بسماللهالرّحمنالرّحیم یا مقلّب القلوب و الأبصار، یا مدبّر اللّیل و النّهار، یا محوّل الحول و الأحوال، حوّل حالنا الی احسن الحال عید سعید نوروز، نئی بہار اور نئے سال کی آمد پر ملک بھر میں اپنے تمام عزیز اہل وطن ، دیگر ممالک اور پوری دنیا میں مقیم تمام ایرانیوں اوردوسری تمام ان قوموں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جو عید نوروز کی عظمت اور احترام کی قائل ہیں۔بالخصوص ملک کی خدمت کرنے والے افراد اور خاندانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جو اسلامی نظام اور انقلاب کی خدمت کررہے ہیں؛ عزیز شہداء کے خاندان، جانبازوں اور ان کے اہل خانہ ، اسی طرح ان اہلکاروں کو مبارک باد دیتا ہوں جو اس وقت بھی ڈیوٹی دے رہے ہیں اور اہم اور حساس خدمت انجام دے رہے ہیں اور اپنے اہل خانہ کے پاس آنے سے محروم ہیں ،جبکہ سب لوگ اپنے گھروں میں جمع ہیں اور ایکدوسرے کے پاس موجود ہیں۔ امید ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور رحمت سے انشاء اللہ ایرانی قوم کا یہ سال نعمت و برکت سے سرشار اور خوشی و مسرت کا سال قرار پائے گا اور ایرانی قوم تمام میدانوں میں کامیاب، سرافراز اور سربلند رہےگی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں مرحوم آیت اللہ حاج آقا حسن امامی کی رحلت پراصفہان کے عوام ، حوزہ علمیہ، علماء اور مرحوم کے خاندان کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
ہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ حاج سید محمد سعید حکیم کے نام اپنے ایک پیغام میں ان کے والد بزرگوارمرحوم آیت اللہ سید محمد علی حکیم کی رحلت پر تعزيت پیش کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت امام خمینی (رہ) کے داماد مرحوم جناب محمود بروجردی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ پیغام کا متن حسب ذيل ہے:
سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ محمد علی العمری کی مدینہ منورہ میں دردناک رحلت کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی نمائندگی میں آیت اللہ جنتی اور حجۃ الاسلام مروی، مرحوم آیت اللہ العمری کے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار اور تعزیت و تسلیت پیش کرنے کے لئےمدینہ منورہ روانہ ہوگئے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے مرحوم کے ایصال ثواب کی مجلس میں بھی شرکت کریں گے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں چین کے شہر گوانگجو میں ایشیائی پیرااولمپکس مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے جانباز اور معذور کھلاڑیوں کی شاندار کامیابی پر قدردانی اور شکریہ ادا کیا ہے۔
کعبہ، اتحاد ، عزت و عظمت کا راز اور مظہرہے کعبہ معنویت اور توحید کی علامت ہے موسم حج میں شوق و اشتیاق سے لبریز قلوب اور امیدوار دلوں کا میزبان ہے جو پوری دنیا سے اسلام کے پیدائشی مقام پر پروردگار متعال کی ندا اور اس کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے حاضر ہوئے ہیں، امت مسلمہ اس وقت وسعت، گونا گونی اور فروغ کی جامع اورہہترین تصویر کو مشاہدہ کرسکتی ہے جو اس وقت دین حنیف کے ماننے والوں کے دلوں پر حکمفرما ہے دنیا کے گوشہ گوشہ سے لوگ یہاں جمع ہوئے ہیں وہ اپنے بھیجے ہوئے افراد کے ذریعہ اس عظمت کا ادراک کرسکتی ہے امت مسلمہ اس عظيم ، بے مثال اور بے نظیر سرمایہ کی قدر و قیمت پہچان سکتی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک بھر میں انیسویں نماز کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں اسلامی مسجد کو دنیا و آخرت کے امتزاج اور فرد و معاشرے کے باہمی روابط اور پیوند کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: ہر علاقہ اور ہر مقام پر مساجد کو خیر و برکت و سعادت کی جگہ اور تفسیر و حدیث کے مقام ،سماجی و سیاسی معارف کے منبر ، اخلاقی تعلیمات اور وعظ و نصیحت کے مرکز کا آئینہ دار ہونا چاہیے۔عدلیہ کے نائب سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین رئیسی نے بیرجند میں نماز کے اجلاس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کو پڑھ کر سنایا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے امت مسلمہ کے نام اپنے عالمی پیغام میں پاکستان میں وسیع پیمانے پر سیلاب کی تباہی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید فرمائی ہے کہ ہمیں اس سنگین اور حساس موقع پر اسلامی برادری اور اخوت کی بنیاد پر اپنے وظیفہ اورذمہ داری پر عمل کرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لئے آگے بڑھنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے زاہدان کی جامع مسجد میں گذشتہ ہفتہ بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے ساتویں دن کی مناسبت کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں امریکی، برطانوی اور اسرائیلی جاسوس اداروں کو زاہدان میں دہشت گردی کے سنگين جرم کااصلی حامی و پشتپناہ قراردیتے ہوئے فرمایا: دشمنوں کی طرف سے دہشت گردی کی اس سنگين کارروائی کا اصلی مقصد ملک میں مذہبی منافرت اور دینی اختلاف کو ہوا دینا ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران عالمی سامراجی طاقتوں کے آلہ کار دہشت گردعناصر کو اپنے شوم مقصد میں کامیاب ہونے کی ہر گزاجازت نہیں دےگی، تینوں قوا میں ذمہ دار اداروں اور اہلکاروں کو ملکی اور قومی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے جرائم پیشہ عناصر کاسنجیدگی اور سختی کے ساتھ مقابلہ کرینا چاہیے اور انھیں جلد از جلدکیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے لبنان کے معروف عالم دین آیت اللہ آقائ حاج سید محمد حسین فضل اللہ کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ پیغام کا متن حسب ذيل ہے: بسم اللہ الرحمن الرحیم عالم مجاہد آيت اللہ آقائ حاج سید محمد حسین فضل اللہ (رحمۃ اللہ علیہ) کی المناک رحلت پر مرحوم کے اہل خانہ، ارادتمندوں، دوستداروں ، لبنانی عوام، تمام لبنانی شیعوں اور لاطینی امریکہ اور افریقہ میں مقیم لبنانیوں کو تعزيت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت امام خمینی (رہ) کے محترم داماد مرحوم جناب آقائی اعرابی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام میں غزہ کے محصور فلسطینیوں کے لئے بشر دوستانہ امداد لے جانے والے سمندری قافلہ پر اسرائیل کے سفاکانہ اور وحشیانہ حملہ کو رائے عامہ اور دنیا ئے انسانیت پر حملہ قراردیتے ہوئے فرمایا: مسئلہ فلسطین آج نہ عربی اور نہ ہی اسلامی مسئلہ رہ گيا ہے بلکہ مسئلہ فلسطین آج انسانی حقوق اور عالم انسانیت کامسئلہ بن گيا ہےاور اسرائیل کی غاصب و سفاک حکومت کی حمایت کرنے والےممالک بالخصوص امریکہ، برطانیہ اور فرانس کو اسرائیل کے سنگین جرائم کے بارے میں جواب دینا چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے: