رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید نوروز اور نئے ہجری شمسی سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں اس سال کو اہم سال قراردیا اور اس سال کے تمام تحولات اور حوادث پر ایرانی قوم کا اپنی ایمانی طاقت و قدرت کے ذریعہ غلبہ پانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: نئے سال کی اہمیت کے پیش نظر ملک کے بنیادی اور حیاتی وسائل کے عاقلانہ اور مدبرانہ استعمال اورمصرف کی خاطر اس سال کو تمام امور اور شعبوں میں درست و صحیح استعمال کا سال قراردیتا ہوں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صاحب مفاتیخ الجنان اورکئي دوسری گرانفدر کتابوں کے مؤلف ، معروف و مشہور عالم دین مرحوم حاج شیخ عباس قمی کے فرزنداورعالم پرہیزگار و متقی مرحوم حجۃ الاسلام آقای شیخ محسن محدث کی رحلت پر مرحوم کے محترم خاندان اور دوستداروں کو ایک پیغام میں تعزيت و تسلیت پیش کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ حاج شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی کے فرزند کی رحلت پر انھیں ایک پیغام میں تعزیت پیش کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے دفاع مقدس کے 5 گمنام شہیدوں کی تشییع اور امیر کبیر یونیورسٹی میں ان کی تدفین کے بارے میں امیرکبیر صنعتی یونیورسٹی کے سربراہ اور امیر کبیر صنعتی یونیورسٹی میں ادارہ نمائندگی ولی فقیہ کے سربراہ کےخط کے جواب میں مرقوم فرمایا:
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایرانی طلباء کی اسلامی انجمنوں کی برصغیر ہند میں سرگرمیوں کے 25 سال گزرنے اور 25 و 26 بہمن کو پورے ہندوستان میں ایرانی طلباء کی طرف سے اپنے نمائندوں کے انتخاب کے موقع پر پیغام ارسال کیاہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایرانی سائنسدانوں کی طرف سے قومی مصنوعی سیارے " امید" کے فضا میں کامیاب تجربہ پر صدر احمدی نژاد کے خط کےجواب میں اس کامیابی کو ان امیدوں کے پورا ہونےکی سچی دلیل قراردیا ہے جو انقلاب اسلامی نے دلوں میں پیدا کی ہیں۔
فلسطین کی عوامی اور قانونی حکومت کے وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نام اپنے پیغام میں رہبر معظم اور ایرانی دلیر عوام کی طرف سے فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کے عوام اور اسلامی مقاومت کی بے دریغ حمایت پر قدردانی کرتے ہوئے کہا : میں اپنی طرف سے ، فلسطینی عوام اور مجروح لیکن کامیاب غزہ کی جانب سے جنابعالی اور ایران کی عظيم عوام کے ممتاز اور اسلامی مؤقف کی بنا پر درود و سلام بھیجتا ہوں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فلسطین میں حماس کی قانونی حکومت کےوزیر اعظم اسماعیل ہنیہ کے نام پیغام میں غزہ کے مظلوم ، دلیر ، شجاع ، فداکار اور صابر عوام کے مد مقابل اسرائیل کی مسلح افواج کی ذلت آمیز شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: غزہ کے عوام اور آپ کی دلیرانہ استقامت و پائداری نے جنگی تاریخ کے سب سے زیادہ المناک واقعہ میں امریکہ و اسرائيل کے حامیوں اور امت اسلامی کے منافقوں اور خیانکاروں کو ذلیل و رسوا کردیا ہے۔ آپ کی استقامت، امت اسلامی کی عزت و عظمت کے پرچم کو سرافرازکر کےدشمن بشریت کو ہرروز مزید ذلت سے دوچار کرےگی۔ پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صدر احمدی نژاد کے نام ایک خط میں پانچویں ترقیاتی منصوبہ کی کلی پالیسیوں کو ابلاغ کیا ہے۔
بیس سالہ منصوبہ کے دائرے میں پانچویں ترقیاتی منصوبہ کی کلی پالیسیوں کا ابلاغ پیشرفت و عدالت وانصاف کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
پانچویں ترقیاتی منصوبے کی کلی پالیسیاں 45 اعداد پر مشتمل ہیں جن میں ثقافتی، سائنس و ٹیکنالوجی، اجتماعی ، اقتصادی، سیاسی،، دفاعی اور سلامتی کےامور شامل ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران یونیورسٹی کے سربراہ اور تہران یونیورسٹی میں ادارہ نمائندگي ولی فقیہ کے سربراہ کی طرف سے یونیورسٹی میں پانچ شہیدوں کی تشییع و تدفین کے بارے میں لکھے گئےخط کےجواب میں مرقوم فرمایا:
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فدا کارومجاہد عالم دین اور صبر و استقامت کی عظیم یادگارحجۃ الاسلام والمسلمین غلام حسین جمی کی رحلت پرتعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےاپنے پیغام میں اسرائيل کے ہاتھوں غزہ کے المیہ ، فلسطینیوں کی دردناک صورتحال اور ان کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے اور صہیونی حکومت کی حمایت پرامریکی صدربش کی منفور حکومت اورانسانی حقوق کے عالمی نام نہاد اداروں اور عرب حکومتوں کی عدم توجہ کو اس ہولناک اور دردناک واقعہ کا اصلی محرک قراردیتے ہوئےکل پیر کے دن پورے ایران میں عام سوگ کا اعلان کیا ہےاورعالم اسلام کے ذرائع ابلاغ ، مسلمان مفکرین ، علماء ،حریت پسند تنظیموں اور امت مسلمہ کو اسرائیل کی خونخوار حکومت کے مد مقابل اپنی سنگین ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی دعوت دی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اپنے ایک اہم پیغام میں فریضہ حج کو اجتماعی اور فردی تربیت کے اصلی عناصر کا حامل قراردیا اور امت مسلمہ کے امید بخش و تابناک و درخشاں افق اور مسلمانوں کے مد مقابل اسرائیلی صہیونزم اور امریکہ کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امت مسلمہ خداوند متعال کے سچے وعدوں پر یقین کرتے ہوئے اپنےایمان و خلوص ، امید و جہاد اور صبر و بصیرت کے ساتھ سب سے دشوار گھاٹیوں اور مراحل سے عبور کر جائے گي ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پرہیزگار ، متقی اور پارسا عالم دین حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین آقای حاج سید جواد مدرسی "رحمہ اللہ علیہ " کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تربیت مدرس یونیورسٹی میں تین گمنام شہیدوں کی تشییع اور تدفین کے بارے میں تربیت مدرس یونیورسٹی کے سربراہ کے خط کے ضمن میں تحریر فرمایا:
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قرآن کریم کی مترجم ، خلاق شاعرہ اور ممتاز خاتون ڈاکٹر طاہرہ صفار زادہ کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال فرمایاہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے تینتالیسویں سالانہ اجلاس کے شرکاء کے نام پیغام صادر فرمایاہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے متقی اور پرہیز گار فقیہ آیت اللہ آقائ حاج محمد حسن قدیری کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مسلط کردہ جنگ اور انقلاب اسلامی کے گرانقدر شہیدوں و جانبازوں اور ہفتہ دفاع مقدس میں ان کے یوم تجلیل و اعزاز کی مناسبت سے پیغام ارسال کیا ہے۔