتیجے میں قومی استقلال اور ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت میسر ہوئی اور انھوں نے ملک کو امن و سلامتی عطا کی ۔ شہداء اس صفحہ کے تابندہ اور درخشاں نقاط ہیں جو راہنما ستارے کی مانند سب کو راستہ دکھا تے ہیں۔

رہبر معظم: جوان مومن اور روشن خیال افراد اسلامی نظام کے اہداف کے حصول کی کوشش میں مصروف رہیں۔
رہبر معظم: جوان مومن اور روشن خیال افراد اسلامی نظام کے اہداف کے حصول کی کوشش میں مصروف رہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جوان مومن اور روشن خیال افراد سے اسلامی نظام کے اہداف کے حصول کی کوشش میں لگے رہنے کی تاکید فرمائی ہے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج ایرانی طلبہ کی اسلامی انجمنوں کے (شعبہ یورپ ) کے بعض اراکین سے ملاقات میں فرمایا کہ اسلامی انقلاب کی برکت سے عالم اسلام میں بیداری آچکی ہے اور اسلام زندگی کی حکمت عملی میں تبدیل ہوچکا ہے ۔آپ نے فرمایاکہ اسلامی انقلاب کے تمام دوستوں کا فریضہ ہے کہ وہ اسلامی نظام کو اس کی بنیادوں اور اصولوں سے نزدیک تر کرنے کی کوشش کریں اور ہرقسم کے انحراف سے دور رہیں ۔
قائد انقلاب اسلامی: عالم اسلام آخر کب تک سراپا فتنہ و فساد صیہونی حکومت کوبرداشت کرے گا ؟
قائد انقلاب اسلامی نے لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے بارے میں فرمایا ہے کہ قانا کے اندوہ ناک المئے نےہمارے دلوں کو درد و غم سے پرکردیا ہے اور ہمیں اور دیگر مسلمانوں اور دنیا کے تمام حریت پسند لوگوں کو غم وغصے میں مبتلا کردیا ہے وہ معصوم بچے ، وہ کمزور و رنجور بدن ، وہ سہمے ہوئے معصوم بچوں کے دل ، کس جرم میں مارے گئے ؟ ان کے ماں باپ کے سلگتے دلوں کو آخر کیوں خون آشام صیہونیوں اوران کے مغرور وبد مست امریکی حامیوں کے ہاتھوں اتنا تڑ پایا گیا ؟ لبنان پر بیس دنوں سے جاری مسلسل بمباری ، وسیع پیمانے پر بیس دنوں سے جاری جرائم ،ایک ملک کوویرانے میں بدل دینا، اس کے شہریوں کا قتل عام اور قانا میں قتل عام کا منطقی جواز کیا ہےجس کی بنا پرمتمدن ہونے کا دعوا کرنے والی دنیا ،اقوام متحدہ ، حکومتیں اور انسانی حقوق کےتحفظ کا دعوا کرنے والے ادارے اس طرح اطمینان کےساتھ خاموش بیٹھے ہوئے ہیں ؟ عالم اسلام آخر کب تک سراپا فتنہ و فساد صیہونی حکومت کوبرداشت کرے گا ؟
رہبرمعظم کا سنہ ۱۳۸۵شمسی کےآغازپر پیغام
رہبرمعظم کا سنہ ۱۳۸۵شمسی کےآغازپر پیغام
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے شمسی سال(۱۳۸۵) کے اپنے پیغام میں سال ۱۳۸۵کا نام پیغمبر اعظم (ص)کے نام سے موسوم کرتے ہوئے فرمایا: ملت ایران، امت مسلمہ بلکہ پوری انسانیت کو اس وقت سرکاردوعالم (ص)کی تعلیمات کی ہمیشہ سے زیادہ ضرورت ہے اوروہ تعلیمات اخلاق، رحمت وکرامت، حصول علم، اتحاد، عزت وسربلندی، جہاداورمزاحمت پر مشتمل ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کاحجاج بیت اللہ الحرام کے نام پیغام
حج کے ایام امید و بشارت کے دن ہیں ۔ ایک طرف خانۂ توحید کے مسافروں کے درمیان یکجہتی کی شان و شوکت ، دلوں میں امید پیدا کرتی ہے اور دوسری طرف ذکر الہی کی برکت سے دل و جان کو ملنے والی طراوت باب رحمت کھلنے کی خوشخبری دیتی ہے۔
رہبر معظم کا حجاج بیت اللہ الحرام کے نام پیغام ،
الٰہی دعوت قبول کرنے والوں ، لبیک کہنے اور ہرولہ کرنے والوں نے ایک بار پھر خود کو اپنے محبوب کے گھر پہنچا دیا ہے۔ حج کا موسم آپہنچا ہے اور صفا و معنویت سے سرشار لوگوں کے لئے شوق اور آرزؤوں کے منظر کھل گئے ہیں۔ خدا کا گھر اور دلوں کا قبلہ آپ کےسامنے ہے۔ ذکر و معرفت کے چشمے جاری کرنے کے لئے عرفات و مشعر آراستہ ہیں

منتخب عناوین